عمران خان سیاسی نہیں کریمینل قیدی ہے، رہا نہیں کرسکتے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 4 سال بانی پی ٹی آئی کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلا، آج تحریک انصاف ملک میں وہ کام کر رہی جو را تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو بدترین معاشی دلدل میں پھنسایا، 4 سال بانی پی ٹی آئی کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلا، آج تحریک انصاف ملک میں وہ کام کر رہی جو آج تک را تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔

احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کے خلاف منظم سازشیں کرتی رہی، یہ جماعت پاکستان دشمن عناصر کا اثاثہ اور ملک دشمن لابیوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے، تحریک انصاف نے پاکستان کو مغرب میں نیچے گرانا چاہا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملکی معیشت درست کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے،ہمارے آنے کے بعد دنیا بھر میں اب پاکستانی معیشت مستحکم ہونے کے چرچے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ملک میں 30 فیصد زیادہ ترسیلات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنا میگا پروگرام اڑان شروع کر رکھا ہے، اڑان پروگرام کے بعد اب پاکستانی معیشت نے اڑان بھرنی ہے، انہوں نے کہا کہ جس ملک کی سڑکوں پر انتشار ہوگا وہاں سرمایہ کار نہیں آسکتے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنے مقدمے ملکی عدالتوں میں لڑے، ہم نے اپنے ملک کو بدنام نہیں کیا، آج پی ٹی آئی مظلوم بنتی ، پی ٹی آئی نے ملکی پچاس ارب روپے اپنے دوست کے اکاونٹ میں ڈلوائے ، یہ ڈاکہ نہیں تو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی نے قیمتی تحائف سستے داموں فروخت کرکے خود کو فائدہ پہنچایا،نیازی سیاسی قیدی نہیں ایک کریمنل قیدی ہے، حکومت نیازی کو رہا نہیں کرسکتی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کو

پڑھیں:

جمائما کا سیاسی فیصلہ، قاسم و سلیمان پاکستان سے روک دیا

سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو ان کی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قاسم اور سلیمان نے بڑا کھیل کھیلا | کیا عمران خان کی رہائی کے لیے عالمی عدالتِ انصاف سے اپیل کی گئی؟

انگریزی اخبار  میں شائع صالح ظافر کی رپورٹ کے مطابق دونوں بیٹوں کو امریکا سے واپس لندن بلا لیا گیا ہے تاکہ انہیں ان خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے جو مبینہ طور پر عمران خان کے قریبی عزیزوں، خصوصاً ان کی بہنوں کی جانب سے لاحق ہو سکتے ہیں۔

تحریک انصاف کے ایسے ذرائع جنہیں جمائما گولڈ اسمتھ سے ذاتی شناسائی ہے، انہوں نے ہی انہیں مطلع کیا کہ پاکستانی ریاستی اداروں سے زیادہ خطرہ دراصل خان کی قریبی رشتہ دار خواتین سے ہو سکتا ہے، جنہوں نے کبھی جمائما کو اپنی بھابھی کے طور پر قبول نہیں کیا، نہ ہی ان کے بچوں سے کسی جذباتی تعلق کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پریشان ہیں؟

ادھر تحریک انصاف کی قیادت، خصوصاً امریکا میں پارٹی دھڑوں کو اس بات پر شدید مایوسی ہوئی ہے کہ قاسم اور سلیمان کے حالیہ دورۂ امریکا کو وہ پذیرائی نہ مل سکی جس کی توقع کی جا رہی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جمائما سلیمان صالح ظافر عمران خان قاسم ہی ٹی آئی

متعلقہ مضامین

  • آصف زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، مفاہمت کی سیاست کی مثال ہیں: شرجیل انعام میمن
  • جمائما کا سیاسی فیصلہ، قاسم و سلیمان پاکستان سے روک دیا
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے نائب صدر عثمان ڈی اون کی ملاقات، دو طرفہ تعاون، معیشت کی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور سماجی ترقی سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال
  • عمران خان کی فیملی کیخلاف بات کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیں گے
  • اس صوبے میں کسی قسم کے اپریشن کی اجازت نہیں دیں گے
  • عمران کے بیٹے مہم چلا سکتے ہیں، مگر 190ملین پاونڈ کیس کا ذکر بھی کریں، عطا تارڑ
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کا ملک میں آئین و قانون کی بحالی، منصفانہ انتخابات کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان
  • 5اگست کے احتجاج کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آرہا،جس نے پارٹی میں گروہ بندی کی اسے نکال دوں گا،عمران خان
  • جنرل باجوہ نے پارلیمان میں 342 میں سے 340 ووٹ لے کر ریکارڈ قائم کیا، اعتزاز احسن
  • پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری