ڈی آئی خان میں کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
مقامی ذرائع کے مطابق پہاڑ کے دامن میں 4 مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، پہاڑکے شمال میں گاؤں تجری اور دوسرے پہاڑ کے جنوب المرکلاں میں آگ دیکھی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان( ڈی آئی خان) میں کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق پہاڑ کے دامن میں 4 مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، پہاڑکے شمال میں گاؤں تجری اور دوسرے پہاڑ کے جنوب المرکلاں میں آگ دیکھی جاسکتی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ کے شعلے تحصیل ہیڈ کوارٹر درہ زندہ سے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق آگ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کئی کلومیٹر تک پھیل چکی ہے، آگ سے زیتون، چلغوزے، نشتر اور گرگورے کے قیمتی درختوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔