وقاص احمد: شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2، ایم 3 ، ایم 11ٹریفک کیلئے بند کردی گئی
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بند کیا گیا ہے ۔موٹروے ایم 2 بھی لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ، اورموٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی
موٹروےکومسافروں کی حفاظت کیلئےبندکیاگیاہے،شہری دن کےاوقات میں سفرکوترجیح دیں،تیزرفتاری سےگریز،اگلی گاڑی سےمناسب فاصلہ رکھیں،دوران سفرگاڑیوں میں فوگ لائٹس کااستعمال کریں،
مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جنہیں سزا ملی وہ بھی بیگناہ: شاہ محمود، قربانی آئندہ نسلوں کیلئے: دیگر رہنما
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں سزا پانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔ یاسمین راشد نے کہا جو خود آزاد نہ ہو ہمیں کیا آزادی دے گا۔ میں وہیں کھڑی ہوں جہاں آج سے دو سال پہلے تھی اور اپنے مقصد، نظریے یا جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔ سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لیے قربانی دے رہے ہیں اور ہماری قربانی آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ہم نظریاتی کارکن ہیں، آج بھی اپنے نظریے پر قائم ہیں، یہ سزائیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی حق و سچ پر کھڑے ہیں، ہم اس لڑائی میں ان کی شانہ بشانہ ہیں، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، اس اقدام سے نفرت مزید بڑھے گی۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت میں قرآن مجید پر حلف دینے کو تیار تھا کہ نو مئی واقعات میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔ عدالتی فیصلے میں رہائی کی خبر سن کر خوشی ہوئی۔ جنہیں سزا ملی وہ بھی میری طرح بیگناہ تھے۔