2025-04-25@08:04:52 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«پڑوسی ملک»:

    کینیڈا نے امریکا کی جانب سے بھاری ٹیرف عائد کیے جانے کےخلاف اسی طرح کا جوابی اقدام کرتے ہوئے پڑوسی ملک کی درآمدات پر بھاری ٹیرف لگانا شروع کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق  کینیڈا کا کہنا ہے کہ اس نے  پڑوسی کی جانب سے اسی طرح کے اقدام کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکا سے گاڑیوں کی بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف لگانا شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نئے عائدہ کردہ محصولات یا درآمدی ٹیکس وہ کینیڈین شہری ادا کریں گے جو امریکا سے گاڑیاں یا ان کے پرزے خریدتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چین نے امریکی مصنوعات پر مزید ٹیکس عائد کردیا؛ شرح 125 فیصد تک جا پہنچی اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہ نئے ٹیکس بدھ کی آدھی رات...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی حکومت نے مقامی صنعتوں کو فروغ دینے اور امریکی جوابی ٹیرف کے ممکنہ اثرات سے بچانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں (EV) کی بیٹریوں اور موبائل فون کی تیاری میں استعمال ہونے والی متعدد اشیا پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں فنانس بل 2025 پر ووٹنگ سے قبل کہا کہ حکومت کا مقصد مقامی پیداوار کو بڑھانا اور برآمدی مسابقت کو بہتر بنانا ہے، اسی لیے خام مال پر عائد ڈیوٹی میں کمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک وہیکل (ای وی) بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی 35 اشیاء اور موبائل فون بنانے میں استعمال ہونے والی 28 اشیاء...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والا حملہ پاکستان میں بھارت کی دہشت گرد ذہنیت کا تسلسل ہے جبکہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلر کے ساتھ رابطے میں تھے۔ حملے میں پاک فوج کے 18 اہلکار بھی شہید ہوئے۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں پاک فوج کے 18 جوان بھی شہید ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی ہے جن میں سے 18 فورسز کے اہلکاروں کے علاوہ ریلوے کے 3 اور 5 عام شہری شامل ہیں۔ جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے...
      گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زیبو نے تفتیش میں اہم راز اگل دیے، تفتیشی رپورٹ کمانڈر زرین عرف کرنٹ تخریب کاری کے لیے پڑوسی ملک سے اسلحہ لاتا رہا ہے پاکستان میں دہشت گردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زیبو نے پڑوسی ملک سے مدد ملنے کا انکشاف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق ملزم زبیر 2016 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا اور بلوچستان کے شہر تمپ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے۔تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر زرین عرف کرنٹ ملک میں تخریب کاری کے لیے پڑوسی ملک سے اسلحہ لاتا رہا ہے، جس کے لیے بارڈر کے قریب علاقے...
    پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ایک بار پھر پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس)پاکستان میں دہشت گردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زیبو نے پڑوسی ملک سے مدد ملنے کا انکشاف کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملزم زبیر 2016 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا اور بلوچستان کے شہر تمپ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے۔ تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر زرین عرف کرنٹ ملک میں تخریب کاری کے لیے پڑوسی ملک سے اسلحہ لاتا رہا ہے، جس کے لیے بارڈر کے قریب علاقے پابلوچی کے مقام کا انتخاب...
    ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دیا ہے۔ پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی۔ ملاقات میں معیشت، سیکیورٹی اور ملٹری ڈومین سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے امور پر بات کی گئی۔ اس موقع پر جواد ظریف نے کہا کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں۔ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا بھی کہنا تھا کہ دوطرفہ تعاون میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔
    تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو کیساتھ ہونیوالی ملاقات میں ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے کہ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں۔ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا بھی کہنا تھا کہ دوطرفہ تعاون میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد جواد ظریف نے پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دیا ہے۔ پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی۔ ملاقات میں معیشت، سکیورٹی اور ملٹری ڈومین سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے امور پر بات کی گئی۔ اس موقع پر جواد...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی دارالحکومت کو گرڈ لاک ٹریفک، پانی کی قلت، وسائل کا ناقص انتظام، بدترین فضائی آلودگی اور زمین کے بتدریج دھنسنے جیسے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ایران ایک بڑے اقدام کی تیاری پر غور کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری میں ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مهاجرانی نے تصدیق کی کہ حکام دارالحکومت کی ممکنہ منتقلی کا جائزہ لے رہے ہیں جسے پاکستان کے قریب یعنی مکران کے علاقے منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مکران خلیج عمان کے کنارے واقع ایک کم ترقی یافتہ ساحلی خطہ ہے، جو ایران کے جنوبی اور پسماندہ صوبے سیستان و بلوچستان اور ہمسایہ صوبہ ہرمزگان کے چند حصوں پر...
    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے دنیا بھر میں مہنگائی کے طوفان جنم لیا ہے جس نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا میں اس وقت کئی ممالک بھی ایسے ہیں جہاں پیٹرول کی قیمتیں کم ہیں۔ اس درجہ بندی کے ساتھ فہرست منظر عام پر آگئی۔  دنیا میں سب سے سستا پیٹرول 7.98 روپے فی لٹر مل رہا ہے۔ شاید آپ کو اس قیمت پر یقین نہ آئے لیکن اگر آپ ایران میں ہیں تو اس قیمت پر پیٹرول لے سکتے ہیں۔ ایران کے بعد سب سے سستا پیٹرول دینے والا ملک جنگ زدہ لیبیا ہے جہاں ایک لٹر پیٹرول 8 روپے 52 پیسے کا ملے گا۔ تیل کی نعمت...
۱