کسانوں کیلیے قیمتوں کا مستحکم ہونا خوش آئند ہے، رانا تنویرحسین
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ربیع سیزن 2024-25 ء میں یوریا کی فراہمی اور طلب کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعدجاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام کھاد کے پیداواری پلانٹس مؤثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔اس سال سپلائی کی کمی نہیں ہوگی۔وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے کہا کہ 3-4 سال بعد کسانوں کے لیے قیمتوں کا مستحکم ہونا خوش آئند ہے۔ کھاد کی مقامی قیمتیں بین الاقوامی قیمتوں سے کم ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق پاور ڈویژن اور فرٹیلائزر کمیٹی کے تعاون پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا اطمینان کا اظہارکیا اورکہا کہ کھاد کے پیداواری یونٹس کو مکمل صلاحیت کے ساتھ چلانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کیلیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں بڑے اضافے کی منظوری
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی سمری کی منظوری کے تحت گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کے لیے یکساں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
ہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافے سے سیکڑوں سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے تاہم اس اضافے سے خزانے پر 12 ارب روپے سالانہ کا بوجھ بڑھے گا۔