’’وژن سینٹرل ایشیا‘‘ وزیراعظم فروری میں آذربائیجان اور ازبکستان کا دورہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اپنی ’’وژن سینٹرل ایشیا‘‘ کی پالیسی کے تحت وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ روابط بڑھانے اور یوریشیا کے قفقاز خطے کے اہم ملک کے ساتھ روابط بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اسی حکمت عملی کے تحت وزیراعظم شہباز شریف فروری کے تیسرے ہفتے میں آذربائیجان اور ازبکستان کا دورہ کریں گے۔ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور بعض اہم وفاقی وزراء بھی ان کے وفد کا حصہ ہوں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کیساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے ہوں گے، وطن واپسی سے قبل وزیراعظم دو روز تک ازبکستان کا دورہ بھی کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ ازبکستان کو کراچی کی بندرگاہ کو اس کی ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے استعمال کرنے کی دعوت دیں گے اور اس ملک کے ساتھ اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت کو بھرپورجواب دینے کیلئےقومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب
اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعدبھارت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل اور سفارتی تعلقات کم کرنے سمیت دیگر اقدامات پرپاکستان نے بھرپورردعمل دینے کے لائحہ عمل کے لئے کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب کرلیاہے۔نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارکی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کئی گئ پوسٹ میں کہاگہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدار ت کریں گے ،ادھروزیردفاع خواجہ محمدآصف نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں بھارتی اقدامات کا خاطرخواہ جواب دینے کافیصلہ کیاجائےگا۔قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں کابینہ کے ارکان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، تینوں سروسزچیفس،دیگراعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے جب کہ سیکرٹری خارجہ ممتاززہرہ بلوچ کمیٹی کو بھارتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیں گی۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری قیادت بھی موجود ہ صورتحال پر بربفنگ دے گی۔اجلاس میں لائحہ عمل طے کیاجائے گاجب کہ حکومتی فیصلوں کا اعلان ایک اعلامیہ کے ذریعے کیاجائےگا،وزیراعظم شہبازشریف کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر اہم خطاب کریں گے ۔
Post Views: 1