لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب تک کا فائدہ ہوا ہے تو بجلی ٹیرف پر عوام کو فائدہ کیوں نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں نے آئی پی پیز کو نوازا، چند لوگوں کو بجلی نہ بنانے پر بھی ہزاروں ارب دیے گئے، آئی پی پیز کو ٹیکس سے بھی استثنیٰ قرار دے دیا گیا۔ امیر جماعت نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات ضروری ہے۔ کرم میں امن کے لیے مرکزی و صوبائی حکومتیں ذمہ داری ادا کریں۔ کے پی کے اور بلوچستان میں فوجی آپریشن سے مسائل پہلے حل ہوئے نہ اب ہوں گے۔ حکومت خطے کے نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم دے۔ علاقوں میں صنعتوں اور دیگر معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہو، عوام کو بااختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کبھی بھی ملٹری کورٹس کی حمایت نہیں کی۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں۔ انہوں نے کہا عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم حکومت اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہی اپوزیشن سے مذاکرات کررہی ہے۔  انہوں نے کہا پی ٹی آئی فارم 45 کے بیانیہ سے دستبردار ہوچکی ہے۔ ایم کیو ایم کی عوام میں کوئی پذیرائی نہیں۔ طاقتور حلقوں کی جانب سے اس مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر کراچی کو تباہ کیا، دونوں میں نورا کشتی جاری ہے۔ بلاول بھٹو سوال کرنے کی بجائے جواب دیں کہ وہ رجیم چینج سے لے کر اب تک حکومت میں شریک ہیں، کراچی اور سندھ کے مسائل حل کیوں نہیں ہو رہے؟۔ امیر جماعت نے کہا کہ کسان کا استحصال ہورہا ہے۔ جماعت اسلامی عوام کے مسائل کے حل کے لیے دیہاتوں اور شہری محلوں کی سطح تک کمیٹیاں بنارہی ہے۔ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا حکمران طبقہ اپنی تنخواہوں میں ہزار گنا تک اضافے کررہا ہے، انتظامی اخراجات بھی 23 فیصد تک مزید بڑھ گئے، وزیراعظم معیشت میں بہتری کے جعلی اعدادوشمار پیش کررہے ہیں، زمینی حقائق قطعی مختلف ہیں، مہنگائی کا جن بے قابو، عوام میں اشیائے خورونوش خرید نے کی سکت نہیں۔ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ امریکہ اسرائیلی دہشت گردی اور نسل کشی کا سرپرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر قومی موقف میں وحدت کو کشمیریوں کی بھرپور سیاسی و سفارتی مدد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی: حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی، جس پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لن کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد پیغام دے گا کہ ہم غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ہیں، ہم اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت خطے اور خلیج کی صورتِ حال تشویش ناک ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر  میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد حالات زیادہ خراب ہوئے۔

صدر زرداری سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی ہے جس میں پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ بھارت کی ہر چیز میں اسرائیل ہوتا ہے اور اس کے پیچھے امریکا، یہ ٹرائیکا خوفناک کھیل کھیل رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آج بھارت کے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائیں گی، بھارت کا فالس فلیگ آپریشن نیا نہیں، بھارت پہلے بھی یہ کر چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی: حافظ نعیم الرحمٰن
  • امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • کل کی ہڑتال اسرائیل‘ بھارت‘ امریکہ پر مشتمل شیطانی ٹرائی اینگل کیخلاف: حافظ نعیم
  • ملکی بقا کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکر بھارت کو جواب دیں: حافظ نعیم الرحمان 
  • 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • پہلگام حملہ مودی حکومت نے کروایا، بھارت کشمیریوں کے ساتھ فلسطینیوں والا برتاؤ کرے گا، حافظ نعیم
  • اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے گاڑیوں کی خریداری،جماعت اسلامی نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • اے سیز کیلئے گاڑیوں کی خریداری: جماعت اسلامی نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • حافظ نعیم الرحمٰن سے جے یو آئی س کے وفد کی ملاقات