2025-10-18@09:44:33 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«پستول کی گولی»:
کراچی: ملیر میں پلاٹ پر تعمیرات کے دوران مقامی ٹرانسپورٹر کو پستول کی گولی بھیج کر 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کرلیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ ٹرانسپورٹر کی مدعیت میں شاہ لطیف تھانہ میں درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانہ میں مدعی سرفراز علی نے 16 اکتوبر کو ایف آئی آر نمبر 1541/25 زیر دفعات 427 ت پ، 384 ت پ، 385 ت پ، 337 H(ii) ت پ، 34 ت پ کے تحت درج کروائی ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی سرفرار علی نے بتایا کہ میں شاہ لطیف کا رہائشی ہوں اور ٹرانسپورٹر ہوں۔ 21 ستمبر کو شاہ لطیف ٹاون میں اپنے پلاٹ 57/58 SC پر کام شروع کیا تو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپرہائی وے پرنجی ریسٹورنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، متوفی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے ڈیوٹی افسرسکندرکے مطابق مقتول کی عمر30 سال کے قریب ہے، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے اسٹاف رپورٹر گلزار
ویب ڈیسک: سانگھڑ میں کراچی کے صحافی کی مقتول خاور حسین کی لاش ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے، مقتول خاور کو ایک گولی سر میں لگی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو سرمیں گولی ماری گئی ہے ، تاہم یہ باور نہیں ہو سکا کہ کیا واقعہ خودکشی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مقتول صحافی خاور کی لاش سانگھڑ کے مقامی ہسپتال میں منتقل کردی گئی ہے ،خاور حسین کی گاڑی سانگھڑ کے مرچی 360 ہوٹل کے باہر سے ملی جس میں ان کی لاش موجود تھی۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی میں ایک گھر سے پراسرار طور پر ملنے والی نوجوان کی لاش کی شناخت حمزہ کے نام سے کر لی گئی، جو کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق ایک منظم ڈکیتی گروہ کا سرگرم رکن تھا۔ تفتیشی حکام نے مشکوک موت قرار دیتے ہوئے ساتھیوں پر قتل یا واردات کے دوران زخمی چھوڑنے کا شک ظاہر کیا ہے۔ بلال کالونی پولیس کے مطابق حمزہ ولد ضمیر کی لاش نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ای کے مکان نمبر 106 سے ملی، جو اس کے قریبی ساتھی فیروز کے زیرِ استعمال تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فیروز نہ صرف حمزہ کا قریبی دوست تھا بلکہ وہ خود بھی متعدد ڈکیتیوں میں ملوث...
راولپنڈی کے تھانہ علاقے ڈھیری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں چار سالہ بچہ والد کے لوڈ پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے دم توڑ گیا ایکسپریس نیوز کے مطابق کلرسیداں کے علاقے ڈھیری کے رہاہشی محمد گل کا چار سالہ بیٹا آیان گل والد کے کمرے میں بستر پر لیٹا ہوا تھا کہ اس دوران اُس کو والد کا لوڈڈ پستول نظر آیا جس کے ساتھ وہ کھیلنے لگا۔ کھیل کے دوران اچانک گولی چلی جو بچے کہ کنپٹی کے قریب سے لگتی ہوئی گردن سے نکل گی جس سے بچہ موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق متوفی بچے کا والد پراپرٹی اور کپڑے کا کاروبار...
لاہور میں جھگڑا ختم کروانے والے 50 سالہ شخص کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ پولیس کے مطابق ملزم جمشید نے جھگڑا ختم کروانے والے نوید کو گولی مار دی، مقتول نوید اپنے بھائی اور بھتیجوں کا جھگڑا ختم کروانے آیا تھا۔ مسلح ملزم جمشید نے واپس پلٹنے والے شخص نوید کو سر میں گولی ماری۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم قتل کی واردات کے بعد اسلحہ تھامے تسلی سے جائے وقوعہ پر کھڑا رہا جبکہ مقتول کا بھائی اور بھتیجے ملزم کے سامنے ہاتھ جوڑتے رہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات مستی گیٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
کراچی: سہراب گوٹھ گبول چوک کے قریب سحری کے وقت دودھ کی دکان پر کھڑا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں راہ گیر نوجوان کو گولی لگی، اہل خانہ کے مطابق نوجوان کو پولیس کی گولی لگی۔ ایکسپریس کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے سہراب گوٹھ گبول چوک انصاف جنرل اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا، بعدازاں مقتول نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت محمد عمید ولد سیتول خان کے نام سے کی گئی، مقتول جمالی گوٹھ انڈس...
کراچی (نمائندہ جسارت)کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے نماز فجر پڑھ کر لوٹنے والے نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا، ایس ایس پی کورنگی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی انچارج کو معطل کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 51 سی میں نماز فجر پڑھ کر لوٹنے والا 17 سالہ نوجوان مظفر اقبال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا کہ ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران مقتول مسجد سے نماز پڑھ کر نکل رہا تھا، مظفر نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر شور مچایا جس پر ڈاکو فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جبکہ...