ریاست مدینہ سے ویلفیئر سٹیٹ کا تصور ابھرا، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے امداد باہمی اور کفالت عامہ کیلئے ”مواخاتِ مدینہ“ کے نام سے بھائی چارہ پر مبنی ایک ایسے فلاحی معاشی نظام کی بنیاد رکھی جس سے کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا۔ اسلام نے عام آدمی کو معاشی استحصال سے بچانے کیلئے سود کو حرام قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ سے ویلفیئر سٹیٹ کا تصور ابھرا، مساوات و مواخات اسلام کے معاشی نظام کی بنیاد ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے امداد باہمی اور کفالت عامہ کیلئے ”مواخاتِ مدینہ“ کے نام سے بھائی چارہ پر مبنی ایک ایسے فلاحی معاشی نظام کی بنیاد رکھی جس سے کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا۔ اسلام نے عام آدمی کو معاشی استحصال سے بچانے کیلئے سود کو حرام قرار دیا۔ خواتین کی معاشی بہتری کیلئے انہیں وراثت کا قانونی حق دار ٹھہرایا۔ اسلام کا معاشی نظام عام آدمی کو استحصالی رویوں سے بچاتا اور فلاح و بہبود کو یقینی بناتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن کے سکالرز کیساتھ ایک خصوصی فکری نشست کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ کی ترقی اور خوشحالی سیرت طیبہ کے ہر گوشہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ منہاج القرآن کے سکالرز اپنے دعوتی اور تربیتی دورہ جات کے موقع پر نوجوانوں کے دلوں میں فرائض و واجبات کی ادائیگی کی فکر اجاگر کریں اور اُن کے دلوں کو عشق مصطفیؐ سے منور کریں۔ دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ایک ماہ کے تنظیمی و دعوتی دورہ کے سلسلہ میں گزشتہ روز یورپ روانہ ہوئے۔ وہ اپنے اس دورہ کے دوران ناروے، سویڈن، اٹلی، سپین، پرتگال، جرمنی، ڈنمارک میں سیرت النبیؐ کانفرنسز،پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن کے عہدیداروں و رفقائے کار کے مختلف تربیتی سیشنز سے خطاب کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: منہاج القرآن
پڑھیں:
شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لئے وفاقی وزراء اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لئے وفاقی وزراء اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمیٹی اراکین میں وزیر توانائی، وزیر موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے۔ کارکردگی کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی، وفاقی اداروں کیلئے معیاری جانچ اور فیڈبیک نظام تیار کیا جائے گا جب کہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔