توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی اور وکیل کی غیر حاضری پر عدالت برہم
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل کی غیر موجودگی پر اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے کی صورت میں تادیبی کارروائی کی وارننگ دیتے ہوئے جرح کا حق ختم کرنے کا عندیہ دیا۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی موجود تھیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے چوتھے گواہ پر جرح مکمل کی، جبکہ آئندہ سماعت پر مزید دو گواہوں کو پیش کیا جائے گا۔
سماعت کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو جلد جیل سے باہر نکالنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی کارروائی کا سامنا کیا جا رہا ہے اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ جج نے بشریٰ بی بی کے وکیل کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر ہر صورت موجود ہوں، ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس ؛ علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس ہوئی، علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہاکہ آج کے پی میں گرینڈ جرگہ ہے، ملک بھر سے عمائدین آئے ہیں،عدالت کیس کی سماعت ستمبر تک ملتوی کردے،جج مبشر حسن چشتی نے کہاکہ آپ تفصیلی آرڈر دیکھ لیجیے گا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟گورنر خیبرپختونخوا
مزید :