سی ڈی اے کی ایف 8طیب اردوان انٹرچینج سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹس پر وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
سی ڈی اے کی ایف 8طیب اردوان انٹرچینج سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹس پر وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے نے ایف 8طیب اردوان انٹرچینج سے متعلق حالیہ سوشل میڈیا رپورٹس کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک روٹین کا مینٹیننس کا کام ہے جو سی ڈی اے کے اعلی معیار اور پروٹوکولز کے تحت اس منصوبے کی دیرپا مضبوطی اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ۔
مینٹیننس کا کام اتوار کی شام تک مکمل کر لیا گیا اور اس کو اتوار کی شام ٹریفک کیلئے مکمل کھول دیا گیا تا کہ شہریوں کو کسی بھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سی ڈی اے پبلک سیفٹی اور انفراسٹرکچر کے معیار کو ترجیح دیتا ہے۔ انٹرچینج مکمل طور پر فعال ہے،سی ڈی اے شہریوں کو یقین دلاتا ہے کہ مینٹیننس جیسے اقدامات ہمارے پیشگی اقدامات کی عکاسی کرتے ہیں۔ سی ڈی اے معیاری انفراسٹرکچر فراہم کرنے اور عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت سے کشیدگی، پاک ایران قومی سلامتی کے مشیروں کا ٹیلیفونک رابطہ بھارت سے کشیدگی، پاک ایران قومی سلامتی کے مشیروں کا ٹیلیفونک رابطہ قومی مسئلے پر اپوزیشن کوسائیڈ لائن کرکے حکومت نے نئی روایت ڈالی، شبلی فراز جوڈیشل کمیشن اجلاس ،جسٹس اعجاز سواتی کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری حکومت کی آئی ایم ایف کو نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی لاہور تا پنڈی بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے پر عمل درآمد ممکن نہیں آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل استعمال کرنے کے دعوے مستردCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے والے مزید بیس افراد گرفتار
لاہور:پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر بیس افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق محرم الحرام کے تناظر میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اَپ لوڈ کرنے کے 33 واقعات رپورٹ ہوئے، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 18 مقدمات درج کرلیے گئے اور 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 21 واقعات رپورٹ ہوئے، وٹس ایپ پر 3 جبکہ 9 واقعات دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوئے، اب تک سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 34 مقدمات درج کرکے 37 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت، اشتعال انگیزی، فرقہ واریت کے مرتکب عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، پنجاب پولیس سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی، قابل اعتراض مواد کی تشہیر کے مرتکب عناصر کی سرکوبی یقینی بنا رہی ہے۔