پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے دنیا بھر میں مہنگائی کے طوفان جنم لیا ہے جس نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا میں اس وقت کئی ممالک بھی ایسے ہیں جہاں پیٹرول کی قیمتیں کم ہیں۔ اس درجہ بندی کے ساتھ فہرست منظر عام پر آگئی۔ 

دنیا میں سب سے سستا پیٹرول 7.98 روپے فی لٹر مل رہا ہے۔ شاید آپ کو اس قیمت پر یقین نہ آئے لیکن اگر آپ ایران میں ہیں تو اس قیمت پر پیٹرول لے سکتے ہیں۔

ایران کے بعد سب سے سستا پیٹرول دینے والا ملک جنگ زدہ لیبیا ہے جہاں ایک لٹر پیٹرول 8 روپے 52 پیسے کا ملے گا۔

تیل کی نعمت سے مالامال ملک وینزویلا اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 9 روپے 76 پیسے فی لٹر پیٹرول کی قیمت ہے۔

چوتھا ملک انگولا ہے جہاں 91 روپے 58 پیسے فی لٹر ہے۔ مصر 94 روپے 39 پیسے کے ساتھ پانچویں نمبر ہے اور ان کے بعد الجزائر، کویت، ترکمانستان، ملائشیا اور قازقستان بالترتین چھٹے سے دسویں نمبر پر ہیں۔

دنیا کے سستے ترین پیٹرول کی قیمت رکھنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 36 ہے جب کہ بنگلادیش46 جبکہ بھارت 73 ویں نمبر پر ہے۔

مہنگے ترین داموں میں پیٹرول دینے والے ممالک کی فہرست میں ہانگ کانگ اوّل نمبر پر براجمان ہے جہاں فی لیٹر پیٹرول 950 روپے 4 پیسے میں ملتا ہے۔

اس کے بعد بالترتیب آئس لینڈ، ڈنمارک، نیدرلینڈ، سنگاپور، اسرائیل، سوئٹزرلینڈ، یونان، بارباڈوس اور ناروے کا نمبر آتا ہے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہے جہاں

پڑھیں:

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کئی مسلسل صف اول رہنے کے بعد آج دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 346 پرٹیکیولیٹ میٹر، جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 208 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی پہلے نمبر نمبر پر آگیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 آلودگی، 200 تا 300 شدید آلودگی، جبکہ300 سے زائد خطرناک ترین آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی
  • پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی، گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے سستا ہوگیا