برطانیہ میں برفباری کے باعث معمولاتِ زندگی معطل
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
برطانیہ کے شمالی علاقوں میں برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی معطل ہو کر رہ گئے، شہری اپنے ہی گھروں میں محصور ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھر میں گزشتہ 3 روز سے تعلیمی ادارے بند جبکہ ٹرینوں اور بسوں کی سروسز بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
شدید برف باری کے باعث کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی جبکہ متعدد ایئر پورٹ بند اور پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
واضح ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے باعث دنیا کا درجۂ حرارت پریشان کن حد تک تبدیل ہو رہا ہے جس سے غیر متوقع اور معمول سے زیادہ بارشوں، سیلاب اور برف باری کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
اسٹارلنک نیٹ ورک میں فنی خرابی، امریکا و یورپ میں انٹرنیٹ سروس معطل
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک اسٹارلنک کو ایک سنگین فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث امریکا اور یورپ میں لاکھوں صارفین کو کئی گھنٹوں تک انٹرنیٹ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ خلل ایک اندرونی سافٹ ویئر کی ناکامی کے نتیجے میں پیش آیا، جو اسٹارلنک کے کور نیٹ ورک کو کنٹرول کرتا ہے۔
یہ تکنیکی مسئلہ صرف عام صارفین تک محدود نہیں رہا، بلکہ یوکرین میں جاری جنگ کے دوران بھی اس کا شدید اثر دیکھا گیا، جہاں فرنٹ لائن پر موجود فوجی دستے اسٹارلنک پر انحصار کرتے ہیں۔ یوکرین کی ڈرون فورسز کے ایک اعلی افسر نے تصدیق کی کہ بندش کے دوران پورے محاذ پر رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جس سے جنگی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔