کوئلہ کان میں گیس دھماکہ، 12 کان کن پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
عیسیٰ ترین : کوئٹہ کے علاقے سنجدی ک کی ایک کوئلہ کان میں گیس دھماکہ ہوا جس میں 12 کان کن پھنس گئے،
چیف مائنز آفیسر عبدالغنی بلوچ کے مطابق کان کنوں کی نکالنے کیلئے آپریشن شروع ہوچکا ہے ۔ دھماکے کے باعث کوئلہ کان اندر سے منہدم ہوچکی ہے،واقعہ ایک گھنٹہ قبل پیش آیا،اطلاع ابھی ملی،ہماری یہ کوشش ہے کہ تمام کانکنوں کو زندہ نکالا جائے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سبی، کراچی سے کوئٹہ جانیوالے بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا ہے۔ جس میں ایک بوگی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع سبی میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں بولان میل کی ایک بوگی کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ کی جانب جانے والی ٹریک کی کلئیرنس کا عمل جاری ہے۔ کلئیرنس کا عمل مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ کے بعد بولان میل کوروانہ کیا جائے گا۔