کراچی:

سہراب گوٹھ گبول چوک کے قریب سحری کے وقت دودھ کی دکان پر کھڑا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں راہ گیر نوجوان کو گولی لگی، اہل خانہ کے مطابق نوجوان کو پولیس کی گولی لگی۔

ایکسپریس کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے سہراب گوٹھ گبول چوک انصاف جنرل اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا، بعدازاں مقتول نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے  لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

مقتول کی شناخت محمد عمید ولد سیتول خان کے نام سے کی گئی، مقتول جمالی گوٹھ انڈس پلازا کا رہائشی اور سپر ہائی وے پنجاب بس اڈے کے قریب مکینک کی دکان پر کام کرتا تھا۔

ایس ایچ او سہراب گوٹھ سہیل خاصخیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ صبح پونے پانچ بجے کے قریب پیش آیا، پولیس ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہی تھی کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر نوجوان جاں بحق ہوگیا مقتول کو کس کی گولی لگی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوگا۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان دکان پہ خریداری کے لئے کھڑا تھا کہ اچانک گولی لگنے سے زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گا نوجوان کا جاں بحق ہونا ایک دل سوز واقعہ ہے اور ضلع پولیس شرقی لواحقین کے شدید غم کو محسوس کرتی ہے اور برابر کی شریک ہے، لواحقین سے رابطے میں ہیں اور حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے مقام سے ایک پولیس موبائل کا بھی گزر ہوا اور فائرنگ ہوئی جس کی وجہ سے نوجوان جاں بحق ہوا، اس واقعے کی دو اطراف سے سی سی ٹی وی موصول ہوئے ہے جس کا معائنہ کیا جارہا ہے، ابتدائی طور پہ گولی لگنے اور پولیس موبائل کے گزرنے کی تصدیق ہوئی ہے، موبائل روٹین کے گشت پہ تھی یا جرائم پیشہ افراد کے تعاقب میں اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے۔

گولی چلنے کے محرکات کی وضاحت کے لیے ایس پی اور ڈی ایس پی سہراب گوٹھ مصروف عمل ہیں، اس واقعے میں ملوث خواہ کوئی بھی ہو ان کے خلاف بلاتفریق قانونی کاروائی کی جارہی ہے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

ادھر واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول عمید چار بج کر 39 منٹ پردودھ کی دکان پر پہنچتا ہے اور کاؤنٹر پر کھڑا ہوجاتا ہے چند سیکنڈ بعد ہی مقتول عمید کو عقب سے ایک گولی لگتی ہے اوروہ شدید زخمی ہو کر گر جاتا ہے۔

واقعے کی کچھ اور فوٹیج بھی سامنے آئی ہیں ایک فوٹیج میں پولیس موبائل کو نجی اسپتال کے باہر سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے دوسری فوٹیج صبح چار بج کر 48 منٹ کی ہے جس میں پولیس موبائل کو ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کا تعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مقتول عمید کے کزن اور چچا نے بتایا کہ مقتول عمید کی والدہ بیمار ہیں گبول چوک کے قریب واقع نجی اسپتال میں گزشتہ تین روز سے زیر علاج ہیں، مقتول عمید اپنی والدہ کی دیکھ بھال میں مصروف تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول نوجوان سحری کے وقت دودھ کی دکان پر دودھ اور ڈبل روٹی خریدنے کے لیے گیا تھا جہاں پولیس کی گولی کا نشانہ بن گیا، پولیس اہلکاروں کے پاس بڑے ہتھیار ہوتے ہیں نہ کے ڈاکوؤں کے پاس۔

مقتول نوجوان کے اہل خانہ نے انصاف فراہم کرنے کا مطابہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جائے اس وقت تک احتجاجاً مقتول نوجوان کی نماز جنازہ اور تدفین نہیں کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دودھ کی دکان پر مقتول نوجوان پولیس موبائل سہراب گوٹھ مقتول عمید کے مطابق کے قریب ہے اور ایس پی

پڑھیں:

راولپنڈی، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

 

تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کی گئی جہاں باپ بیٹے کو بے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ اور دہرے قتل کا واقعہ گرجا روڈ بسم اللّٰہ آباد کے علاقے میں پیش آیا اور مقتولین کی شناخت 54 سالہ میر افضل اور16 سالہ جانباز کے نام سے ہوئی  ۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اورفرارہوگئے، مقتول امیر افضل کے بڑے بیٹے نے پسند کی شادی کر رکھی تھی، جو الگ رہتا ہے، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان گھر میں مقتولین سے ملکر بات چیت بھی کرتے رہے، جس کے دوران انہوں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واردات کا نوٹس لیا اور ایس پی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب رکلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
پولیس نے بتایا کہ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور تحقیقات کی نگرانی کی۔
ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • سوات: مدرسے میں طالبعلم کا قتل، گرفتار ملزمان 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • راولپنڈی، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • رجب بٹ کے گھر فائرنگ کا معاملہ، پولیس کارروائیوں کے بعد ٹک ٹاکرز میں صلح
  • کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
  • کراچی: سہراب گوٹھ میں کباڑ کے 30 سے زائدگوداموں میں آگ لگ گئی
  • کراچی، سہراب گوٹھ میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آتشزدگی
  • حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
  • پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق