2025-08-10@09:10:41 GMT
تلاش کی گنتی: 27
«کالے قوانین»:
ریاض احمدچودھری غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کررکھاہے اور کالے قوانین نافذ کرکے حریت رہنماؤں اورکارکنوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ ، پبلک سیفٹی ایکٹ ، غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یواے پی اے اور دیگر کالے قوانین کے تحت حریت رہنماؤں، کارکنوں اور عام کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ان کے جائیدادیں ضبط کی جارہی ہیں،انہیں گرفتاراورنظربند کیا جارہا ہے اوردیگر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ یہ کارروائیاں عالمی برادری کیلئے چشم کشا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر...
پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما کی واپسی کی راہ ہموار ہو گئی، انہیں پارٹی کے اندر سے حمایت مل گئی، جس کے بعد پی ٹی آئی میں واپس آنے کے راستے کھلنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پارٹی سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت کے پی ٹی آئی میں واپسی کے راستے کھل گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو پارٹی میں واپس لانے کی حمایت کر دی ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت نے شرکت بھی کی ہے، جہاں انہوں نے کہا کہ پہلے مجھ پر تنقید کی...
ایکس پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو آج بڑی کامیابی ملی ہے، فیلڈ مارشل نے کاروباری شخصیات کی عزت کو محفوظ کر لیا ہے، ایف بی آر نے کاروباری برادری کے مطالبے پر فنانس ایکٹ میں ترمیم کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کو ایف بی آر کے کالے قوانین سے بچا لیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو آج بڑی کامیابی ملی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کی عزت کو محفوظ کر لیا ہے، ایف بی آر نے کاروباری برادری کے مطالبے...

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ،فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی، 182گاڑیوں کے چالان
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ،فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی، 182گاڑیوں کے چالان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عرفان نواز میمن ڈائریکٹر جنرل ایکسا ئز اسلام آباد کی ہدایت پراور بلال اعظم ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس اور عارضی نمبر و بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، ڈائریکٹر ایکسائز کی نگرانی میں 5 ناکہ جات پر کاروائیاں، 182 گاڑیوں کے چالان، غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں پر بھاری جرمانے، 9 لاکھ 60 ہزار 250 روپے کی ٹوکن ٹیکس ریکوری، ایکسائز ٹیم نے زیرو پوائنٹ ، فیض آباد، ایف سیون ، ایف سکس اور G-14...
وفاقی وزیر مصدق ملک منے گلگت بلتستان کے علاقے دیامر میں کالے ریچھ پر مبینہ تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جنگلی حیات سے بدسلوکی ناقابل برداشت حرکت ہے جس پر قانونی کارروائی ہوگی۔ A disturbing video has emerged from Diamer, Gilgit-Baltistan, showing a Himalayan black bear being brutally tortured and thrown off a cliff by unidentified individuals. The incident has sparked widespread outrage, with many demanding immediate action from wildlife authorities and… pic.twitter.com/Vv4jUOB1Mo — Ibex Media Network (@IbexMedianetwrk) July 10, 2025 مصدق ملک نے واقعے سے متعلق گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر سے بھی رابطہ کیا...
اپنے بیان میں پارلیمانی سیکرٹری لیاقت لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا کاروبار رہن سہن بارڈر سے منسلک ہے۔ لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ ان افراد کیلئے قانونی طور پر کاروبار کے مواقع فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈر بندش سے بے روزگاری بڑھے گی۔ قانونی کاروبار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ سے منسلک افراد کا روزگار چھیننا نیک شگون نہیں ہے۔ بارڈر پر سختی سے بلوچستان میں مزید بے روزگاری بڑھے گی۔ بارڈر ٹریڈ سے بلوچستان کے لوگوں کا معاش چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل...
JHANG: پنجاب کے ضلع جھنگ میں وائلڈلائف پارک سے تین قیمتی مادہ ہرن چوری کرلیے گئے جبکہ تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور ہرنوں کی چوری کا مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جھنگ کے وائلڈلائف پارک سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کالے ہرن چوری ہوئے جس کا علم اگلے روز اس وقت ہوا جبکہ ہرنوں کو خوراک ڈالنے والے ملازمین نے انکلوژر میں گئے۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز ہیڈکوارٹرز نے بتایا کہ قیمتی ہرنوں کی چوری کی تحقیقات کے لیے محکمے کی ایک خاتون افسر ڈاکٹر مصباح سرور کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تین روز میں...

کشمیری نوجوانوں کی کالے قوانین کے تحت پے در پے گرفتاریاں بھارتی جبر کی ایک واضح مثال ہیں، حریت کانفرنس
حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور وہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود اپنی جدوجہد عزم و ہمت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت نوجوانوں کی پے در پے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی پسند کشمیریوں پر بھارتی جبر کی واضح مثال قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشدید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں سوپور میں تین نوجوانوں عرفان محی الدین ڈار، محمد آصف خان اور گوہر...
فائل فوٹو۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ڈوگرہ راج کے دور کے بدنام زمانہ کالے قانون خالصہ سرکار کے خاتمے پر اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ آج انہیں اپنی زمینوں کی ملکیت کا حق مل گیا۔انھوں نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لینڈ ریفارمز کو ختم کر کے جنرل ضیاء الحق نے گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار کا کالا قانون نافذ کیا۔ گلگت بلتستان کے ناٹور قانون 1979 کے تحت لاکھوں انسانوں کو ملکیت کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان میں دہائیوں پر مبنی حق ملکیت کی تحریک...
بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے حریت پسند عوام کو ہراساں کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے حریت پسند عوام کو ہراساں کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے صرف سرینگر میں مزید 23 نوجوانوں کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ان نوجوانوں کی شناخت ثاقب شفیع وانی، ولید اعجاز شیخ،...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ٹریفک پولیس نے 9 سے 16 اپریل تک کی پیش رفت رپورٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پیش کر دی۔ کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں و جرمانے بڑھانے کی تجاویزکراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھانے کی تجاویز سامنے آ گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 11 ہزار 276 موٹر سائیکلیں ضبط کیں، فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں والی 831 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔ٹریفک پولیس کے مطابق 193 ڈمپر اور ٹینکرز فٹنس اور اوور اسپیڈ کرنے پر ضبط کیے گئے۔وزیرِ اعلیٰ...
ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت محمد رفیع شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ڈوڈہ میں وادی چناب کے علاقے پھگسو کا رہائشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت محمد رفیع شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ڈوڈہ میں وادی چناب کے علاقے پھگسو کا رہائشی ہے۔ اسے ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور منتقل کر دیا گیا ہے۔ قابض حکام نے کہا ہے کہ رفیع بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کی گرفتاری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے...
پشاور (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں دہشتگردی ختم ہوچکی تھی۔ خیبرپختونخوا کی افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے۔ توجہ ہٹنے سے دہشتگردوں کو اپنے پاؤں پھیلانے میں مددملی۔ پی ٹی آئی کوختم کرنے کیلئے پورازورلگایاگیا۔ بانی پی ٹی آئی کی حکومت جس طرح ہٹائی گئی ہمارے اس پر تحفظات ہیں۔ وفاقی حکومت کو کہتے ہیں افغانستان سے آگے بڑھنے کیلئے ٹی اوآرز بنائے۔ افغانستان کے ساتھ معاملہ آگےبڑھانے پر سنجیدگی سے غورکرناہوگا۔ ہمارے افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ ٹی او آرز دیئے ہوئے2سے3مہینے ہوگئے۔ جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا اس پورے خطے میں امن نہیں ہوگا۔ دہشتگردی کا حل مذاکرات کے ذریعے نکل سکتا ہے۔ میری...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ تنازع کے باعث امریکا سے نکالے جانے والے جنوبی افریقی سفیر کا اتوار کے روز وطن واپس پہنچنے پر، پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نجی اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور پریٹوریا کے درمیان تعلقات اس وقت سے تناؤ کا شکار ہیں، جب ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کی سفید فام مخالف زمین کی پالیسی، عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ کرانے اور خارجہ پالیسی کی دیگر جھڑپوں پر جنوبی افریقہ کو دی جانے والی مالی امداد میں کٹوتی کی ہے۔ واشنگٹن سے نکالے جانے والے سفیر ابراہیم رسول نے کیپ ٹاؤن میں کہا کہ...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پر پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں پولیس ناکے پر چیکنگ کے دوران خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پرپولیس سےتلخ کلامی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا گیا کہ کالے شیشے کیوں اتارے جارہے ہیں، میں نے پولیس کو خریدا ہوا ہے، ایک سال سے کالےشیشے والی گاڑی چلا رہی ہوں، تم سب بکے ہوئے ہو، درخشاں اور ساحل تھانے والوں سے پوچھو۔ پولیس نے خاتون کی گاڑی کے کالے شیشے اتاردیئے، پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی شیربہادرخان کے نام پر رجسٹرڈ ہے، گاڑی کے ریکارڈ میں شادمان نارتھ ناظم آباد کا پتا درج...
اپنے بیان میں بی این پی رہنماء ساجد ترین نے کہا کہ کالے قوانین جو تسلسل کیساتھ منظور کرائے جا رہے ہیں یہ دراصل غیر جمہوری سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ خود کو جمہوریت پسند کہنے والی جماعتیں کالے قوانین کو پارلیمان سے منظور کروا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فارم 47 کے حکمران کے غیر جمہوری اقدامات کو تاریخ میں ان کے کردار کو یاد رکھا جائے گا۔ کالے قوانین کی منظوری میں ساتھ دینے والی جماعتیں بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیکا ایکٹ و دیگر کالے قوانین کی منظوری اظہار رائے پر قدغن لگانے کے مترادف...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے بعد امریکا سے بے دخل کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز بھارت پہنچ گیا ۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ایئر فورس کے طیارے سی 17 گلوب ماسٹر نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب امرتسر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی۔ اس پر سوار افراد میں 13 کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ 44 ہریانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسی طرح گجرات کے 33، اترپردیش کے دو اور ہماچل پردیش اور اترکھنڈ کا ایک ایک فرد سوار تھا، جن کو لینے کے لئے ان کے رشتہ دار بڑی تعداد میں وہاں پہنچے تھے۔ بھارت میں امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو لانے والا پہلا...
شہدادپور(نمائندہ جسارت)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے جمعہ، 14 فروری کو سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکواٹرز میں حقوق ہاری مارچ نکالنے کا اعلان کردیا۔ اس مارچ کا مقصد سندھ کے کسانوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے معاشی قتل عام کے خلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کرنا ہے۔ سانگھڑ میں بھی سندھ بھر کی طرح حقوق ہاری مارچ نکالا جائے گا ، جس میں ضلع بھر سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان کے علاوہ ہاری ، کسان و زمیندار حصہ لیں گے۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع سانگھڑ کی ضلعی باڈی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی مسلم لیگ بینطیر آباد ڈویژن کے صدر حافظ رضا اللہ نے کی۔ انہوں نے اجلاس...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلیں۔ زرتاج گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا ہے جس پر زرتاج گل حیرت سے کہتی ہیں کہ کس نے انہیں پارٹی سے نکالا ہے؟ اس پر صحافی انہیں بتاتا ہے کہ اڈیالہ جیل سے یہ اطلاع آئی ہے۔ زرتاج گل صحافی سے سوال کرتی ہیں کہ یہ انفارمیشن کس کے ذریعے سے آئی ہے؟ ساتھ ہی وہ کہتی ہیں کہ انہیں اس حوالے سے علم نہیں...
انقرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکی ہم منصب کے بیان کو بے کار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی میں یہ جرات نہیں ہے کہ وہ اہل غزہ کو ان کی آبائی وطن سے نکالے” ترکیہ ٹو ڈے“ کے مطابق ملائیشیا روانگی سے قبل رات گئے استنبول ایئرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ کسی کے پاس یہ طاقت نہیں ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں کو ان کے ابدی وطن سے نکال سکے جو ہزاروں سالوں سے موجود ہے غزہ مغربی کنارہ اور مشرقی بیت المقدس فلسطینیوں کے ہیں.(جاری ہے) صدر اردوان نے غزہ کے بارے میں امریکی انتظامیہ کی...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ کرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے ، کرم میں قیام امن کے لیے حکومت نے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، امن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں سے حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرم میں چند جگہوں پر شرپسند ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے، شرپسندوں کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے تاکہ مسئلہ جڑ سے ختم کیا جائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ جرگے سے مسائل کا حل نکالا ہے، چیلنجز بہت ہیں تاہم ہر چیلنج...
پشاور (آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کی طرح پیکا ایکٹ بھی ریکارڈ تیزی سے پاس کیا ہے۔اتنی تیزی سے ایکٹ پاس کرانے کا مقصد ظاہر کرتا ہے کہ پوری دال ہی کالی ہے پشتو کی کہاوت ہے کہ ”نئے کارنامے نہ کرتے تو پرانے کون یاد کرتا؟”جعلی حکومت کی اس برق رفتار قانون سازی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا چاہیے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ26ویں ترمیم اور پیکا ایکٹ میں کی گئی ترمیم ڈوبتے کو تنکے کا سہارا دینے کے مترادف ہے کالے قوانین جعلی حکومت کے خاتمے کو نہیں روک سکتے۔ جعلی سلطنت...
مظفر آباد:آزادکشمیر میں شدید برفباری ہونے کے بعد موسم ایک مرتبہ پھرمکمل ابرآلود ہوگیا،ہرطرف کالے بادل چھاگئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری صبح سے جاری ہے جبکہ وادی لیپہ کی بلند پہاڑوں پر بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے،دارالحکومت مظفرآباد سمیت گرد و نواح میں کالے بادل چھا ئے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں اگلے دو سے تین روز برفباری جبکہ زیریں علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برسنے کا امکان ہے،بادل چھا جانے سے سردی کی شدت دن کے وقت بھی برقرار ہے۔ خیال رہےکہ برفباری کے بعد سے پہاڑی علاقوں میں راستے خطر ناک ہوجاتےہیں، حکومت کی جانب سے رات میں سفر کرنے سے گریز کرنے کی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار اور مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان پر غیر جمہوری قوتوں کے قبضے کا پروانہ ہے، اسٹیبلشمنٹ نے کالے قوانین کے ذریعے محمد علی جناح کے پاکستان کو قید خانہ بنا دیا، اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی ملک کے بانی کے اُصولوں کے خلاف ہے، ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے، پیکا ایکٹ میں ترمیم مارشل لاء کا اعلان ہے، پیکا ایکٹ ترمیمی بل جیسے کالے قوانین نام نہاد جمہوری حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں، آزادیٔ اظہار پر...
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پیکا ترمیمی بل میں سزائیں بہت سخت ہیں اور آدھا پاکستان پہلے ہی جیل میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی صدارت میں ہواا۔زرتاج گل نے کہا یک دم اجلاس بلالیا گیا، کالے قوانین کیلئے اتنی جلد بازی کی جاتی ہے۔ پہلے حکومت نے فائر وال لگائی، اس سے کام نہیں بنا تواب بل لے آئے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت جو کررہی ہے سوشل میڈیا پر کرتوت سامنے آتے ہیں، بل میں سزائیں بہت سخت ہیں۔آدھا پاکستان پہلے ہی جیل میں ہے۔ جمشید دستی نے کہا ہنگامی اجلاس بلانے کی کیا...
ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت سنجوان کے رہائشی عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع جموں میں ایک شخص کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت سنجوان کے رہائشی عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیا کہ وہ امن و امان کے لیے سنگین خطرہ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کے خلاف پولیس اسٹیشن چھنی میں کئی مقدمات درج تھے۔ گرفتار شخص کو جموں کی امپھالہ ڈسٹرکٹ جیل...
خیبرپختونخوا میں کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کیخلاف مہم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان) ڈی پی او سجاد احمد صاحبزاہ کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کیخلاف مہم کا آغاز۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت ڈی ایس پی ٹریفک سید صغیر عباس گیلانی کی زیر قیادت انچارج ٹریفک ڈیرہ آصف لاشاری بمعہ ٹریفک سٹاف نے گاڑیوں کے شیشوں پر لگے غیر قانونی کالے پیپر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف مہم کا آغاز کردیا ۔ مہم کے دوران درجنوں گاڑیوں کے شیشوں پر لگے کالے پیپر اور غیر نمونہ نصب نمبر پلیٹس و فینسی پلیٹس اتاریں اور...