صحافی عظمت خان کو ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری طلائی تمغے سے نوازتے ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
صحافی عظمت خان کو ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری طلائی تمغے سے نوازتے ہوئے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گورنر سندھ سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی ملاقات، جشن آزادی کی تقریبات پر غور
گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بہترین بزنس پروپوزل پیش کرنے والے نوجوانوں کو قرضِ حسنہ دے کر کاروباری معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ خود کفیل اور بااختیار بن سکیں، ہم ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ سندھ کا نوجوان روشن مستقبل کی راہ پر گامزن ہو۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی گورنر ہاوس میں ملاقات میں "معرکہ حق، جشنِ آزادی" کی تقریبات، جو کہ یکم سے 14 اگست تک منعقد ہوں گی، کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کو بااختیار بنانے کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے گریجویٹ فورم کی سماجی خدمات اور مثبت تجاویز کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت گورنر ہاؤس میں نوجوانوں کے لیے کئی انقلابی اقدامات جاری ہیں، جن میں آئی ٹی کلاسز، اسکالرشپس اور کاروباری تربیت کے مواقع شامل ہیں۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بہترین بزنس پروپوزل پیش کرنے والے نوجوانوں کو قرضِ حسنہ دے کر کاروباری معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ خود کفیل اور بااختیار بن سکیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہم ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ سندھ کا نوجوان روشن مستقبل کی راہ پر گامزن ہو۔