پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل کیے جانے والے 4 کھلاڑی کون سے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ماضی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’ہال آف فیم‘ میں شامل کیے جانے والے 4 نئے سابق کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی نے 2024 کے ہال آف فیم میں انضمام الحق، مصباح الحق، مشتاق محمد اور سعید انور کو شامل کیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کے ہال آف فیم کے طرز پر پی سی بی نے 2021 میں ہال آف فیم کا آغاز کردیا تھا جس میں ملک کے مایہ ناز سابق کرکٹرز کو شامل کیا جاتا ہے۔
پی سی بی کے ہال آف فیم میں ابتدائی طور پر اُن 6 پاکستانی کرکٹرز کو شامل کیا گیا تھا جوآئی سی سی کے ہال آف فیم میں بھی شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس اور ظہیر عباس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے پُرعزم ہیں، چیئرمین پی سی بی
پی سی بی کے مطابق ہر سال ووٹنگ کے ذریعے نئے سابق کھلاڑیوں کو بھی اس میں شامل کیا جاتا ہے۔
ہال آف فیم میں شامل کیے جانے پر مذکورہ کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اعزازات کھلاڑیوں کے لیے اہم ہوتے ہیں۔ سعید انور نے کہا کہ کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اتنے بڑے لیول پر کرکٹ کھیلوں گا۔
مصباح الحق نے اس موقع پر کہا کہ ہال آف فیم میں شامل ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔سابق کرکٹر مشتاق محمد نے کہا کہ پی سی بی کی طرف سے یہ اعزاز ملنے پر بہت خوشی ہوئی اوراس اعزاز پر بورڈ کا شکر گزار ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
hall of fame inzimam ul haq misbah ul haq mushtaq muhammad PCB saeed anwar آئی سی سی پی سی بی کرکٹ ہال آف فیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی سی بی کرکٹ ہال آف فیم شامل کیا پی سی بی کے لیے
پڑھیں:
قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی
سٹی 42 : ضلع شکار پور سے قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی ۔
بس قلندر لعل شہباز جارہی تھی کہ اسی دوران وگن روڈ کے خیرپور جوسو کے مقام حادثہ پیش آیا، بتایا گیا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث بس اُلٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار