2025-06-12@14:25:57 GMT
تلاش کی گنتی: 14431

«کر گیا»:

    پشاور: پی ڈی ایم اے نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں کل سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ پیر تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارش باعث کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے پیشی نمٹنے کے لیے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں کے تحفظ کیلئے ساؤتھ پولیس نے نئی ایڈوائزری جاری کردی، پولیس کو مطلع کرنا لازمی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ پولیس نے بتایا کہ 5لاکھ یا اس سے زائد رقم نکلوانے پر شہری کو پولیس سیکیورٹی لینا لازم ہوگا، بینک مینجر متعلقہ تھانے کو فون کرکے سیکیورٹی فراہم کرائے گا، بینک مینجر کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ خود متعلقہ تعلقہ تھانے فون کرکے سیکیورٹی مانگے۔ پولیس نے بتایا کہ بینکوں کو مووی ایبل بنکر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بینکوں میں تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی لازم ہوگی۔ حکام نے بتایا کہ بینک گارڈ کیلئے بلٹ پروف...
    لاہور (نیوز ڈیسک) عدالت نے پولیس کو یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور انھیں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، یو ٹیوبر عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے پولیس کو 21 جون تک رجب بٹ کی گرفتاری سے روک دیا اور یوٹیوبر کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔ یو ٹیوبر کیخلاف تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ، ان کیخلاف پیکا قوانین اور 295 سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی آر میں جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل ہیں جبکہ نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا۔ یاد رہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئندہ مالی سال 15 ہزار 352 دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کردیا ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق میپکو کے 2 ہزار 605 دیہات، گیپکو کے 8 ہزار707 دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی، کیسکو کے 1080، پیسکو میں 1641 دیہات کو بجلی فراہمی کا تخمینہ دیا گیا ہے۔ آئیسکو میں 200، لیسکو199، فیسکو میں 800 دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا تخمینہ جبکہ آئندہ مالی سال 18 لاکھ 61 ہزار 320 نئے بجلی کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ میپکو میں 4 لاکھ 83 ہزار347 اور فیسکو میں 3 لاکھ 46 ہزار 126 نئے بجلی کنکشن دئیے جائیں گے، لیسکو میں 3 لاکھ 87 ہزار 377، گیپکو میں 2...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجٹ آتے ہی بجلی صارفین کو دی جانے والی بڑی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کو دی جانے والی سہولت سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔ ڈاک خانوں میں بجلی بل جمع کرانے کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یکم جولائی سے بجلی بل ڈاکخانوں میں جمع نہیں ہوسکیں گے۔ اس حوالے سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پاکستان پوسٹ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئیسکو کی جانب سے پاکستان پوسٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ اقدام کا مقصد وصولیوں کے نظام کا ڈیجیٹائز کرنا ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صارفین کو نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، آئندہ مالی سال ایک لاکھ سے زائد کنکشنز دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کی قلت کے باوجود 1 لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ دستاویز میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال ایک لاکھ 15 ہزار 530 نئے گھریلو گیس کنکشنز دیے جائیں گے۔ نئے مالی سال میں 550نئے کمرشل اور 350 صنعتی صارفین کوگیس کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ دستاویز میں کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال 85 ہزار 740 جبکہ پنجاب ،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دیئے...
    سورج کے جنوبی قطب کی پہلی ویڈیو اور تصاویر یورپی خلائی ایجنسی کے سولر آربیٹر خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر بھیج دی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ناسا نے سورج کے قریب ترین پہنچ کر تاریخ رقم کردی، خلائی جہاز سے رابطہ بھی بحال بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نئی تصاویر سائنس دانوں کو یہ جاننے کے قابل بنائیں گی کہ سورج کس طرح تیز طوفانوں اور پرسکون اوقات کے درمیان چکر لگاتا ہے۔ یہ اہم ہے کیونکہ شدید شمسی سرگرمی سیٹلائٹ مواصلات کو متاثر کر سکتی ہے اور زمین پر پاور گرڈ کو دستک دے سکتی ہے۔ نئی تصاویر میں ایک چمکتا ہوا روشن ماحول دکھایا گیا ہے جس کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت ایک ملین ڈگری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقہ کے مشرقی حصے میں تباہ کن بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 49 تک جا پہنچی، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ مشرقی کیپ (Eastern Cape) صوبہ قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔صوبے کے وزیر اعلیٰ آسکر مابویانے نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ ہلاکتوں کا یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، کیونکہ امدادی ادارے تاحال لاپتہ افراد کی تلاش میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ وقت کے ساتھ اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ملبے سے مزید لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔سیلاب کے باعث منگل کے روز...
    13 سے 18 جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کہیں بارش تو کہیں گرمی کی شدت میں اضافے کا بتایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 13 سے 18 جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ جس میں 13 سے 16جون تک پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ظاہر کیا گیا ہے. این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بالائی علاقوں بشمول پوٹھوہارریجن،راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے. ایڈوائزری میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں موسم گرم رہنےاورگرمی کی شدت میں اضافے جبکہ خیبر پختونخوا کے چند اضلاع چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ اور کوہستان...
    تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماء رحیم کاکڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ عوام و ملازم دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔ آج ٹیکس کا بوجھ اشرافیہ پر ڈالا جانا چاہئے تھا، مگر افسوس مسلط حکمرانوں نے عوام پر اضافی بوجھ ڈال کر انکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماء محمد رحیم کاکڑ نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو ٹیکس کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے۔ غریبوں کے استعمال کی ہر چیز پر حتیٰ کی سولر پینل پر بھاری بھرکم ٹیکس لگا دیا گیا، جو شرمناک عمل ہے۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے جاری...
    لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر اداکار راشد محمود کو رحیم یار خان کے علاقے روجھان میں اغوا کر لیا گیا قیمتی سامان چھین لیا گیا گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا ،راشد محمود کے قیمتی ڈاکومنٹس بھی چھین لئے گئے 25 مزیدپڑھیں:فیصد انڈسٹریل کمپنیوں پر سا ئبر حملوں سے ہونے والے نقصانات 50 لاکھ ڈالر سے زائد تک ہوتے ہیں،کیسپرسکی تحقیق
    —فائل فوٹو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ 2025ء کا نیا نصاب اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے۔یہ نیا نصاب آئندہ ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے بنیادی فریم ورک کے طور پر کام کرے گا، ایم ڈی کیٹ 2025ء کا امتحان ستمبر کے آخری اتوار یا اکتوبر کے پہلے اتوار کو منعقد ہو گا، تاہم حتمی تاریخ چند روز میں داخلہ دینے والی جامعات سے مشاورت اور کونسل کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ملک بھر میں طبی اور دندان سازی کی تعلیم کے معیار کو منظم کرنے والا قومی ادارہ ہے، پی ایم اینڈ ڈی سی نصاب کی تیاری،...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد، ملیر اور گرد و نواح میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک بار پھر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے. جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یہ جھٹکے رات 1 بج کر 44 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 تھی۔زلزلے کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ملیر اور اس کے آس پاس کا تقریباً ایک کلومیٹر کا علاقہ قرار دیا گیا ہے۔
    وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ جبکہ 7 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت سٹی ہسپتال میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی، وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ جبکہ 7 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعہ گزشتہ رات گئے پیش آیا جہاں پولیس نے ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ہسپتال میں...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400 ارب ڈالر کی حد کراس کرگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی  برائے فنانس اینڈ ریونیو کے 15 ویں اجلاس  میں وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی تجاویز اور جاری مالی سال میں سپلیمنٹری مالیاتی تجاویز کے نتائج سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے مالی سال 2026 کے بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مستقبل کی سمت، ٹیکسوں کی تعمیل اور انہیں یکساں بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے معیشت کے سدھار، معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری اور عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد پر روشنی ڈالی۔ محمد...
    اسلام آباد: اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد بخشی خانہ میں لایا گیا ایک ملزم کم ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ سے ملزمان کو پیشی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا تھا، جوڈیشل کمپلیکس بخشی خانہ گنتی کے دوران ایک ملزم کم نکلا جس پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کو تاحال تصدیق نہ ہوسکی کہ ملزم جوڈیشل کمپلیکس اڈیالہ سے آتے ہوئے راستے میں فرار ہوا یا اڈیالہ جیل میں ہی رہ گیا، ملزم امان اللہ کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے کہا کہ یہ بجٹ صرف امیروں کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس میں محنت کش طبقے، غریب عوام اور مزدوروں کے لیے کچھ بھی نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کے ہر طبقے کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا، گویا تمام تر مالی بحران صرف غریبوں کے کندھوں پر ڈال دیا گیا ہے۔چوہدری منظور نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی جلد ملک گیر سطح پر احتجاجی مہم کا آغاز کرے گی، اور اس مقصد کے...
    گیارہ کھرب کے وسائل ، 8 کھرب قرض ادائیگی، باقی دفاع میں خرچ ہونگے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے۔ حکومت نے موجودہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جو کہ پچھلے 2 برس میں 50 فیصد اضافہ ہے۔ احسن اقبال نے کہا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)ملک میں گیس کی قلت کے باوجود ایک لاکھ 16ہزار سے زائد نئے گیس کنکشنز دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، آئندہ مالی سال ایک لاکھ 15ہزار 530نئے گھریلو گیس صارفین، 550نئے کمرشل گیس صارفین اور 350نئے صنعتی صارفین کو کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال 85ہزار 740نئے گیس کنکشنزدئیے جائیں گے، پنجاب، اسلام آباد، اور خیبر پختونخوا ہ میں آئندہ مالی سال 30ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔(جاری ہے) رواں مالی سال کے نظرثانی ہدف کے مقابلے میں نئے سال 96ہزار 209نئے گیس کنکشنز دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،...
    سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری چین کی ترقی کا  ایک طاقتور انجن ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی رہنما شی جن پھنگ نے ایک بار کہا تھا کہ “سائنس اور ٹیکنالوجی ملک کا ہتھیار ہے، جس پر ملک کی طاقت، اداروں کی کامیابی، اور عوام کی خوشحالی کا انحصار ہوتا ہے۔” تاہم سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں چین کو امریکہ اور مغرب کی جانب سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس سے چین کو احساس ہوا ہے کہ اسے آزاد انہ جدت طرازی پر انحصار کرنا چاہیے۔ لہٰذا شی جن پھنگ نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری  کی حکمت عملی پیش کی اور اسے “ملک کی مجموعی ترقی  کے...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے 15ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے اور آئندہ بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، ٹیکس نیٹ میں توسیع، اور پائیدار ترقی کا واضح خاکہ پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کے خطاب کے اہم نکات درج ذیل ہیں: افراطِ زر اور شرحِ سود میں نمایاں کمی افراطِ زر 23.4 فیصد سے گھٹ کر 4.6 فیصد تک آ گیا۔ شرحِ سود 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گئی، جو کئی سالوں کی کم ترین سطح ہے۔ معاشی حجم اور جی ڈی پی میں ریکارڈ اضافہ ملکی معیشت پہلی بار 400...
    احمد آباد: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI-171 کے المناک حادثے سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ابتدائی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ ٹیک آف کے محض دوسرے منٹ میں ہی ایک درخت سے ٹکرا کر نیچے آ گرا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے پائلٹس کو ہنگامی پیغام بھیجنے کا موقع بھی نہ مل سکا، کیونکہ جہاز انتہائی کم بلندی پر ہی قابو سے باہر ہو چکا تھا۔ طیارہ دوپہر 1 بج کر 38 منٹ پر سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ، احمد آباد سے فضا میں بلند ہوا تھا۔ ایوی ایشن ٹریکر فلائٹ رادار 24 کے مطابق، ٹیک آف کے...
    احمد آباد: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI-171 کے المناک حادثے سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ابتدائی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق، بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ ٹیک آف کے محض دوسرے منٹ میں ہی ایک درخت سے ٹکرا کر نیچے آ گرا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے پائلٹس کو ہنگامی پیغام بھیجنے کا موقع بھی نہ مل سکا، کیونکہ جہاز انتہائی کم بلندی پر ہی قابو سے باہر ہو چکا تھا۔ طیارہ دوپہر 1 بج کر 38 منٹ پر سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ، احمد آباد سے فضا میں بلند ہوا تھا۔ ایوی ایشن ٹریکر فلائٹ رادار 24 کے مطابق، ٹیک آف کے ایک منٹ...
    احمد آباد میں گرنے والے مسافر طیارے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں واضح طور پر طیارے کو گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔  احمد آباد: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI 171 آج دوپہر 1:38 بجے احمد آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی، لیکن چند منٹ بعد ہی رہائشی علاقے "میگھانی نگر" پر گر کر تباہ ہو گئی۔  حادثے کے وقت بوئنگ 787 ڈریملائنر طیارے میں 232 مسافر اور 12 عملے کے افراد سوار تھے، جن میں 2 شیرخوار بچے بھی شامل تھے۔ ڈی جی سی اے (DGCA) نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ پرواز کے فوراً بعد "مے ڈے کال" دینے کے بعد ایئرپورٹ کے احاطے سے باہر جا کر کریش ہوا۔ طیارے میں آگ لگ...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر 18فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز کے بعد سولر پینلز کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سولر پینل کی قیمت میں 3200روپے تک کا اضافہ ہو گیاہے اور،فی واٹ30روپے والا سولر پینل 35.5وپے فی واٹ ہو گیا۔ دوسری جانب لاہور سولر ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے سولرپر سیلز ٹیکس کی تجویز کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کے درمیان مسابقت میں برابری کو یقینی بنانے کیلئے تجویز ہے کہ سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائےیہ...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 ) خیبر پختونخواحکومت مالی سال2025-26کا 2070ارب روپے کے حجم کا بجٹ 13جون کو پیش کرئے گی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا مالی سال 26-2025کے بجٹ کا ڈرافٹ مکمل کر لیا گیا ہے جسے 13 جون کو پیش کیا جائے گا آئندہ مالی سال کا بجٹ 2070 ارب روپے کا ہو گا بجٹ کی اہم تفصیلات کے مطابق جاری اخراجات کے لیے 1352 ارب روپے مختص کیے جانے اورتنخواہوں کے لیے 680 ارب روپے ، پنشن کے لیے 200 ارب روپے رکھے جائیں گے جبکہ تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) بھارتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل فیض احمد قدوائی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ایئر انڈیا کی پرواز AI171، جو بوئنگ 787 ڈریم لائنر تھی، مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:38 بجے ٹیک آف کے پانچ منٹ بعد میگھانی نگر کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوئی۔ یہ پرواز لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ جا رہی تھی۔ مقامی ٹیلی ویژن چینلز پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں حادثے کی جگہ سے گہرا سیاہ دھواں اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ حادثے کے بارے میں ابتدائی تفصیلات ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق طیارے نے احمد آباد ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 23 سے...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )بھارت کی ریاست گجرات میں احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب برطانیہ کے شہر لندن کے لیے اڑان بھرنے والا ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئرانڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 171 بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، انڈیا ٹوڈے کے مطابق طیارے کو حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا.(جاری ہے) طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے، طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے طیارے میں ایئرانڈیا کے کیپٹن سمیت...
    نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی آج ایک اہم قرارداد پر ووٹنگ کرے گی جس میں اسرائیل کے غزہ پر حملے کے خلاف فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ا مر یکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسی نوعیت کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں اس قرارداد کی منظوری کا قوی امکان ہےحالانکہ اسرائیل نے رکن ممالک کو اس قرارداد کی مخالفت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔قرارداد میں نہ صرف حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے...
    ---فائل فوٹو  قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے کل سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔سندھ اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب سندھ کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔صوبائی سیکریٹری خزانہ کابینہ اجلاس میں سندھ کے مالی سال 26-2025ء کے بجٹ سے متعلق تجاویز پیش کریں گے۔ سندھ: سالانہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 520 ارب رکھے جانے کی تجویزصوبۂ سندھ کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 1018.64 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا...
    سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ کا تفصیلی تحریری فیصلہ 13 صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا کہ سائلنٹ وِٹنس تھیوری کے مطابق بغیر عینی گواہ کے ویڈیو ثبوت قابلِ قبول ہیں، مستند فوٹیج خود اپنے حق میں ثبوت بن سکتی ہے۔سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ریکارڈ شدہ ویڈیو یا تصاویر بطور شہادت پیش کی جاسکتی ہیں، قابلِ اعتماد نظام سے لی گئی فوٹیج خود بخود شہادت بن سکتی ہے، ایک بینک ڈکیتی کیس میں ویڈیو فوٹیج بغیر گواہ کے قبول کی گئی۔عدالتی فیصلے کے مطابق امریکی عدالتوں میں سائلنٹ وِٹنس اصول کو وسیع پیمانے پر تسلیم کرلیا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس بل 26-2025 کے ذریعے ان لینڈ ریونیو کے افسران کو یہ واضح اختیار دے دیا ہے کہ وہ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای او)، چیف فنانشل آفیسرز (سی ایف او) اور ٹیکس فراڈ میں معاونت کرنے والوں کو گرفتار کر سکتے ہیں.(جاری ہے) نئے اختیارات کے تحت اگر ان لینڈ ریونیو کا کوئی افسر تفتیش کے دوران کسی شواہد کی بنیاد پر اس نتیجے پر پہنچے کہ کسی شخص کے اقدامات ٹیکس فراڈ یا کسی ایسے جرم کا سبب بنے ہیں جو اس قانون کے تحت قابل سزا ہے، تو وہ کمشنر کی پیشگی منظوری سے ایسے شخص کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی شہر احمد آباد میں ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں 242 مسافر سوار تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ ممکنہ طور پر ایئر انڈیا کی پرواز تھی جو احمد آباد سے برمنگھم روانہ ہو رہی تھی، تاہم ٹیک آف کے دوران ہی طیارہ گر گیا۔ جائے حادثہ پر دھوئیں کے گہرے بادل دیکھے گئے ہیں۔
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )امریکا نے عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے اور تعینات فوج کے ”غیر ضروری“ عملے اور ان کے اہل خانہ کا جلد انخلا شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے حکام نے یہ تو نہیں بتایا کہ انخلا کے فیصلے کے پیچھے کیا وجہ ہے لیکن حالیہ دنوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات میں بظاہر کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی اس لیے مبصرین کے نزدیک یہ ممکنہ طور پر ایران پر حملوں کی پیش بندی کا اقدام ہے.(جاری ہے) امریکی ذرائع ابلاغ نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے علاوہ کویت اور بحرین سمیت کچھ دیگر خلیجی ممالک میں بھی امریکا اپنے سفارتی...
    احمد آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2025ء ) لندن جانے والا بھارتی ایئرلائن کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیک آف کے دوران احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کی احمد آباد سے لندن کی پرواز کو حادثہ پیش آیا، یہ واقعہ معمول کی پرواز کے دوران پیش آیا جس کے فوری بعد ہنگامی ردعمل سامنے آیا۔ بتایا گیا ہے کہ احمد آباد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے آگ بجھانے والی پانچ سے زیادہ گاڑیاں حادثے کے مقام پر پہنچادیں، حکام نے تصدیق کی ہے کہ الرٹ کے بعد فائر ٹینڈرز کو تیزی سے متحرک کیا گیا اور ہنگامی ٹیمیں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )ملک میں گیس کی قلت کے باوجود ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے گیس کنکشنز دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، سرکاری دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال ایک لاکھ 15 ہزار 530 نئے گھریلو گیس صارفین، 550 نئے کمرشل گیس صارفین اور 350 نئے صنعتی صارفین کو کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال 85 ہزار 740 نئے گیس کنکشن دیے جائیں گے، پنجاب، اسلام آباد، اور خیبر پختونخوا میں آئندہ مالی سال 30 ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے.(جاری ہے) رواں مالی سال کے نظرثانی ہدف کے مقابلے...
    پاکستان کو گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہُڈ کینسر میڈیسنز (GPACCM) کے 2025 کے پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کے تحت ملک میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ اسپتال کے وفد سے ملاقات میں اس انتخاب کو ’’ایک اہم سنگ میل‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کےلیے باعث فخر ہے کہ اسے اس اہم عالمی پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا۔ وزیر صحت نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 8,000 سے زائد بچوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے بہت سے ادویات کی عدم دستیابی کے باعث جان...
     ویب ڈیسک:بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا۔  کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے، یہ تقرری فوری طور پر موثر ہوگی۔  خیال رہے کہ بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے کی کمی کے بعد 282 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ وفاقی بجٹ کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت توقعات کے باعث مارکیٹ زبردست تیزی کے  ساتھ ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 2328 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس پر ہوا تھا، جو مارکیٹ کی اب تک کی بلند ترین سطح تھی،  تاہم آج جمعرات کے روز بھی مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور ابتدا ہی میں 1233 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں تیزی کا رجحان مستحکم...
    پنجاب کا نیا بجٹ ڈرافٹ تیار لیکن کسانوں کی پرانی ادائیگیاں تاحال نہیں کی گئیں جب کہ  کسانوں کے ترقیاتی فنڈ کے 20 ارب روپے سے زائد رقم غیرقانونی طور پر روک لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ فنانس پنجاب نے گنے کی ترقی کے لیے مختص  20 ارب 33 کروڑ 50 لاکھ روک رکھا ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 2024-25 نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ رپورٹ  کے مطابق بیس ارب سے زائد فنڈ غیر قانونی طور پر روکا گیا ہے،  آڈٹ رپورٹ  میں مالیاتی اسکینڈل پنجاب گنے کی ترقیاتی سیس قواعد 1964 کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے گنے کی ترقی کے لیے اکٹھا کیا گیا اربوں روپے کا  فنڈ متعلقہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن...
    لاہور(اوصاف نیوز)معاشی استحکام کیلئے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث منرلز کمپلیکس کا قیام کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معدنیات کی ایکسپلوریشن کے لیے منرلز کمپلیکس قائم کر دیا گیا انفال گروپ کے تحت منرلز کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا گیا، ایس آئی ایف آئی اور حکومت پنجاب کی قریبی ہم آہنگی کے ذریعے 150 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری سے انفال گروپ کو ورک آرڈر جاری کر دیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان کی کیمیکل درآمدات میں سالانہ 2.9 بلین ڈالر کی بچت متوقع ہے، یہ منصوبہ ‘راک سالٹ’ سمیت اہم کیمیکلز کی برآمدات کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ایس آئی ایف سی کا یہ منصوبہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے گزشتہ سال 499 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا، مگر اس طبقے کو اب بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، لیکن خواجہ آصف جیسے وزراء اس پر خاموش ہیں، موجودہ حکومت اور اپوزیشن مل کر صرف اپنی تنخواہیں اور مراعات بڑھاتے ہیں، جبکہ غریب اور مڈل کلاس کی زندگی کو اجیرن بنا دیا گیا ہے۔ ہاروی وائنسٹن...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔13 صفحات پر مشتمل اس تفصیلی فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ ملزم نور مقدم کا بے رحم قاتل ہے اور کسی ہمدردی کا مستحق نہیں، عدالت نے دونوں ماتحت عدالتوں کے فیصلے کو متفقہ طور پر درست قرار دیتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھی ہے۔فیصلے میں ’’سائلنٹ وٹنس تھیوری‘‘ کے اصول کو تسلیم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بغیر عینی گواہ کے ویڈیو فوٹیج بھی بطور قابل قبول شہادت پیش کی جا سکتی ہے بشرطیکہ وہ قابل اعتماد نظام سے حاصل کی گئی...
    کوئٹہ:بلوچستان تاحال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جب کہ درجہ حرارت بھی 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوبے کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ژوب میں پارہ 39 ڈگری تک پہنچا۔ اسی طرح سبی میں درجہ حرارت سب سے زیادہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو صوبے بھر میں شدید گرمی کی واضح علامت ہے۔ تربت میں 45، نوکنڈی میں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)گرین ٹائون میں بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والے درندہ صفت شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) ایس پی انویسٹی گیشن صدرمعظم علی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گرین ٹائون نے کارروائی کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ملزم نے گھریلوناچاکی کی بناء پراپنی بیوی کوٹوکے کے وارسے قتل کیا،ملزم قتل کی گھنائونی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے مالیاتی شعبے میں ہم آہنگی اور بہتر رابطہ کاری کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی اقدامات کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، بلال اظہر کیانی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلال اظہر کیانی ریلوے کے ساتھ ساتھ اب وزارت خزانہ کے امور بھی سرانجام دیں گے، حکومت کا مؤقف ہے کہ ان کی قیادتی صلاحیتیں اور تجربہ اقتصادی پالیسیوں کے مؤثر نفاذ اور حکومتی ترجیحات کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گے۔ یہ تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب...
    ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث 'منرلز کمپلیکس' کا قیام کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معدنیات کی ایکسپلوریشن کے لیے 'منرلز کمپلیکس' قائم کر دیا گیا ، 'انفال گروپ' کے تحت 'منرلز کمپلیکس' کا قیام عمل میں لایا گیا، ایس آئی ایف آئی اور حکومت پنجاب کی قریبی ہم آہنگی کے ذریعے  150 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری سے 'انفال گروپ' کو ورک آرڈر جاری کر دیا گیا۔اس منصوبے کے تحت پاکستان کی کیمیکل درآمدات میں سالانہ 2.9 بلین ڈالر کی بچت متوقع ہے، یہ منصوبہ 'راک سالٹ' سمیت اہم کیمیکلز کی برآمدات کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ایس آئی ایف سی کا یہ...
    — فائل فوٹو کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 4 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔جیل حکام کے مطابق اب تک 157 قیدیوں کو پکڑا جاچکا ہے جبکہ مفرور 68 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔جیل حکام کا بتانا ہے کہ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، فرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو پکڑلیا گیا ہے۔
    بلال اظہر کیانی— فائل فوٹو بلال اظہر کیانی کو ایک اور قلمدان مل گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیرِ مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دے دیا۔کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہوگی۔واضح رہے کہ بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیرِ مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔
    پیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد( آئی پی ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ ہم حکومت کی ظالمانہ معاشی پالیسیوں کے خلاف ہر حد تک جائیں گے، اور اس احتجاج کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔چوہدری منظور نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج خود وزیر دفاع سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو “مالی فحاشی” قرار دے رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ صرف ان کی نہیں بلکہ کابینہ، پارلیمنٹیرینز، عدلیہ سمیت تمام اشرافیہ کی تنخواہوں...
    سابق کپتان وسیم اکرم کا حیدر آباد کے نیاز اسٹیڈیم میں لگے اپنے مجسمے سے ردعمل سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کیساتھ ایک چیتے کے مجسمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یقیناً میرا مجسمہ اس چیتے سے تو بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہورہی ہیں، میرے خیال میں آئیڈیا کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں: وسیم اکرم کا مجسمہ دیکھ کر میمز کا طوفان اُمڈ آیا سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، اس کوشش پر اور جو اس میں شامل رہا، انہیں میری طرف سے فُل...
    بحرِ اوقیانوس کی تاریک گہرائیوں میں تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی حقیقی کہانی پر مبنی نیٹ فلکس کی نئی دستاویزی فلم ’ٹائٹن: دی اوشین گیٹ ڈیزاسٹر‘ ریلیز کر دی گئی ہے۔ نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری "Titan: The OceanGate Disaster" ٹائٹن آبدوز سانحے کی وجوہات پر روشنی ڈالتی ہے جو جون 2023 میں پیش آیا تھا۔  یہ آبدوز جو مشہور ٹائٹینک کے ملبے تک جانے والے ایک تجارتی مشن پر روانہ ہوئی تھی، تقریباً 90 منٹ بعد سمندر کی 3,300 میٹر گہرائی میں تباہ ہوگئی تھی۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں معروف برطانوی مہم جو حامش ہارڈنگ، پاکستانی نژاد بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا، فرانسیسی غوطہ خور پال ہنری اور آبدوز کے مالک اسٹاکٹن رش...
    بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہوگی، بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔ Post Views: 6
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت 13 جون کو مالی سال 26-2025 کے بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے تاہم اندرونی اختلافات کے باعث صورتحال غیر یقینی کا شکار ہو گئی ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض گروہ اور دیگر متعدد اراکین اسمبلی نے بجٹ سے بائیکاٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر بجٹ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر منظور کرایا گیا تو وہ اس کا بائیکاٹ کریں گے، خدشہ ہے کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط پر تیار کیا گیا ہے اور پارٹی کی سینئر قیادت کو اعتماد...
    اس مرتبہ ہم ہتھیار لے کر آئیں گے، میرے مذہب اور آئین نے دفاع کی اجازت دی ہے اگر تم ہمارے سینوں پر گولیاں مارو گے تو ہماری گولیاں تمھاری کمر چیر دیں گی،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اب جو تحریک شروع ہونے جا رہی ہے اور یہ آر یا پار ہوگی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک کا پلان اس مرتبہ ہم پبلک نہیں کریں گے، اب میں خندق کھودوں یا سرنگ، میں کسی کو بتاؤں گا ہی نہیں کہ میں کہاں سے آ رہا ہوں، پورے پاکستان سے عوام کو لے کر پہنچیں گے کیوں کہ اس وقت تمام اداروں کا ون پوائنٹ ایجنڈا...
    تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، شہباز شریف اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اظہار اطمینان وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا۔وزیرِ اعظم نے اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میںکہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے، شہباز شریف...
    سرفراز احمد اور سکندر بخت سلیکشن کمیٹی میں شامل‘اظہر علی اور اسد شفیق کو ڈراپ کردیا گیا، ذرائع شاہین آفریدی کی بہترین پرفارمنس کے باوجود جگہ نہیں بنی،شاہین آفریدی کی شکایت سامنے آئی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو این او سی دے دیئے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کیلئے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی اسی دورانیے کیلئے این او سی جاری ہوا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کے لیے 18 جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر...
    حکومت نے مقامی آٹو موبائل سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے بجٹ 2025-26 میں اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان اعلانات کے تحت مقامی گاڑیوں کے انجن کی درآمد پر ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور سی کے ڈی (CKD) کٹس پر ڈیوٹی 20 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’یہ غریب مکاؤ بجٹ ہے‘، خیبر پختونخوا حکومت وفاقی بجٹ سے غیر مطمئن کیوں؟ حکومت کا مؤقف ہے کہ ان اقدامات کا مقصد گاڑیوں کی مقامی تیاری میں استعمال ہونے والے پرزوں کی لاگت کو کم کر کے پیداواری لاگت میں کمی لانا ہے۔ تاہم گاڑیوں...
    پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر اور سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے وسیم اکرم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حال ہی میں نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں ان کا مجسمہ نصب کیا گیا۔ مجسمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے اس پر اظہار برہمی کیا گیا۔ کئی صارفین نے مجسمے کی شکل و شباہت پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’ٹیمو‘ سے آڈر کیا گیا وسیم اکرم کا مجسمہ قرار دیا۔ کئی صارفین نے کہا کہ یہ مجسمہ شکل سے کسی صورت بھی وسیم اکرم جیسا نہیں لگتا تاہم اس میں وسیم اکرم کے بائیں ہاتھ کے بولنگ ایکشن کو کاپی کیا گیا ہے اور مجسمے کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا 1999 کے ورلڈ...
    امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دیدی۔ خبر ایجنسی کے مطابق بحرین اور عراق سے غیر سفارتی عملے کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے، عراق میں امریکی سفارتخانہ خالی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحرین میں سفارتکاروں کی فیملیز کو امریکا واپس بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ سینٹرل کمانڈ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی حکام کی طرف سے سیکیورٹی صورتحال سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا، تجارتی جہازون کو آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی حملے کی صورت میں مشرق...
    سیشن کورٹ لاہور نے پولیس کو یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا   سیشن کورٹ لاہور میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سلیمان گھمن نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ رجب بٹ کی جانب سے معروف قانونی ماہر میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، رجب بٹ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے پولیس کو رجٹ بٹ  کو گرفتار کرنے سے 21 جون تک روک دیا، عدالت نے رجب بٹ کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔ رجب بٹ کے خلاف تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، رجب بٹ کے خلاف پیکا قوانین اور 295 سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔
    ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث 'منرلز کمپلیکس' کا قیام کردیا گیا۔   رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معدنیات کی ایکسپلوریشن کے لیے 'منرلز کمپلیکس' قائم کر دیا گیا ، 'انفال گروپ' کے تحت 'منرلز کمپلیکس' کا قیام عمل میں لایا گیا، ایس آئی ایف آئی اور حکومت پنجاب کی قریبی ہم آہنگی کے ذریعے  150 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری سے 'انفال گروپ' کو ورک آرڈر جاری کر دیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان کی کیمیکل درآمدات میں سالانہ 2.9 بلین ڈالر کی بچت متوقع ہے، یہ منصوبہ 'راک سالٹ' سمیت اہم کیمیکلز کی برآمدات کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ ایس آئی ایف...
    امیگریشن پالیسیوں کیخلاف امریکی ریاست کیلیفورنیا سے مظاہروں کا سلسلہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں پھیل گیا۔ امیگریشن حکام کے خلاف بالٹی مور، نیویارک، اٹلانٹا اور شکاگو سمیت مختلف شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا، احتجاج کرنے پر 83 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سان فرانسسکو میں 150 اور شکاگو میں 17 مظاہرین گرفتار ہوئے۔ گورنر ٹیکساس نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لاس اینجلس میں فوج کو شہریوں کو حراست میں رکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے، 700 میرینز اور 4...
    کراچی: پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل(پی آر اے سی) نے وفاقی بجٹ 26-2025 پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیر حقیقی آمدنی اہداف، 74 فیصد وفاقی آمدن کا قرضوں کی ادائیگی پر خرچ اور ترقیاتی پروگرام میں 29 فیصد کٹوتی معاشی استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ چیئرمین پی آر اے سی محمد یونس ڈاگا نے گرین سکوک اور تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف جیسے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا مگر کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے خاطر خواہ ریلیف نہیں دیا گیا۔ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے جائیداد پر ٹیکس میں کمی کو سراہا اور کہا کہ یہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بہتری لا سکتی ہے۔ انہوں نے بجٹ...
    کراچی: شہرقائد میں موٹر سائیکل چوری کرنا لفٹر کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا، مئی کے مہینے میں شہریوں کی 3 ہزار 292 موٹر سائیکل چوری کرلی گئیں۔ سٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے مئی کے مہینے میں ہونے والے جرائم کی وارداتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں اسٹریٹ کرمنلز نے اسلحے کے زور پر 1 ہزار 489 شہریوں کو قیمتی موبائل سے محروم کیا اور لٹیروں نے اسلحے کے زور پر 702 موٹر سائیکل چھینیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں شہر کے مختلف علاقوں سے 166 گاڑیاں چوری اور 31 گاڑیاں اسلحہ کے زور پر چھینی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ شہر قائد...
    ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کا بے رحم قاتل ہے ،کسی ہمدردی کا مستحق نہیں،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ 13 صفحات پر مشتمل اس فیصلے میں جدید شواہد اور قانونی نکات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ “سائلنٹ وِٹنس تھیوری” کے تحت بغیر عینی گواہ کے ویڈیو شواہد کو قبول کیا جا سکتا ہے۔ مستند اور قابلِ اعتماد ویڈیو فوٹیج خود اپنے حق میں شہادت بن سکتی ہے، جیسا کہ بینک ڈکیتی کیس میں بھی...
    پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ نے حال ہی میں اپنے اوپر لگنے والے زیادتی و بلیک میلنگ کے الزامات اور درج مقدمے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ رجب بٹ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئی ویڈیو وائرل جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یوٹیوبر پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ رجب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کو شہرت حاصل کرنے کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Viralverse | Viral News & Trends (@viralverse) اکثر اوقات ہی تنازعات میں گھرے رہنے والے یوٹیوبر و ٹک ٹاکر نے خاتون کا...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 2025–26 کے بجٹ بل کے ذریعے اہم اختیارات فراہم کر دیے گئے ہیں۔ اب انفارم Inland Revenue (IR) کے افسران کے پاس یہ واضح اختیار ہے کہ وہ ٹیکس فراڈ یا جرائم میں ملوث کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs)، چیف فنانشل آفیسرز (CFOs)، یا ان میں معاون افراد کو گرفتار کرسکیں۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیکس سے متعلق زیرالتوا مقدمات، ایف بی آر کو بڑی کامیابی مل گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران کسی بھی فرد کو گرفتار کرنے سے پہلے افسر کو کم از کم اس بات کا جواز ہونا چاہیے کہ اس میں جرم کے شواہد موجود ہیں، اور اس اقدام کے لیے کمشنر کی پیشگی منظوری ضروری...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاق کی طرح خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کے پی کا بجٹ ممکنہ طور پر 2 ہزار 70 ارب روپے کا ہوگا، جاری اخراجات کے لیے 13 سو 52 ارب روپے، تنخواہوں کے لیے 680 ارب روپے اور پنشن کےلیے 200 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو این ایف سی کی مد میں 11 سو 48 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ ادھر پنجاب کے اگلے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور تعلیم کے لیے 110 ارب روپے زیادہ رکھے جانے کا امکان...
    ٹک ٹاک ایپ پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے معروف سینیگالی ٹک ٹاکر خابی لیم کو امریکا میں حراست میں لے لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیگالی ٹک ٹاکر کو امریکا کے ہیرے ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر 6 جون کو حراست میں لیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست ٹک ٹاکر خابی لیم کو چھوڑ دیا گیا ہے جس کے بعد وہ امریکا چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شہری 25 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر لاس ویگاس پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام نے انہیں ویزا کی مدت زائد المعیاد ہونے کی بنیاد...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کے ساتھ چیتے کے مجسمے کی تصویر لگا کر لکھا کہ میرا مجسمہ یقیناً اس چیتے سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہو رہی ہیں، میرے خیال میں آئیڈیا کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، اس کوشش پر اور جو جو اس میں شامل رہا ہے انہیں فل مارکس دینے چاہئیں۔ واضح رہے کہ سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے پاکستان کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر اعلیٰ پارلیمانی عہدے داروں کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے فوری طور پر مکمل رپورٹ طلب کی ہے تاکہ یہ جانا جا سکے کہ کن بنیادوں پر یہ اضافہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے یہ قدم عوامی ردعمل اور تنقید کے بعد اٹھایا گیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور ملک پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہے۔ یاد رہے کہ وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرنے کے بعد ایک وضاحت میں کہا تھا کہ وزرا...
    امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اڑھائی ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا، احتجاج کرنے پر 83 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سان فرانسسکو میں 150 اور شکاگو میں 17 مظاہرین گرفتار ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیگریشن پالیسیوں کیخلاف امریکی ریاست کیلیفورنیا سے مظاہروں کا سلسلہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں پھیل گیا۔ امیگریشن حکام کے خلاف بالٹی مور، نیویارک، اٹلانٹا اور شکاگو سمیت مختلف شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اڑھائی ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا، احتجاج کرنے پر 83 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سان فرانسسکو میں 150 اور شکاگو میں 17 مظاہرین گرفتار ہوئے۔ گورنر ٹیکساس نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان کیا...
    بھارت کی ریاست کیرالہ کے ضلع پتھنم‌ تھِٹّا (Pathanamthitta) میں واقع ’جے ٹایو ارتھ سینٹر‘ ایسا مقام ہے، جو نہ صرف سیاحت کا مرکز ہے بلکہ اپنی نوعیت کا انوکھا مجسمہ بھی رکھتا ہے، دنیا کا سب سے بڑا پرندے کا مجسمہ۔ جے ٹایو کا ذکر قدیم ہندو رزمیہ ’رامائن‘ میں ملتا ہے۔ رامائن کے مطابق جب راون، سیتا کو اغوا کرکے لنکا لے جا رہا تھا تو جے ٹایو، جو ایک عظیم عقاب اور رام کا وفادار تھا، نے راون کو روکنے کی کوشش کی۔ اس جنگ میں جے ٹایو بری طرح زخمی ہو گیا اور زمین پر گر پڑا۔ یہ مقام، جہاں وہ گرا، آج جے ٹایو ارتھ سینٹر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ عظیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ آج القادر کیس پر بانی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں پر سماعت ہونی تھی مگر بنچ توڑدیاگیا۔انسٹالر رجیم نے ملک کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ہے ہم اپنے تمام پابند سلاسل ساتھیوں کے ساتھ ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم لوگ وقت پر ہائیکورٹ پہنچے سنگل بنچ اور ڈبل بنچ توڑ دیا گیا ہے ۔آج القادر کیس پر بانی اور بشری بی بی کی ضمانتوں پر سماعت ہونی تھی پانچ جون کو جج نے کہا کہ نیب اپنا وکیل پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ فیل ہے ، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا،ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں۔وزیرِ اعظم نے اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے محنت کرنا ہے، مہنگائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی بجٹ کو الفاظ اور اعداد و شمار کا گورگھ دھندا قرار د یااور کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے پانی کے منصوبے K-4کے لیے صرف 3.2ارب روپے مختص کر کے جو واٹر ریسورسز ڈویژن کے لیے رکھے گئے ، 133ارب کا ڈھائی فیصد بنتا ہے ،ڈھائی فیصد زکوٰۃ دے کر جان چھڑائی گئی ہے اور اس کا مطلب ہے کراچی میں پانی کے بحران کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں جبکہ K-4کے لیے 40ارب روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا اس سے لگتا ہے کہ اس منصوبے کو ختم کیا جا...
    امریکا میں وفاقی امیگریشن حکام کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپوں کے بعد پورے ملک میں مظاہروں کا سلسلہ پھیل گیا ہے۔ سب سے پہلے مظاہرے لاس اینجلس میں شروع ہوئے، جہاں لاطینی امریکی برادری کی بڑی تعداد آباد ہے۔ یہ مظاہرے بعد ازاں نیویارک، ٹیکساس، کیلیفورنیا، شکاگو، فلاڈیلفیا، اٹلانٹا، بوسٹن اور سیئٹل سمیت کئی شہروں تک پھیل گئے۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ یہ چھاپے ظالمانہ ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔ دوسری جانب، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان مظاہروں کو قابو میں لانے کے لیے ہزاروں فوجی اور میرینز کو تعینات کر دیا ہے، جس پر کئی ریاستی رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ لاس اینجلس...
    نیویارک: امریکا میں سخت امیگریشن پالیسیوں کے خلاف لاس اینجلس میں جاری احتجاج کا دائرہ مختلف ریاستوں تک پھیل گیا ہے۔ ہزاروں افراد نے امیگریشن حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کیا، کئی شہروں میں جھڑپوں اور گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نیو یارک میں سب سے بڑا مظاہرہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں پولیس کے مطابق ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جن میں سے 83 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح سان فرانسسکو میں 150، شکاگو میں 17 اور کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا: لاس اینجلس میں احتجاج شدت اختیار کر گیا، ایمرجنسی کرفیو نافذ، سینکڑوں گرفتار مظاہروں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے نجی ٹی وی پر انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ میں پاکستان کی برتری دنیا بھر میں ثابت ہوئی۔ قوم افواج پاکستان کے پیچھے  کھڑی ہے۔ ریاست مخالف بیانیہ ناکام ہوا۔ اب وقت ہے معیشت پر اسی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے۔ نان فائلر گاڑی نہیں خرید سکے گا، بنک سے قرض نہیں لے سکے گا۔ گزشتہ چار بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو اتنا ریلیف نہیں دیا گیا جو اس بار دیا گیا۔ علاوہ ازیں  عطاء اللہ تارڑ  اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ سینئر اینکر فریحہ ادریس کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچے۔ 
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمشن کا اجلاس 19 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق جوڈیشل کمشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 19 جون کو دن دو بجے طلب کیا گیا ہے۔ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے بعد پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بینک وقت دو تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ،ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 1لاکھ24ہزار کی سطح عبور کر کے بند ہوا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران124,588پوائنٹس کو چھونے کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 226 ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ہوا جبکہ 59.20 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق بجٹ میں کیپیٹل گین ڈیوڈنڈ پر شرح 15 فیصد برقرار رکھے جانے اور حکومت کی جانب سے بڑے ٹیکس اقدامات نہ کیے جانے پر مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے کاروباری روز سرمایہ کاروں بجٹ میں بڑے ٹیکس اقدامات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک) مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی اولکھ اور صدر اشفاق ورک نے بجٹ 2025-26 پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے زرعی شعبے کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے اپنی کسان دشمنی کا کھلا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر محض زبانی جمع خرچ پر مبنی تھی اور حقیقی مسائل کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔ رہنماوں نے کہا کہ حکومت کے متعارف کردہ ’’Pakistan Initiative Program‘‘ کے ذریعے صرف بڑے زمینداروں اور سرمایہ دار طبقے کو نوازا گیا ہے، جبکہ چھوٹے کسانوں ،جو ملک میں زرعی پیداوار کا 80 فیصد بوجھ اٹھاتے ہیں ، کے مفادات کو یکسر نظر...
    وزیراعلیٰ بلوچستان کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں مالی سال 26-2025ء کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی 26-2025ء پر غور کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کو طلب کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں مالی سال 26-2025ء کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی 26-2025ء پر غور کیا جائیگا۔بلوچستان کابینہ کے تمام ممبران کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں شدید زخمی دو افراد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ چھیپا حکام کے مطابق 4 جون کی شب ایئر پورٹ میٹرو اسٹور کے قریب ٹریفک حادثے میں 80 سالہ امرالدین شدید ہوا تھا جسے تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شہید ملت روڈ ناہید اسٹور کے قریب 5 جون کی صبح 5 بجے کے قریب ٹریفک حادثے میں 55 سالہ طارق نامی شخص شدید زخمی ہوا تھا جسے تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کے الیکٹرک کے ملازم سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو ای مغل پان والی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 42 سالہ آصف ولد معیز کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بلال کالونی ناصر خان نے بتایا کہ واقعہ لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی زد میں آکر آصف پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے بعدازاں عباسی شہید اسپتال سے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مضروب کے الیکٹرک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا میں بدترین موسمی حالات کے باعث دوصوبوں میں شدید برفباری اور سیلاب آگیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کی ریاست مشرقی کیپ میں شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوکر رہ گیا، مختلف حادثات میں 49 افراد ہلاک جبکہ 5 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔رپورٹ میں مزید بتایا کہ بچوں کواسکول لے کر جانے والی بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 بچوں کو بچا لیا گیا، بس پر سوار بچوں کی تعداد معلوم نہ ہوسکی، دوسرے صوبے میں سیلابی پانی میں بہہ کر متعدد افراد ہلاک ہوگئے،7 کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔خبرایجنسی کے مطابق ایک اور سڑک حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جنوبی افریقہ کو گزشتہ دنوں میں...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس بل 2025-2026 کے ذریعے ان لینڈ ریونیو افسران کو غیر معمولی اختیارات دیتے ہوئے ٹیکس فراڈ میں ملوث کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز)چیف فنانشل آفیسرز (سی ایف اوز) اور اس جرم میں معاونت کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا اختیار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے مجوزہ اختیارات کے تحت اگر کسی ان لینڈ ریونیو افسر کو تحقیقات کے دوران شواہد کی بنیاد پر یقین ہو کہ کسی فرد کے اقدامات ٹیکس فراڈ یا اس قانون کے تحت کسی قابلِ تعزیر جرم کا سبب بنے یا اس کی کوشش کی گئی، تو اُسے کمشنر کی پیشگی منظوری سے گرفتار کیا جا سکے گا تاہم اگر کسی ریونیو...
    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان نے بجٹ پر ردعمل میں کہا کہ مہنگی بجلی سے نجات کا واحد ذریعہ سولر پینلز تھا، جس کو بھی عوام سے دور کر دیا گیا ہے، سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کر دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے بجٹ پر ردعمل میں کہا کہ مہنگی بجلی سے نجات کا واحد ذریعہ سولر پینلز تھا، جس کو بھی عوام سے دور کر دیا گیا ہے، سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کرتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ بھی موجودہ مہنگائی میں ناکافی ہے، حیدرآباد اور...