ڈی ایچ اے اسلام آباد کی جانب سے پراپرٹی ایکسپو اور ڈیجیٹل نیلامی 2025 کا شاندار افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )ڈی ایچ اے اسلام آباد کی جانب سے پراپرٹی ایکسپو اور ڈیجیٹل نیلامی 2025 کا شاندار افتتاح.ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) اسلام آباد نے آج جیکرانڈا فیملی کلب، ڈی ایچ اے فیز 2 اور آن لائن پلیٹ فارم dhai-r.com.pk پر تین روزہ “ڈی ایچ اے پراپرٹی ایکسپو اور ڈیجیٹل نیلامی 2025” کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
ایکسپو کے پہلے دن عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کے نتیجے میں ایونٹ کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔ شرکاء نے ڈی ایچ اے کی جانب سے پیش کردہ رہائشی اور تجارتی پراپرٹیز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور محدود مدت کے لیے دستیاب خصوصی رعایتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔
یہ ایکسپو اُن افراد کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے جو محفوظ، جدید اور پُراعتماد رہائشی و تجارتی سرمایہ کاری کے متلاشی ہیں۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی شہری بھی اس ڈیجیٹل نیلامی میں آن لائن شرکت کر سکتے ہیں اور اپنے پسندیدہ پلاٹس کی بکنگ اور درخواست کا مکمل عمل باآسانی مکمل کر سکتے ہیں۔
ڈی ایچ اے کی جانب سے فراہم کردہ اس ڈیجیٹل سہولت سے ظاہر ہوتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو نہ صرف شفاف اور قابلِ بھروسا بنایا جا سکتا ہے بلکہ اسے عالمی سطح پر قابلِ رسائی بھی بنایا جا رہا ہے۔
ایکسپو آئندہ دو روز تک جاری رہے گا، اور موجودہ رجحانات کی روشنی میں توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی دلچسپی رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت اور جوش و خروش برقرار رہے گا، بلکہ اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں :شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام ا باد کی جانب سے ڈی ایچ اے ایکسپو ا
پڑھیں:
حکومت کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کے خاتمے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد فوری طور پر اطلاق کیا جائے گا۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے پراپرٹی خریدنے پر ایف ای ڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور خریداروں کو ریلیف دینا ہے۔
راشد محمود لنگڑیال کے مطابق فائلرز کے لیے 3 فیصد ایف ای ڈی ختم کی جا رہی ہے۔ لیٹ فائلرز پر عائد 5 فیصد ایف ای ڈی کا بھی خاتمہ ہوگا۔
اس کے علاوہ نان فائلرز پر لاگو 7 فیصد ایف ای ڈی بھی ختم کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پراپرٹی کی خریداری کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی یعنی تمام اقسام کی پراپرٹی خریدنے والوں کو اس فیصلے سے فائدہ حاصل ہوگا۔
مزیدپڑھیں:بھارت کی آبی پالیسی پر چین کا شدید ردعمل، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی