2025-04-25@10:53:25 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«پورٹیبل اے سی»:
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی ماہانہ ای-کچہری آج ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کو اے 320 طیاروں کے لیے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور یہ منصوبہ آئندہ سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرسائیڈ اور پارکنگ کی سہولیات کو بہتر بنانے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے، گوادر سے پنجاب کے لیے پروازوں کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ ایک بزنس پلان تیار کر لیا گیا ہے جس میں فضائی کمپنیوں کو پرکشش مراعات...
فائل فوٹو۔ اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر ای گیٹس تنصیب کے منصوبے کے حوالے سے جرمن کمپنی کے نمائندگان نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید بھی ملاقات میں موجود تھے۔ پی اے اے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر ای گیٹس سے متعلق سروے مکمل کرلیا گیا۔پی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹس سے متعلق سروے کل ہوگا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ای گیٹس سیکیورٹی میں بہتری، خود کار عمل اور انسانی عمل دخل پر انحصار کم کریں گے۔
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )ڈی ایچ اے اسلام آباد کی جانب سے پراپرٹی ایکسپو اور ڈیجیٹل نیلامی 2025 کا شاندار افتتاح.ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) اسلام آباد نے آج جیکرانڈا فیملی کلب، ڈی ایچ اے فیز 2 اور آن لائن پلیٹ فارم dhai-r.com.pk پر تین روزہ “ڈی ایچ اے پراپرٹی ایکسپو اور ڈیجیٹل نیلامی 2025” کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ایکسپو کے پہلے دن عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کے نتیجے میں ایونٹ کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔ شرکاء نے ڈی ایچ اے کی جانب سے پیش کردہ رہائشی اور تجارتی پراپرٹیز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور محدود مدت کے لیے دستیاب خصوصی رعایتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔ یہ ایکسپو اُن افراد کے...
گرمیاں شروع ہوتے ہی پشاور کے کارخانو مارکیٹ میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جو گرمی میں کم خرچ ایئر کنڈیشنر اور روم کولر کی تلاش میں یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ کارخانو مارکیٹ میں ہر قسم کے اے سیز، روم کولر اور ری چارچ والے پنکھے دستیاب ہیں لیکن زیادہ مانگ پورٹیبل اے سی کی ہے، جو دکانداروں کے مطابق ضرورت کے مطابق کسی بھی جگہ آسانی سے لے جایا جا سکتا ہے اور سب سے بڑی بات اس کا بجلی کا خرچ کافی کم ہے۔ کارخانو شاہین مارکیٹ کے دکاندار جمعہ خان کے پاس بھی پورٹیبل اے سی ہیں، جس میں ان کے مطابق خریدار بھی دلچسپی لے رہے ہیں اور خرید بھی رہے ہیں، انہوں...
سٹی42:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کسٹمز اور تین مسافر خواتین کے درمیان پیش آنے والے ناخوش گوار واقعے پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا موقف آگیا۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مسافروں اور ایئرپورٹ آپریشنز پر اثر انداز ہونے والا ہر واقعہ اہم ہے۔ ائیرپورٹ پر ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں کام کرتا ہے، تاہم متعلقہ ادارے سے وضاحت طلب کی ہے۔ متعلقہ حکام سے وضاحت کا مقصد صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنا ہے، ائیرپورٹس اتھارٹی تمام مسافروں کے لیے محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ائیرپورٹ پر تین برقع پوش خواتین مسافروں اور کسٹمز اہلکاروں میں ہنگامہ آرائی کا...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی نے لیڈرشپ ایوی ایشن مینجمنٹ ڈپلومہ کے آغاز کے لیے شراکت داری کے معاہدہ پر دستخط کردیے۔ معاہدے پر ایئر وائس مارشل ذیشان سعید SI(M)، ڈائریکٹر جنرل، پی اے اے اور پروفیسر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیئرمین، آئی بی اے کراچی نے پی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی میں دستخط کیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں آئی بی اے، پی اے اے اور ہوا بازی کی صنعت کے اہم اسٹیک ہولڈرز بشمول سی ای اوز، سی او اوز، اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ یہ معاہدہ ہوا بازی کے شعبے میں جدید...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئرپورٹس کے آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹیننس کی جگہوں پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو مراسلہ جاری کردیا۔پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی کا اطلاق آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹی ننس کی جگہوں پر ہوگا۔ مراسلے کے مطابق طیاروں کی مینٹیننس کے دوران صرف ضرورت کے تحت متعلقہ ایئرکرافٹ انجینئرز اور عملہ ہی طیارے کی تصاویر یا ویڈیو بنانے کا اہل ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں ایئرلائن ملازمین، گراؤنڈ ہینڈلنگ سٹاف سمیت ملوث ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ پابندی پی آئی اے کے...
امریکا کے لئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر 5 رکنی امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم اپریل کے وسط میں پاکستان پہنچے گی۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم کی فائنل کلئیرنس انسپکشن رپورٹ پر پی آئی اے کی کیٹیگری ٹو سے ون کی جائے گی، کیٹیگری تبدیلی کے لئے ایم او یو پردستخط اورکنسلٹینسی کی مد میں 75 ہزار ڈالرزادائیگی کر دی گئی ہے۔ جولائی 2020 میں مشتبہ پائلٹ لائسنسزکے باعث پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، یو ایس ڈیپارٹمنٹ برائے ٹرانسپورٹیشن نے پی آئی اے کی کیٹیگری ون سے ٹو کر دی تھی، پابندی سے قبل پی آئی اے امریکہ کے لئے ہفتہ وار 6 پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔ براہ...
—فائل فوٹو پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی پارا چنار ایئر پورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ترجمان پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق پی اے اے اور پی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے دورہ پاراچنار ایئرپورٹ مکمل کیا ہے۔دورۂ پاراچنار ایئرپورٹ تجارتی و امدادی پروازوں کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کیلئے قابل استعمال بنانے کی کوششیں پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ قومی ایئر لائن ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دورے میں ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، تکنیکی پہلوؤں اور سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزارتِ دفاع...
اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے کراچی میں ضبط کی گئی کمرشل اور رہائشی پراپرٹیز استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کی پی اے سی نے نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 کا جائزہ لیا جس میں انکشاف ہوا کہ کراچی میں گلشن جمال اور کورنگی ٹاؤن شپ میں چار پراپرٹیز نیلام کرنے کے بجائے اے این ایف کے زیر استعمال ہیں جس پر پی اے سی نے مذکورہ معاملے کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول نے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کیے ہیں۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے کمیٹی کو بتایا کہ اضافی اخراجات تنخواہوں کی مد میں کیے گئے تھے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق...
امریکی حکومت کی جانب سے وفاقی ملازمین کو ’گولڈن ہینڈ شیک‘ کی پیشکش قبول کرنے کی میعاد 6 فروری کو رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کیخلاف امریکا بھر میں احتجاج، مظاہرین کیا چاہتے ہیں؟ یاد رہے کہ پچھلے ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 لاکھ سویلین وفاقی ملازمین کو مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی جس کے بدلے میں انہیں 8 ماہ کی تنخواہ و ر دیگر مراعات دی جائیں گی۔ وفاقی سرکاری ملازمین کو موصول ہونے والے والی ای میل میں انہیں نوکری چھوڑے کے بدلے گھر بیٹھے 8 ماہ کی تنخواہ دینے کی آفر کی گئی اور اس حوالے سے فیصلہ کرنے کی آخری تاریخ 6 فروری طے...

صحافی عظمت خان کو ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری طلائی تمغے سے نوازتے ہوئے
صحافی عظمت خان کو ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری طلائی تمغے سے نوازتے ہوئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف و صحافی اور یوٹیوبرعظمت خان کو گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے گورنرہا ؤس کراچی میں منعقدہ وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے کنووکیشن میں ایم اے صحافت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر طلائی تمغہ عطا کیا ہے۔واضح رہے کہ عظمت خان نے 2016 میں وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی سے ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کی تھی اور طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔لیکن گزشتہ 9 برسوں سے یونیورسٹی کے کنووکیشن کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔ کنووکیشن میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ودیگر بھی موجود تھے۔

کراچی : ڈی ایچ اے سی ایس ایس میں منعقدہ سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا وکٹری اسٹینڈ پر موجود ہیں
کراچی : ڈی ایچ اے سی ایس ایس میں منعقدہ سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا وکٹری اسٹینڈ پر موجود ہیں
کراچی (آئی این پی )برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کے سلسلے میں کراچی پہنچ گئی۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل سے اے اے نادرشفیع ڈار نے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کو خوش آمدید کہا اور ابتدائی بریفنگ دی،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی سات رکنی ٹیم ستائیس جنوری سے چھ فروری تک پاکستان سول ایوی ایشن کے لائسنسنگ،ایئروردینیس اورفلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگرشعبہ جات کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آڈٹ میں کامیابی پرقومی ایئرلائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پردوہزاربیس سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم ہوجائے گی۔

کراچی : مرٹو رئیس کالج اے لیول کے تحت انٹر کالج اسپورٹیریس ٹورنامنٹ کے فاتحین کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی : مرٹو رئیس کالج اے لیول کے تحت انٹر کالج اسپورٹیریس ٹورنامنٹ کے فاتحین کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو