نارتھ کراچی میں نوجوان کی پرسرار موت ‘مقتول ڈاکو نکلا
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی میں ایک گھر سے پراسرار طور پر ملنے والی نوجوان کی لاش کی شناخت حمزہ کے نام سے کر لی گئی، جو کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق ایک منظم ڈکیتی گروہ کا سرگرم رکن تھا۔ تفتیشی حکام نے مشکوک موت قرار دیتے ہوئے ساتھیوں پر قتل یا واردات کے دوران زخمی چھوڑنے کا شک ظاہر کیا ہے۔ بلال کالونی پولیس کے مطابق حمزہ ولد ضمیر کی لاش نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ای کے مکان نمبر 106 سے ملی، جو اس کے قریبی ساتھی فیروز کے زیرِ استعمال تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فیروز نہ صرف حمزہ کا قریبی دوست تھا بلکہ وہ خود بھی متعدد ڈکیتیوں میں ملوث ہے اور مقامی تھانوں میں اس کا ریکارڈ موجود ہے۔ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیروز نے مقتول کے دوسرے بھائی عمر ولد ضمیر کو فون کر کے کہا کہ “حمزہ کی طبیعت خراب ہے، فوراً آؤ۔” تاہم جب عمر موقع پر پہنچا تو حمزہ مردہ حالت میں پڑا تھا،جب کہ فیروز اور اس کے اہل خانہ موقع سے فرار ہو چکے تھے۔ مقتول حمزہ کا ایک بھائی عمیر پہلے ہی ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ہے، اور وہ بھی اسی گروہ سے منسلک تھا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حمزہ یا تو حالیہ کسی واردات کے دوران زخمی ہو کر فیروز کے گھر پہنچا، یا پھر کسی اندرونی تنازع یا شراکت داری میں جھگڑے کے نتیجے میں قتل کیا گیا۔تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ نعش کو عقب سے پیٹھ کی جانب گولی لگی تھی،مقتول کو گولی کسی اور جگہ لگی اور اسکے بعد اسکو اس مکان میں لایا گیا، لاش پر زخموں کے نشانات موجود ہیں اور یہ ممکنہ طور پر گولی لگنے یا تشدد کے بعد موت کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔اہم بات یہ ہے کہ حمزہ کی لاش ملنے کے بعد سے فیروز اور اس کے گھر کے تمام افراد غائب ہیں، جو کہ معاملے کو مزید مشکوک بنا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-18
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ بیچ شھر میں مسلح افراد نے سبزوئی برادری کے نوجوان کو آرام سے قتل کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس قاتل مسلح افراد کو گرفتار نہ کر سکی واقعہ کے بعد شھر میں خوف وہراس پیدا ہو گیا۔ سبزوئی اور بھلکانی قبائل کے دو فریقین میں سیاہ کاری کے معاملے پر واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس۔تفصیلات کے مطابق؛ کندھ کوٹ شھر کی گنجان آبادی اے سیکشن تھانہ کی حدود ایم، سی ایچ سینٹر کے سامنے موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے سبزوئی برادری کے نوجوان مھر دل کو گولیاں مار کر سخت زخمی کر دیا واقعہ کی اطلاع پر حدود تھانہ کی پولیس پہنچ کر زخمی نوجوان کو سول ہسپتال کندھکوٹ پہنچایا جہاں پر نوجوان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ نوجوان کے ہمراہ آنے والی خواتین ماتم کرنے لگیں لاش ضروری قانونی کاغذی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ورثاء نے لاش انڈس ہائی وے جھولے لال پمپ کے مقام پر رکھ کر دھرنا دے دیا دھرنے کے باعث سندھ سے دیگر صوبوں کی طرف آنے جانے والی ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی روڈ کے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں کھڑی ہو گئیں مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔