اسلام آباد (صباح نیوز) قومی ائر لائن کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہو گیا۔ قومی ائر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے اڑان بھرلی، پیرس جانے والی قومی ائر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوار تھے،وزیراعظم کی مبارک باد۔ تفصیلات کے مطابق ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے آپریشن بحال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا قومی ائر لائن کے منافع بخش روٹس بند ہو گئے تھے،آئندہ دنوں میں برطانیہ اور یو ایس اے کے لیے بھی پروازوں کا اجرا ہوگا، ہم چاہیں گے کہ قومی ائر لائن کی نجکاری کی جائے۔ ان کا کہنا تھا قومی ائر لائن ہماری شناخت ہے جس سے ہم محروم کر دیے گئے تھے، پیرس جانے والی قومی ائر لائن کی پرواز کی 100 فیصد بکنگ ہوئی ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا قومی ائر لائن پاکستانیوں کی میتیں بغیر کسی چارجز کے مفت لے کر آتی تھی لیکن فلائٹ آپریشن بند ہونے سے اوور سیز پاکستانی اس سہولت سے محروم ہو گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا پورے یورپ کے لیے قومی ائر لائن کی پروازیں بحال ہو گئی ہیں، یورپ کی فضاؤں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ہو گیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا ایک غیر ذمے دار بیان نے قومی ائر لائن کو بہت نقصان پہنچایا، ایسے غیر ذمے دارانہ بیانات دینے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز کی روانگی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ہوگی۔جمعہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی براہ راست پروازوں سے مستفید ہو سکیں گے، پروازوں کی بندش سے قومی ائر لائن کو اربوں ڈالر کا نقصان اور اس کی ساکھ متاثر ہوئی، اللہ کے فضل و کرم سے حکومت نے قومی ایئر لائن کا تشخص بحال کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قومی ائر لائن کی پرواز یورپ کے لیے کا کہنا تھا

پڑھیں:

پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینیں منسوخ کر دیں، مسافر پریشانی کا شکار

پاکستان ریلوے نے مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر 3 ٹرینوں کی منسوخی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث سفر کے خواہشمند مسافر پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ

ترجمان ریلوے کے مطابق منسوخ کی جانے والی ٹرینوں میں خوشحال خان ایکسپریس، قرارقرم ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارقرم ایکسپریس کے مسافروں کو متبادل کے طور پر بزنس ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔

ریلوے حکام کے اس فیصلے سے متاثرہ مسافروں نے شکایت کی ہے کہ اچانک ٹرینوں کی منسوخی سے ان کے سفری منصوبے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں متبادل ذرائع تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ریلوے خوشحال خان خٹک ایکسپریس شاہ حسین ایکسپریس قرارقرم ایکسپریس

متعلقہ مضامین

  • فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
  • پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینیں منسوخ کر دیں، مسافر پریشانی کا شکار
  • ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک ختم، قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا
  • ٹیکس ورلڈ، اپیرل سورسنگ ، لیدر کا آغاز پیرس میں ہوگیا
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • طالبان نے بےحیائی روکنے کیلیے وائی فائی پر پابندی لگا کر انٹرنیٹ کیبل کاٹ دی
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • روس پر پابندیاں لگانے کیلیے تیار ہیں، امریکا کے قطر کیساتھ خاص تعلقات ‘ اسرائیل کو محتاط رہنا ہوگا‘ ٹرمپ