کراچی: گاڑی کے کالےشیشے اتارنے پر خاتون کی پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پر پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں پولیس ناکے پر چیکنگ کے دوران خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پرپولیس سےتلخ کلامی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا گیا کہ کالے شیشے کیوں اتارے جارہے ہیں، میں نے پولیس کو خریدا ہوا ہے، ایک سال سے کالےشیشے والی گاڑی چلا رہی ہوں، تم سب بکے ہوئے ہو، درخشاں اور ساحل تھانے والوں سے پوچھو۔
پولیس نے خاتون کی گاڑی کے کالے شیشے اتاردیئے، پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی شیربہادرخان کے نام پر رجسٹرڈ ہے، گاڑی کے ریکارڈ میں شادمان نارتھ ناظم آباد کا پتا درج ہے۔
خاتون کے رویے اورپولیس کودھمکیاں دینے کا جائزہ لیا جارہا ہے حکام بالا کا حکم ہوا تومقدمہ درج کیا جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاتون کی گاڑی گاڑی کے
پڑھیں:
اسلام آباد کی سڑکوں پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آ گئی
اسلام آباد:اسلام آباد کی سڑکوں پر اوباش نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کردیا۔
نامعلوم نوجوان نے سرعام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ ویڈیو میں نوجوان گاڑی کے سن روف میں کھڑے ہوکر پاؤں سے گاڑی چلاتا بھی نظر آتا ہے۔ نوجوان گاڑی کے سن روف میں کھڑے ہوکر ہوائی فائرنگ بھی کررہا ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/kM32EPC0-jBGrqoj9.html
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آ نے سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس پھیلتا ہے۔ لوگوں کا سرعام ہوائی فائرنگ کرنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
دریں اثنا اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو تھانہ لوہی بھیر پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم کا تعلق جھنگی سیداں سے ہے۔ پولیس کی تحویل میں ملزم نے معافی نامے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کروادی ہے۔