Jasarat News:
2025-06-02@19:12:28 GMT
پی پی51سیالکوٹ سے کامیاب ن لیگی امیدوار کیخلاف درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 51سیالکوٹ سے کامیاب (ن) لیگی امیدوار کے خلاف درخواست خارج کر دی۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے بطور الیکشن ٹربیونل ن لیگی امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی پی 52 ضمنی انتخاب، الیکشن کمشنر کا پیپلزپارٹی کے امیدوار کے الزامات کا نوٹس
سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) الیکشن کمشنر نے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو حقائق معلوم کرنے کے بعد رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی، پیپلزپارٹی کے امیدوار نے الزامات سے متعلق کوئی شواہد بھی پیش نہیں کیے، بظاہر امیدوار کی جانب سے الزامات بے بنیاد ہیں۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے کہا کہ مسلم لیگ ن سرکاری مشینری کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیت سکتی، مسلم لیگ ن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی حکمت عملی، مسلم لیگ ن والے فارم 47 تیار کرنے کے ماسٹر ہیں، 5 دہائیوں سے پیپلزپارٹی کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، پیپلزپارٹی اس الیکشن میں کم بیک کرے گی، پنجاب میں ہم کسی آسرے یا سہارے سے واپس نہیں آنے چاہتے۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل جاری ہے، ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا، حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے یہاں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 725 ہے اور ایک لاکھ 39 ہزار 460 خواتین ووٹرز ہیں، حلقے میں 38 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 11پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، پی پی 52 کی نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پر خالی ہوئی تھی جہان اب ضمنی الیکشن میں ن لیگ سے حنا ارشد، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ میدان میں ہیں۔