2025-05-29@23:19:24 GMT
تلاش کی گنتی: 23622
«ن پاکستان»:
اسلام آباد: واٹر ایکسپرٹ ارشد ایچ عباسی کا کہنا ہے کہ آپ نے جو پہلے پری ایمبل کہا کہ پانی کا کیا اثرہوگا اگرانڈیا نے بند کیا کیونکہ تین دن پہلے بھی ان کے منسٹر جے شکتی نے کہا کہ ہم پاکستان میں پانی کا ایک قطرہ داخل نہیں ہونے دیں گے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا 40 ،50 پرسنٹ پانی انڈیا سے آتا ہے، سب سے پہلا جو ہمیں نقصان ہوگا کہ ہماری جو سستی بجلی بن رہی ہے تربیلا، منگلا، غازی بروتھا اور چشمہ یہ کہاں چلی جائے گی پھر ہم آئی پی پی پہ آ جائیں گے ایک تو نقصان یہ ہوا. سابق انڈس واٹر...
فائل فوٹو پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج پھر ہوں گے۔مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات ہوگی۔مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وفاقی سیکریٹری خزانہ کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ دس جون کو ہی پیش کیا جائے گا، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔
تاجک صدر سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویئے پر بھارت کی جواب دہی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، اپنی علاقائی خودمختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان کی ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جولائی 2024ء دورہ تاجکستان میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی، وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک...

اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کیلیے تیار ہوں، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کیلیے تیار ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں ہے، بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں، میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد سے جلد سنے جائیں۔ سابق...
پہلگام ( مقبوضہ کشمیر) کے خونی واقعہ کو آج 38دن گزر چکے ہیں ۔اِس واقعہ کی بنیاد پر بھارت نے پاکستان پر جو الزامات عائد کیے تھے، پانچ ہفتے گزرنے کے باوجود بھارت دُنیا کے سامنے ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ اب خفت مٹانے کے لیے اپنے 7سفارتی وفود ( جو51ارکان پر مشتمل ہیں) دُنیا بھر میں بھیج رہا ہے۔ اِن گزرے38ایام میں کیا کچھ نہیں ہُوا ؟ جنوبی ایشیا کے دونوں بڑے ممالک، پاکستان اور بھارت ، میں جنگی تصادم ہو چکا ہے ۔ اِس جنگ میں بھارت نے پہل کی ۔ دو روزہ صبر اور اعراض کے بعد پاکستان نے اُصولی طور پر ، اور عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہُوئے، بھارت کو صف شکن جواب...
افغان طالبان کے ایک کمانڈر کا بیان آیا ہے کہ امیر کے حکم کے خلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، اس کو فساد تصور کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاد کے نام پر حملے کرنے والے گروہ شریعت اور افغان امارات کے نافرمان ہیں۔ افغان قیادت پاکستان نہ جانے کا حکم دے چکی ہے۔ افغان طالبان کے ایک کمانڈر کی جانب سے یہ پیغام یقیناً افغان طالبان کی پالیسی میں ایک بڑا شفٹ ہے تاہم یہ بیان ابھی افغان طالبان کے ایک جونئیر کمانڈر کی طرف سے آیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ افغان سربراہ کی جانب سے نہ صرف یہ بیان آئے گا بلکہ فتویٰ بھی آئے گا۔ افغان طالبان کی شوریٰ بھی ایسا...
بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعدد مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی۔بھارت کا سب سے پہلا ہدف سندھ طاس معاہدے کو اپنی مرضی کے مطابق ری-نیگو شی ایٹ کروانا ہے۔ بھارت کا یہ بھی خیال تھا کہ اس مس ایڈونچر میں کامیاب ہو کر وہ امریکا کو یہ پیغام دے کہ چائنا Containmentکا حامل ملک ہے بھارت ہے۔ اب بھارت سفارتی محاذ پر بہت سرگرم ہو چکا ہے۔بھارت نے ماضی کے اپنے اچھے سفارت کار ششی تھرور کو امریکا میں لابنگ کے لیے بھیجا ہے۔ششی تھرور بہت اچھا اور بہت روانی سے بولتے ہیں۔انھوں نے امریکا پہنچ کر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ششی تھرور کانگریسی سیاست دان ہیں لیکن لگتا ہے انھوں نے اپنے کیریئر کو آگے...
حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور بھارت کی مختلف محاذ پر پسپائی کے بعد یہ امر یقینی تھا کہ پاکستان میں آنے والے عرصے میں پراکسی جنگ جیسے امور کو زیادہ بالادستی حاصل ہوگی۔ بھارت پراکسی جنگ کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار زیادہ شدت کے ساتھ استعمال کرے گا تاکہ وہ پاکستان کو غیر مستحکم کر سکے۔ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختون خواہ اس کا خصوصی ٹارگٹ ہوں گے۔ بلوچستان میں بی ایل اے اور خیبر پختونخوا میں کالعدم تحریک طالبان یعنی ٹی ٹی پی کی افغانستان کے ذریعے سہولت کاری اور معاونت کے ساتھ وہ اپنی پہلے سے جاری جنگ میں مزید شدت پیدا کرے گا۔ خضدار میں اسکول بس سانحہ ظاہر کرتا ہے دہشت گردی کا یہ کھیل...
پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان اعلیٰ اقدار، امن و انصاف کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سہ فریقی اجلاس ہمیں یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، ہم امن کے خواہاں ہیں اور بھارت کے ساتھ تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، بھارت پاکستان کا پانی روکنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے لاچین میں سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے اور خطے میں استحکام چاہتا ہے۔ مودی حکومت کی ہر اشتعال انگیزی کا جواب پاکستان نے نہایت سمجھداری اور بردباری سے دیا ہے۔ قومی یکجہتی، جمہوریت کی مضبوطی اور انسانی حقوق کا احترام وہ ہتھیار...
پہلی ایشین ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپئین شپ میں پاکستان نے مزید دو میڈلز جیت لیے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق رشید خان نے 80 کلو گرام کٹیگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ رشید خان نے مجموعی طورپر 150 کلوکرام وزن اٹھایا۔ انہوں نے اسنیچ میں 80 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 90 کلوگرام کا وزن اٹھایا۔ پاکستان ہی کے عبد المالک نے 93 کلو گرام کی کٹیگری میں سلور میڈل جیتا۔ انہوں نے اسنیچ 93 میں کلوگرام اور کلین اینڈ جرک کٹیگری میں 100 کلوگرام کا وزن اٹھا یا۔ عبد المالک نے مجموعی طورپر 193 کلو گرام وزن اٹھایا۔ چیمپئن شپ میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد...
پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے قربانی کی گائے چوری کرنے والے ملزم کو تین گھنٹے میں گرفتار کر کے گائے برآمد کرلی۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق شہری اسامہ نے پاکستان بازار تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ گھر کے باہر کھڑی اس کی قربانی کی گائے چوری ہوگئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے گائے کی تلاش شروع کر دی اور تین گھنٹے کے اندر چوری کی جانے والی قربانی کی گائے برآمد کر کے ملزم آصف کو گرفتار کرلیا۔ گائے کے مالک اسامہ نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ حالیہ دورہ ایران کامیاب و اہم کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟ امریکی مخالفت کے باوجود پاکستان نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت اور اسکے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیوں کیا؟ کیا پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہم پالیسی شفٹ ہونے کی نشانی ہے؟ کیا پاک ایران تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے؟ کیا پاکستان ایران سے بہتر تعلقات کی راہ میں امریکی دباؤ سے باہر نکل رہا ہے؟ کیا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ کار و کالم نگار آغا مسعود حسین کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور دیکھیئے...
سٹی42: پاکستان میں ایک دن میں دوسری مرتبہ زلزلہ آ گیا۔اس علاقہ میں کل بھی زلزلہ آیا تھا۔ آج پہلے بلوچستان مین زلزلہ آیا۔ اب خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ سوات اور گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 97 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ Waseem Azmet
وزیرِ اعظم شہباز شریف—تصویر بشکریہ وزیرِ اعظم شہباز شریف فیس بک اکاؤنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری کو بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔یہ بات وزیرِاعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی اور جنوبی ایشیاء کی تازہ ترین صورتِ حال سے تاجک صدر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر دو طرفہ تعاون، علاقائی اور عالمی صورتِ حال اور باہمی مفاد کے معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمانوف سے گفتگو میں کہا کہ جولائی 2024ء کے دورۂ تاجکستان میں طرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی...
پاکستان اور تاجکستان نے ایک دوسرے کے ساتھ جاری تعاون پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے اپنے اسٹریٹیجک تعاون کو دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے اسے نئی بلندیوں پر پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان عزائم کا اظہار آج تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان دوطرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور سمیت دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور جغرافیہ...
پاکستان نے ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شایان آفریدی اور راشد علی نے بھارتی حریفوں کو آؤٹ کلاس کیا۔ راشد علی نے بھارتی حریف تھانوش شیکھر کو 2-6, 3-6 سے ہرایا جب کہ شایان آفریدی نے کھتری نایان کو 0-6 اور 1-6 سے شکست دی۔
خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیوں میں ہندوستانی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشتگردوں ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 مئی کی درمیانی شب، ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج نے شمالی وزیرستان کے ضلع شوال میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی کارروائی کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6...

وزیرِاعظم کی تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات ،پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری کو بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے: شہباز شریف
دوشنبے ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری کو بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ یہ بات وزیرِاعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے پاک، بھارت کشیدگی اور جنوبی ایشیاء کی تازہ ترین صورتِ حال سے تاجک صدر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر دو طرفہ تعاون، علاقائی اور عالمی صورتِ حال اور باہمی مفاد کے معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ہم آہنگی، استحکام، امن اور ترقی یقینی بنانے کیلیے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں: فیلڈ مارشل ’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیرِاعظم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف)نے پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کی فوری ضرورت کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنی قومی سفیر، اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ایک ویڈیو مہم کا آغاز کیا ہے جس کےذریعے لوگوں کو اس نقصان دہ رواج کے خلاف آواز اٹھانے کی ترغیب دی جائے گی۔صبا قمر اس مہم میں لڑکیوں کے مستقبل پر کم عمری کی شادی کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی بیدار کرنے کے ساتھ بچوں کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دے رہی ہیں۔ Tweet URL ان کا کہنا ہے کہ کسی بچے کو ایسی شادی پر یا ایسی...
عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی فراہمی کے حوالے سے 10 سالہ شراکت داری فریم ورک پر کام شروع کردیا گیا۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک فریم ورک پر جامع عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے اور عالمی بینک 2026 سے 2035 تک پاکستان کو 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔بیان میں کہا گیا کہ عالمی بینک کی جانب سے 40 ارب ڈالر میں سے 20 ارب قرض جبکہ 20 ارب نجی سرمایہ کاری کی صورت میں دیے جائیں گے، ابتدائی 20 ارب ڈالر تعلیم، صحت، صاف توانائی اور ماحولیاتی بہتری کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ عالمی بینک فریم ورک حکومت کے “اڑان...
نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں آئی ایس او کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کیجانب سے یہ کانفرنس قومی وحدت، تعلیمی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور نصاب تعلیم کونسل کے کنوینیئر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ متنازع نصاب تعلیم قبول نہیں ہے۔ نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ ایسے نصاب کا مطالبہ کرتے ہیں جو تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقد ہونے والی نصاب تعلیم...

عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے، وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات میں گفتگو
عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے، وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات میں گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز دوشنبے(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے۔وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر امام علی رحمان نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے، پاکستان خطے...
اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیوں اور چار ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوا دیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت مواصلات کی جانب سے فنانس ڈویژن کی منظوری کے بغیر اکاؤنٹس کھولنے کے معاملے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں اس کا حل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں مواصلات ڈویژن کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین این ایچ اے کی عدم شرکت پر کمیٹی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری مواصلات نے وضاحت دی کہ چیئرمین...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دوبارہ متحرک اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دوبارہ متحرک اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اپوزیشن الائنس نے پاک بھارت جنگ کے باعث سیاسی سرگرمیاں معطل کی تھیں، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے سابق سپیکر اسد قیصر نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، جنگی ماحول کے باعث ملتوی سرگرمیاں واپس ایجنڈے پر لانے پراتفاق کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق تحریک کو واپس متحرک کرنے کے لئے سیاسی حکمت عملی اور پروگرام کی اہمیت پر زور دیا گیا، اتحادیوں سے مشاورت کے عمل کو تیز...
کراچی: سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔ شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی، بھارت کو اپنے رافیل طیارے پر غرور تھا جو خاک میں مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ کی شروعات کی تھی، اختتام پاکستان نے کیا، پاکستان پُرامن ملک ہے، ہم جنگ کے خلاف ہیں، بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ 25 کروڑ عوام نے اتحاد کے ساتھ یہ لڑائی لڑی، پوری قوم مبارکباد کی مستحق...
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں شر انگیزی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔ لورالائی میں 4 دہشتگردوں (جو بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے مختلف واقعات بالخصوص N-70 میں 30 معصوم لوگوں کی شہادت کے ذمہ داران میں شامل تھے)کو جہنم رسید کرنے پر وزیرِ اعظم نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ شہباز شریف نے ضلع کیچ میں بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دھشتگردی پھیلانے والے مزید ایک دھشتگرد کو جہنم واصل کرنے پر افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی. غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد...
پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے معاملہ نیب کو بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیوں اور چار ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب)کو بھجوا دیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت مواصلات کی جانب سے فنانس ڈویژن کی منظوری کے بغیر اکاونٹس کھولنے کے معاملے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں اس کا حل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں مواصلات ڈویژن کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران...
فیلڈ مارشل کا مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے بات چیت میں کہنا تھا کہ کشمیر کا کوئی بھی سودا ممکن نہیں، ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے، ہندوستان جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔ فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ پاکستان ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کے بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) چیف آف آرمی سٹاف کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے بات چیت ہوئی۔ سید عاصم منیر...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر—فائل فوٹو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر اساتذہ سے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وائس چانسلرز اور سینئر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہندوستان جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا کوئی بھی سودا ممکن نہیں، ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے، پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا، بھارت نے...
اسلام آباد – ایکٹ الائنس پاکستان کے نیشنل کنوینر مبشر اکرم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی مالی خودمختاری کو محفوظ بنانا ناگزیر ہے، اور ٹیکس پالیسی سازی کو قومی مفادات اور مقامی زمینی حقائق سے ہم آہنگ رہنا چاہیے۔ اسلام آباد میں ایک میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی بجٹ سے قبل کے ہفتوں میں پاکستان کی تمباکو ٹیکس پالیسی پر بیرونی مداخلت کے جارحانہ تسلسل پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) حالیہ ہفتوں میں تمباکو پر ٹیکس میں اضافہ کے لیے سرگرم ہو گیا ہے، جبکہ اس سے قبل یہی بیانیہ غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے والی تنظیموں، جیسے “کیمپین فار ٹوبیکو فری...
اسلام آباد : جرمن وفاقی وزارت خارجہ کے سینئر مندوب ٹوبیاس کراؤس نے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے حالیہ بھارتی جارحیت کا مؤثر اور فوری جواب دینے پر پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف اپنی روایتی دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھا بلکہ جدید جنگی تکنیکوں اور فضائی مہارت میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا سچائی پر مبنی مؤقف بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ سینیٹر شہزاد وسیم نے مسئلہ کشمیر کو...
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے رہنما مفتی نور ولی محسود کی جانب سے غیر مسلموں سے پاکستان کے خلاف مدد مانگنے کے فتوے پر قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے قران و سنت اور اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشتگرد افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں استعمال کرتے ہیں، پاکستان خورشید ندیم کا کہنا تھا کہ ایسی بات وہی شخص کر سکتا ہے جسے قرآن، حدیث اور اسلام کی بنیادی تعلیمات کا شعور ہی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اسلامی ہے اور اس میں اسلام کے خلاف کسی بھی...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 23 مئی کو 11 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 12 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید بتایا کہ مجموعی ذخائر کی مالیت ایک کروڑ 18 لاکھ ڈالر کمی سے 16 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) معاون خصوصی وزیراعظم و وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے پاکستان کے سینئر ایڈیٹرز و تجزیہ نگاروں کے لیے لاہور میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ظہرانے میں سینئر صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی، ایڈیٹر ’’ڈیلی پاکستان ڈیجیٹل‘‘ عثمان شامی، سینئر ایڈیٹر ارشاد عارف، سینئر تجزیہ نگار سلمان غنی، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی، سینئر صحافی و چیئرمین پل ڈاٹ احمد بلال محبوب ،اینکر پرسن مزمل سہر وردی و دیگر نے شرکت کی۔ تیز ہوا آدمی کو اڑا کر 27 ہزار فٹ بلندی پر لے گئی، پھر اس کا کیا ہوا؟ مزید :

اساتذہ قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ، کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تعلیمی ماہرین سے خطاب
چیف آف آرمی سٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسیپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کو پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی بدولت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی کہانی اپنی آئندہ نسلوں تک پہنچائیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ “معرکہ حق” اس بات کا ثبوت ہے کہ جب قوم ایک آہنی دیوار کی مانند متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔...
چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کا کوئی بھی سوداممکن نہیں ، ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے۔ ہندوستان جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔ چیف آف آرمی سٹاففیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) چیف آف آرمی سٹاف کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسیپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے خصوصی ملاقات کے دوران یہ باتیں کہیں۔ کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا پکڑا گیا بات چیت کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا، پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے۔ ہم 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا، پاکستان، ہندوستان...
نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلابھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان سے شکست کی ہزیمت پرپردہ ڈالنے کی کوشش کرتےہوئے کہاہے کہ آپریشن سندور‘‘ ابھی ختم نہیں ہوا، ہم نے پاکستان کے گھر کے اندر تین بار ضرب لگائی ہے۔ سکم میں ایک عوامی اجتماع سے آن لائن خطاب کرتےہوئے مودی نے دعویٰ کیاکہ پہلگام حملے میں دہشت گردوں نے صرف بھارت کو نہیں بلکہ پوری انسانیت کو نشانہ بنایا، بھارت نے پاکستان اور دہشت گردوں کو آپریشن سندور کے ذریعے کرارا جواب دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو ایک واضح پیغام بھیجتے ہیں، مایوس پاکستان نے ہمارے شہریوں اور فوجیوں پر حملے کی کوشش کی، لیکن پاکستان بے نقاب ہوا اور ہم نے ان کے ایئربیس...
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پاکستان کا کرپٹو انقلاب کی جانب بڑا قدم، پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا، یہ اعلان بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا گیا ۔ پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بھارت-پاکستان کشیدگی میں امن قائم کرنے اور کرپٹو اپنانے کے لیے امریکی صدر کی خدمات کو سراہا۔تقریب کے دوران...
سپریم کورٹ میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے قانونی اصلاحاتی تجاویز طلب کرنے، تحقیقی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت، مرحلہ وار اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا، چیف جسٹس نے تحقیقی ٹیم کے ساتھ ریسرچ ایسوسی ایٹس کی شمولیت کی تجویز بھی دی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان کے 44ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطاب لا اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کی زیر صدارت ہوا، چیف جسٹس نے کمیشن کی تشکیل میں اہم تبدیلیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ماضی میں کمیشن کے غیر سرکاری ارکان اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ...
راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) چیف آف آرمی اسٹاف نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسیپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں ، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر...

پانی پاکستان کی ریڈ لائن، کشمیر کو کبھی نہیں بھولیں گے : آرمی چیف کا مختلف جامعات کے وائس چانسلر اور اساتذہ سے خطاب
فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، پاکستان کبھی بھی ہندوستان کی اجاری اداری قبول نہیں کرے گا۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلر اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور نہ پاکستان ہندوستان کی اجارہ داری قبول کرے گا۔’کشمیر کا کوئی بھی سواد قبول نہیں، ہم کبھی کشمیر کو بھول نہیں سکتے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) چیف آف آرمی اسٹاف نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسیپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں ، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان...

پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے،ہندوستان جان لے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) چیف آف آرمی سٹاف نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسیپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ’’اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں،میں آج جو کچھ بھی ہوں ، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں۔پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے ، آپ(اساتذہ) نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں کو بتانی ہے‘‘۔ 10 مئی کے بعد اب بیرون ملک گرین پاسپورٹ کی تعریف کی جاتی ہے:شرجیل میمن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ’’معرکۂ...
بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی—فائل فوٹو بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس 5 جون کو سماعت کےلیے مقرر کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، کسی بھی رہنما کو اجازت نہ ملیراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔ عدالتِ عالیہ کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کی گئی ہیں۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف درخواستوں کی...
پاکستان، ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کریگا ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کا کوئی بھی سوداممکن نہیں ، ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے، ہندوستان جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا ، پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دینگے،پاکستان، ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کریگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)،چیف آف آرمی سٹاف نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسیپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے...
دفاعی طاقت کے تناظر میں پاکستان کو ایٹمی قوت ہونے کی بدولت ایک ممتاز اور منفرد مقام حاصل ہے، اور یہ تاریخی مقام پاکستان نے 28 مئی کے دن حاصل کیا تھا۔ یہ دن نہ صرف پاکستان کی سائنسی اور عسکری کامیابی کی علامت ہے بلکہ قومی خودمختاری، خوداعتمادی اور استقامت کی روشن دلیل بھی ہے۔ 28مئی 1998ء کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا سنگ میل ہے جسے یومِ تکبیر کے طور پر منایا جاتا ہے اور جو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ اس دن پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ پیغام دیا، بلکہ دنیا کو یہ واضح کر دیا کہ اب پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ یہ...
نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بارپھر کشمیرسے متعلق ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتےہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگ بھارتی خاندان کا حصہ ہیں اور وہ دن دور نہیں جب وہ رضاکارانہ طور پر بھارت کے مرکزی دھارے میں شامل ہو جائیں گے۔ پاکستان کے ساتھ بات چیت صرف دہشت گردی اورآزادکشمیرپرہوگی،بھارتی وزیردفاع سی آئی آئی بزنس سمٹ سے خطاب کے دوران راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت آزادکشمیرکے لوگوں کو اپنے خاندان کا حصہ سمجھتا ہے، وہ ہمارے بھائی ہیں، جو آج جغرافیائی اور سیاسی طور پر ہم سے جدا ہیں، وہ بھی ایک دن اپنے ضمیر کی آواز سن کر بھارت کی مرکزی دھارے میں واپس آئیں گے۔ پاکستان...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر قرارداد منظور کر تے ہوئے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے، کمیٹی نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو عید سے پہلے تنخواہوں اور پینشن کی تقسیم کی ہدایت کردی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے ”معرکۂ حق“ اور ”آپریشن بنیان مرصوص“ میں پاکستان کی مسلح افواج کی تاریخی کامیابی پر قرارداد منظور کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن پلین بلوچ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے ہندوستانی جارحیت کو پسپا کرنے اور قومی خودمختاری کے...
ملاقات میں وزیراعظم جنوبی ایشیائی خطے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ چکے ہیں۔ دوشنبے ایئرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قوہر رسولزادہ، تاجک نائب وزیر خارجہ شریفزادہ فرخ حمدین، پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریفزادہ اور تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور نے وزیراعظم کا پُرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ 2 روزہ دورہ تاجکستان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف تاجک صدر امام علی رحمان...
وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر جامع عملدرآمد کے لیے کام شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک دہائی طویل کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 40 ارب ڈالر فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ حکام اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا۔ دستاویز کے مطابق عالمی بینک 2026 سے 2035 تک 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا، 40 ارب ڈالر میں سے نصف رقم قرض جبکہ باقی نجی سرمایہ کاری ہوگی۔ وزارت اقتصادی امور نے جامع عمل درآمد فریم ورک پر کام شروع کر دیا۔ پہلے مرحلے میں عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر قرارداد منظور کر تے ہوئے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے، کمیٹی نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو عید سے پہلے تنخواہوں اور پینشن کی تقسیم کی ہدایت کردی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے ”معرکۂ حق“ اور ”آپریشن بنیان مرصوص“ میں پاکستان کی مسلح افواج کی تاریخی کامیابی پر قرارداد منظور کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن پلین بلوچ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے ہندوستانی جارحیت کو پسپا کرنے اور قومی خودمختاری کے...
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی راہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ کوئی کچھ لو کچھ دو نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے...
پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں عیدالاضحی پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مقامی سنیما کو فروغ دینے کے لیے عید الاضحی کے موقع پر سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں تمام بھارتی فلموں، بشمول پنجابی ٹائٹلز اور ڈب فلموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔یہ اقدام مقامی سنیما کو فروغ دینے کیلئے اٹھایا گیا ہے عیدالاضحی سے دو دن پہلے اور دو ہفتے بعد تک بھارتی پنجابی فلموں کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ اس کا مقصد پاکستانی پروڈکشنز کو باکس آفس پر زیادہ اہمیت دینا اور عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں...

پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف آرٹ ’نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘ کا آغاز ہوگیا
پاکستان کے پہلے اسٹیٹ آف آرٹ ’نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘ قائم کردیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سینٹر فار ارلی ایجوکیشن میں انرولمنٹ مہم کا آغاز کردیا ہے، مریم نواز شریف نے پری اسکول بیل بجا کر سینٹر آف ایکسی لینس فار’ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ اسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی آفیشل یونیفارم کی رونمائی بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے کمسن بچوں...
نیروبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )کینیا کی سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا پانے والے 6 پاکستانی شہریوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں رپورٹ کے مطابق 6 پاکستانی شہری ’’امین دریا“ نامی بحری جہاز میں سفید سیمنٹ لے کر ایران سے زنجبار، تنزانیہ جا رہے تھے، جب کینیا کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے 2 جولائی 2014 کو کھلے سمندر میں انہیں روک لیا، شبہ تھا کہ وہ جہاز میں منشیات لے جا رہے ہیں.(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند دن بعد جب یہ جہاز کینیا کی قانون نافذ کرنے والی اتھارٹیز کی تحویل میں تھا، اسے سمندر میں دھماکے سے اڑا دیا گیا تاکہ کسی بھی ثبوت...
نیروبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کینیا کی سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا پانے والے 6 پاکستانی شہریوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 6 پاکستانی شہری ’ امین دریا ’ نامی بحری جہاز میں سفید سیمنٹ لے کر ایران سے زنجبار، تنزانیہ جا رہے تھے، جب کینیا کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (کینیا کی بحریہ) نے 2 جولائی 2014 کو کھلے سمندر میں انہیں روک لیا، شبہ تھا کہ وہ جہاز میں منشیات لے جا رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق چند دن بعد جب یہ جہاز کینیا کی قانون نافذ کرنے والی اتھارٹیز کی تحویل میں تھا، اسے سمندر میں دھماکے سے ا±ڑا دیا گیا تاکہ کسی بھی ثبوت...

بھارتی پارلیمنٹ میں ”اکھنڈ بھارت“ کا نقشہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے.رضوان سعید شیخ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینکس کے اراکین سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی پیچیدگیوں، خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے مسئلہ کشمیر کے مضمرات، حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت کا کردار بہت اہم ہے، بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور غیرذمہ درانہ ہیں بھارتی پارلیمنٹ میں ”اکھنڈ بھارت“ کا نقشہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) رضوان سعید شیخ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے انہوں نے کہاکہ اقوام...
کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران جھوٹ پھیلانے پر بھارتی میڈیا پر عالمی سطح کی پابندی عائد ہونی چاہیے، میڈیا باڈیز برطانیہ اور امریکا میں بھارتی میڈیا کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات دائر کریں۔ یہ بات انہوں نے ایف پی سی سی آئی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران خطاب میں کہی۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ بھارت نے جنگ کی شروعات کی اختتام پاکستان نے کیا یہ اتنا تاریخی معرکہ ہے کہ یوم تشکر چلتے رہیں گے یہ ایسی فتح ہے جس کا جشن چلتا رہے گا کسی نے 65 تو کسی نے 71 کی...
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار رہی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے تین لاکھ 49 ہزار 300روپے برقرار ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونےکا بھاؤ بھی دو لاکھ 99 ہزار 468 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 309 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان کی عالمی سطح پر ایک اور سفارتی کامیابی،کینیا میں قید 6 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم، کیس میں سیاسی نوعیت کے شواہد
اسلام آباد (رضواں عباسی سے ) حکومت پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں کینیا کی سپریم کورٹ نے دس سال سے قید چھ پاکستانی شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان افراد کو 2 جولائی 2014ء کو نیروبی میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ رہائی کا یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک بڑی بین الاقوامی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ کیس سیاسی نوعیت کا تھا جو مختلف مقامی و بین الاقوامی سیاسی جماعتوں کے تناؤ کا نتیجہ تھا۔ دورانِ مقدمہ زبان کی رکاوٹ، مترجم کی عدم دستیابی، اور وکلاء کی عدم سنجیدگی کے باعث قیدیوں کو ایک دہائی تک جیل میں رہنا پڑا۔ کینیا میں تعینات...
ایم کیو ایم اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ کراچی کی عوام کو اس مافیا کے چنگل سے آزاد کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور معاہدے کی خلاف ورزیوں پر کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے شہر میں ہونے والی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بہادرآباد مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پورا شہر اس وقت بجلی مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنا چکا ہے جہاں دن رات موسم اور تہوار کی تمیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ترسیلی...
کانفرنس میں ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، میانوالی اور لیہ علمائے کرام، خطباء امام جمعہ و جماعت، مبلغین اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس اسلام ٹائمز۔ بھکر میں آیت اللہ شیخ یعقوبی...
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاں بشمول یکطرفہ پانی روکنا، مخالفانہ بیان بازی، معطلی کی دھمکیاں، اور ثالثی میں شامل ہونے سے انکار پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار بنانے کی دانستہ حکمت عملی کو بے نقاب کرتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ جارحانہ ہائیڈرو پولیٹیکل مہم نہ صرف پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ بین الاقوامی قانون، کثیر جہتی معاہدوں کے تقدس اور جنوبی ایشیا میں امن کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔ پاکستان کے بیانیے کے نکات اس حوالے سے پاکستان کا بیانیہ یہ ہے کہ آئی ڈبلیو ٹی کو معطل کرنے کی ہندوستان کی کوشش ناجائز ہے۔ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں...
کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماوں علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور علامہ سید ناظر تقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھکر میں آیت اللہ شیخ یعقوبی کی طرف سے اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماوں علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور علامہ سید ناظر تقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، میانوالی اور لیہ کے علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس میں ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، میانوالی اور لیہ علمائے کرام، خطباء...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔روز نامہ جنگ کے مطابق پشاور کی عدالت عالیہ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلئے درخواست جمع کروادی گئی۔درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزداہ اسداللہ اور جسٹس کامران حیات میانخیل نے کی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف 16 ایف آئی آرز درج ہیں۔ فیصل جاوید کے خلاف ایف آئی اے کا بھی کوئی کیس نہیں۔سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیصل جاوید کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہے۔جس پر جسٹس صاحبزداہ اسداللہ نے کہا کہ ہم آپ کو وقت...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر جامع عملدرآمد کےلئے کام شروع کردیا، جس کے تحت عالمی بینک پاکستان کو 2026ء سے 2035ءتک 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔روز نامہ جنگ کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا۔ دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ یہ رقم تعلیم، صحت، ماحولیاتی تبدیلی،صاف توانائی اور بہتر ایئرکوالٹی کےلئے استعمال ہوگی۔نجی سرمایہ کاری میں اضافے اور شمولیتی ترقی کے منصوبے بھی پلان میں شامل ہیں۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے تحت مزید...
پشاور میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک کر ابھرا ہے، پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سیفران اور مسلم لیگ نون کے رہنماء امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خاک میں مل گیا ہے، 11 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرا ہے، آج ہم فخر کا دن ہے کہ پاکستان ایٹمی پاور بنا۔ پشاور میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے...

عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کیلئے کچھ لو کچھ دو کیلئے تیار ہوں: علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ان کے دروازے کھلے ہیں، وہ پاکستان کی خاطر کچھ لو اور کچھ دو کے لیے تیار ہیں، اپنے لیے کوئی رعایت نہیں مانگ رہے۔اڈیالہ سے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وہ صرف انصاف چاہتے ہیں اور اپنے کیسز کی جلد سے جلد سنوائی چاہتے ہیں۔سینیٹر علی ظفر کے مطابق بانی پی ٹی...
اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح کے ایونٹ بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل معیشت کی دنیا میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان کر دیا۔ اس اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح کے ایونٹ بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا۔ بلال بن ثاقب نے اس موقع پر کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ...
عالمی بینک کا پاکستان کو 40ارب ڈالرز کی فراہمی کا اعلان، عمل درآمد فریم ورک پر کام شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر جامع عملدرآمد کے لیے کام شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک دہائی طویل کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 40 ارب ڈالر فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ حکام اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا۔دستاویز کے مطابق عالمی بینک 2026 سے 2035 تک 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا، 40 ارب ڈالر میں سے نصف رقم قرض جبکہ باقی نجی...
پاکستان بنگلہ دیش سیریز کے ٹکٹ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 مئی اور یکم جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے ٹکٹس جن 11 ٹی سی ایس سینٹرز پر دستیاب ہیں، اُن میں لبرٹی مارکیٹ، اچھرہ ، چوبربی ، جیل روڈ ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ ، مین بولیورڈ، کاہنہ ناؤ، ڈیوس روڈ، سرکلر روڈ، ٹھوکر علی ٹاؤن اور شالیمار لنک روڈ شامل ہیں ۔ ان میچوں کی سب سے سستی ٹکٹ 200 روپے کی ہے جبکہ گیلری کی ٹکٹ 2000روپے میں دستیاب ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )تجزیہ نگار عدیل وڑائچ کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کی سیاست میں بہت سے سوالات ایسے ہیں لوگ جن کے جواب جاننا چاہتے ہیں، کیا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ نرمی برت کر ملک میں سیاسی بات چیت کا ماحول پیدا کیا جائے گا؟ کیا اب نو مئی کے بجائے 10مئی کا بیانیہ چلے گا؟نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے جڑے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی دیکھنے میں آئے گی؟ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کے حوالے سے بھی ایک مرتبہ پھر قیاس آرائیاں جنم لینے لگی ہیں، کچھ صحافتی حلقوں کی جانب سے یہاں تک تاثر دینے کی کوشش...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء) سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی جانب سے دبئی کے مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ لالہ دربار میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں معروف کرکٹرز، اداکار اور میڈیا شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں سابق اسٹار کرکٹر سہیل تنویر، جادوئی اسپنر سعید اجمل، مشہور اداکار عمران عباس، اور صحافی حضرات عمران یوسف زئی، راجہ اسد خالد، اعجاز احمد گوندل اور محمد ارشد انجم شریک ہوئے۔ محفل خوشگوار ماحول، باہمی محبت اور احترام کا خوبصورت مظہر تھی، لیکن توجہ کا مرکز لالہ دربار کے روایتی اور مزیدار پاکستانی کھانے بنے۔ سہیل تنویر نے کہا: “دیارِ غیر میں ایسے اصلی پاکستانی ذائقے ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔(جاری ہے)...
اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا، پہلے مرحلے میں عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر جامع عملدرآمد کےلیے کام شروع کردیا، جس کے تحت عالمی بینک نے پاکستان کو 2026ء سے 2035ء تک 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا۔ دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ یہ رقم تعلیم،...
سٹی 42 : مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور سنہری دن ہے، یوم تکبیر قوم کے لیے فخر اور سربلندی کی علامت ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار راجہ علی اصغر نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ نواز شریف نے 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف نے عالمی دباؤ اور پابندیوں پر ملکی وقار اور خود مختاری کو ترجیح دی۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی ن لیگ جاپان کے مرکزی رہنما سردار ظہور اقبال نے اس موقع پر کہا...
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا امارات نیوز ایجنسی (وام) کے ہیڈکوارٹرز آمد پر ڈائریکٹر جنرل محمد الحمادی نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ دورے کے دوران دونوں فریقین کے درمیان تعمیری ملاقات ہوئی جس میں خبروں اور مواد کے تبادلے کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) یہ بات وام اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے درمیان طے پانے والے یادداشتِ تفاہم (MoU) کے تناظر میں کی گئی۔ بات چیت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ثقافتی ورثے اور سیاحتی مواقع کو اجاگر کرنے پر بھی زور دیا گیا، تاکہ عوامی سطح پر تعلقات کو...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے قونصل جنرل حسین محمد کے ہمراہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) میں ایک تاریخی تقریب میں شرکت کی، جہاں انسانی ہاتھوں کے نشانات کا استعمال کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے پرچم کے نئے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ذریعہ تسلیم شدہ، پرچم میں 24,514 انفرادی ہینڈ پرنٹس ہیں جو 100 سے زیادہ قومیتوں کے لوگوں کے ذریعہ عطیہ کیے گئے ہیں، جو متحدہ عرب امارات کے تنوع اور اتحاد کی علامت ہیں۔ نقاب کشائی کی تقریب جمعرات 22 مئی کو PAD میں پاکستانی اور اماراتی کمیونٹی کے ایک بڑے...
اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب صرف ایک ملک نہیں بلکہ ایک ڈیجیٹل تحریک ہے جس کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں، پاکستان تیار ہے اور آگے بڑھنے کو بے تاب ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر برائے کرپٹو اور بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی موجودگی میں باوقار بین الاقوامی...
پاکستان میں کار کمپنیاں 200 میں سے صرف 18 بین الاقوامی حفاظتی معیارات پر پوری اترتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 2024: وہ مشہور گاڑیاں جن کی جگہ الیکٹرک کاریں لیں گی؟ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو بتایا گیا کہ پاکستان میں گاڑیاں بنانے والے/اسمبلرز 200 میں سے صرف 18 کی تعمیل کر رہے ہیں جبکہ باقی 182 معیارات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں عالمی معیارات سے کافی زیادہ ہیں جبکہ اگر حفاظتی معیارات پر عملدرآمد دیکھا جائے تو وہ صرف 9 فیصد ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے ملک میں غیر محفوظ گاڑیوں کی پیداوار پر سنگین خطرے کا اظہار کیا اور...
اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ مئی کا مہینہ پاکستان کے لیے قابل فخر ہے، 28 مئی کو جہاں کھڑے تھے، 10 مئی کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہم 10 مئی کی کامیابی کو برقرار رکھنا ہے تو مضبوط معیشت کھڑی کرنا بھی ضروری ہے، مضبوط دفاع کے لیے مضبوط معیشت بھی ضروری ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ مئی کا مہینہ پاکستان کے لیے قابل فخر ہے، 28 مئی کو جہاں کھڑے تھے، 10 مئی کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ...
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء) کوالالمپور ، ملائشیا میں یوم تکبیر اور بنیان المرصوص کے حوالے سے ایک تقریب ہوئی ۔ جس میں PML (n) ملایشیا چیپٹر کے عہدیداران ، اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغار تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا ۔ ۔PML (n) ۔ ملائشیا چیپٹر کے عہدیداران نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر میاں محمد نواز شریف ، ڈاکٹر عبد القدیر ، ذوالفقار علی بھٹو سمیت تمام مرکزی کرداروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، صدر (PML (n ملائشیا چیپٹر چوہدری نثار احمد نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی دلیرانہ قیادت میں پاکستان نے ایٹمی طاقت کا مظاہرہ نہ کیا ہوتا...

اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کےلئے تیار ہوں، عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کےلئے تیار ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں ہے، بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں، میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے...
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء) یوم تکبیر کے حوالے سے پیرس میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب کے آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس کے چئیرمین راجہ علی اصغر ،سرپرست اعلٰی سردار ظہور اقبال اور جموں کشمیر فورم فرانس کے صدر نعیم چوہدری تھے ، تقریب میں کمیونٹی نمائیندوں نے بھرپور شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم تکبیر کا دن ہماری قومی خودداری ،خود انحصاری اور دفاعی طاقت کی روشن علامت ہے، اٹھائیس مئی کا دن صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ یہ قوم کے عزم ،قربانی اور غیرت کا دن ہے جب پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں گرج دار دھماکے کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا...
مخچکالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ ذخارووا نے کہا ہے کہ روس نے ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت سے مسائل کا حل نکالنے کے طریقہ کار پر زور دیا ہے روس دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا انھوں نے یہ بات روس میں مقیم پاکستانی صحافی اشتیاق ہمدانی کے سوال کے جواب میں کہی۔ روسی کی مسلم اکثریتی جمہوریہ داغستان کے دارالحکومت مخچکالا میں ایک بریفنگ میں اشتیاق ہمدانی کے خطے میں پائیدار امن کے حصول کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ماریہ ذخارووا کا کہنا تھا کہ روس بھارت اور پاکستان کے درمیان مکالمے کی مسلسل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ نہیں رہ گئی، ہندوستان اگر دوبارہ حملہ کرے گا تو پھر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو بھر پور جواب دے کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اگر 28 مئی کو نواز شریف ایٹمی دھماکہ نہ کرتے تو شاید خطے کی یہ صورتحال نہ ہوتی جو آج ہے۔انہوںنے کہاکہ جس دن ہندوستان میں حملہ ہوا پاکستان کہتا رہا نیوٹرل ملک سے تحقیقات کروالیں، یہ ایک سازش...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے،پاکستان نے اب تک 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بھیجے ہیں۔اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے 181 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب تک 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد اہلکار اقوام متحدہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی بحران ریاستی ستون نے پیدا کئے، ملک کے سیاسی بحران کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی عدلیہ کی جانب سے پیدا کئے گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2017 سے عدلیہ کو سیاست میں ملوث کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، یہی بات 26 ویں آئینی ترمیم کی وجہ بنی۔احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایسے فیصلے کئے جو سپریم کورٹ کو ہی درست کرنے پڑے، پاکستان میں بحران مصنوعی تھا جو...
اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کو حکومت کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی ہے، کرپٹو کرنسی کے لیے باقاعدہ ریگولیشنز کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، شرمیلا فاروقی نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کرپٹو کرنسی کو منی لانڈرنگ سے کیسے بچائے گا؟ ۔ شرمیلا فاروقی نے ڈیجیٹل کرنسی کی ریگولیشنز سے متعلق بل پیش کر دیا، انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کی کوئی ریگولیشنز موجود نہیں، پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی طرف آگے بڑھ رہا ہے، کرپٹو کرنسی ڈی سینٹرالائزڈ ہوتی ہے، پاکستان حال ہی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سہیل سلیم پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ساتھ وابستہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈاکٹر سہیل سلیم یکم جون سے اسلام آباد میں شیدول اے ایف سی سینئر ایشین کپ کوالیفائر کی تیاریوں کیلئے والےکیمپ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستانی ٹیم 10 جون کو میانمار کے کیخلاف کمبوڈیا میں مدمقابل آئے گی۔ مزید پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن کو نیا صدر مل گیا دوسری جانب کوالالمپور میں اے ایف سی کے زیر اہتمام انڈر-23 ایشین کوالیفائر کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، جس میں پاکستان کو گروپ جی میں رکھا گیا ہے۔ گرین شرٹس کو میانمار، عراق، کمبوڈیا اور عمان کیخلاف...
پاکستان سے 319 پروازوں کے ذریعے 81 ہزار 950 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے پاکستان سے حج پروازیں 31 مئی تک جاری رہیں گی ۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مدینہ منورہ میں مقیم عازمین حج کی مکہ آمد بھی 31 مئی تک تک جاری رہے گی۔ عازمین حج کے لیے منی عرفات میں خیموں کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی۔امسال عازمین حج کی مشاعر میں آمد و رفت کے لیے مکتب کے ہمراہ جامع حکمت عملی طے کی گئی ہے،شدید موسم سے حفاظت کے لیے سعودی حکام نے خصوصی ہدایات جاری کر دیں ۔
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاک بھارت تصفیہ طلب معاملات حل کرنے کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی تھنک ٹینک سے بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ جنگ بندی کی شرائط کی تفصیل بتاتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ ان میں کشمیر، دہشت گردی اور سندھ طاس سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت پر آمادگی شامل تھی۔سفیر پاکستان نے کہا کہ بھارتی جارحانہ بیانات کے تسلسل کے سبب پاک بھارت جنگ بندی کمزور ہے اور اس کے برقرار رہنے پر سوالات...
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان نے صرف پانچ گھنٹوں میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور دنیا کو دکھا دیا کہ یہ قوم اپنے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں، میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی بہادر قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے پاکستان کی عزت اور وقار کو بلند کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید محمد نقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دور اندیشی اور بے مثال جرات نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا خواب دکھایا اور اس کے لیے عملی بنیاد فراہم کی، جس کو عظیم سائنسدان جناب ڈاکٹر...
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں صرف انصاف چاہتا ہوں، کیسز جلد سنے جائیں۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ میرے دروازے بات چیت کے لیے اسٹیبلشمنٹ کےلیے کھلے ہیں۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کےلیے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ گنڈاپور کے ’’اہم پیغام‘‘ کے باوجود عمران خان...
---فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہم 10 مئی کی کامیابی کو برقرار رکھنا ہے تو مضبوط معیشت کھڑی کرنا بھی ضروری ہے، مضبوط دفاع کے لیے مضبوط معیشت بھی ضروری ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ مئی کا مہینہ پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔ 28 مئی کو جہاں کھڑے تھے، 10 مئی کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے، آنے والی تمام حکومتوں نے اس پروگرام کو آگے بڑھایا، نواز شریف نے بین الاقوامی دباؤ اور لالچ کی پیشکش...
مقامی سنیما کو فروغ دینے کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔ پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں تمام بھارتی فلموں، بشمول پنجابی ٹائٹلز اور ڈب فلموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ اقدام مقامی سنیما کو فروغ دینے کیلئے اُٹھایا گیا ہے عیدالاضحیٰ سے دو دن پہلے اور دو ہفتے بعد تک بھارتی پنجابی فلموں کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ اس کا مقصد پاکستانی پروڈکشنز کو باکس آفس پر زیادہ اہمیت دینا اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کو کامیاب بنانا ہے۔ https://www.instagram.com/p/DKOpTm0ox0-/ یاد رہے کہ عید الضحیٰ پر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ اور فیصل قریشی، ثمینہ پیرزادہ کی ہارر فلم...