لاہور؍ ملتان (نوائے وقت رپورٹ+ سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کا دورہ کیا اور ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں مریم نواز شریف گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ گرلز ہاسٹل میں 119 کمرے بنائے جائیں گے۔ گرلز ہاسٹل میں میس ہال، جمنیزیم، تفریحی لاؤنج بھی ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسٹ یونیورسٹی میں جدید گوگل کلاس رومز، ڈیجیٹل لائبریری کا بھی وزٹ کیا۔ مریم نواز شریف نے ملتان میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شر کت کی۔ ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کی ننھی بچیوں نے ترک زبان میں خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا۔ ترکیہ کے وزیر تعلیم یوسف تاکن ترکیہ کے سفیر معارف انٹرنیشنل سکول فاؤنڈیشن کے صدربیرل ا یکگن اور دیگر ترک حکام بھی موجودتھے۔تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے ترانے بجائے گئے۔ پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول کے بارے میں دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول کی لائبریری اور دیگر شعبے دیکھے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے معارف انٹرنیشنل سکول ملتان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترک معارف انٹرنیشنل سکول کے افتتاح پر آپ سب کا تاریخی شہر ملتان میں خیر مقدم اعزاز کی بات ہے- ترکیہ کے وزیر تعلیم یوسف تیکن کی قیادت اور لگن ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ تعلیم اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے معارف فاونڈیشن کی کاوشیں پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ ویژن کی عکاس ہے-انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی جانب سے، آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں  رجب طیب اردگان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، وہ پاکستان کے حقیقی بھائی ہیں -صدر رجب طیب اردگان کی غیرمتزلزل حمایت نے دونوں قوموں کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے۔ ضرورت کے وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا اخلاص ثابت کیا ہے- صدر اردگان کے ویژن نے پنجاب اور ملک بھر میں ترقی اور بہتری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔دعا ہے کہ پاک ترکیہ دوستی اور شراکت داری آنے والی نسلوں تک پھلتی پھولتی رہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ترکیہ کے وزیر تعلیم پروفیسر یوسف تیکن نے ملاقات کی۔ صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پیش کیا۔ ترکیہ کی شعبہ تعلیم میں بہتری کے لئے تعاون کی پیشکش کی۔نصاب تعلیم میں جدت میتھ اور دیگر سبجیکٹ میں ترکیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون مزید بڑھانے سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا۔ ترکیہ کے معیاری تعلیمی ماڈلز کو پنجاب میں متعارف کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ حکومت کی جانب سے پنجاب میں جاری تعلیمی خدمات کو سراہا۔وزیراعلیٰ نے کہا جدید نصاب تعلیم کی تشکیل نو کے لئے ترکیہ کے تجربات اور مشاہدات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ ترکیہ وزیر تعلیم یوسف تیکن نے کہا کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ صدر رجب طیب اردگان کی ہدایت پرپاکستانی بھائیوں کے لئے جو ممکن ہوا، ضرور کریں گے۔ ترکیہ کی نئی نسل کو فکر اقبال سے متعارف کرا رہے ہیں ۔ شعبہ تعلیم میں پنجاب کی معاونت کے لئے تیار ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سارک سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر محمد آصف کو مبارکباد دی ہے۔ سارک سنوکر چیمپئن محمد آصف کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ویلڈن آصف، ویلڈن-- پوری قوم آپ کی جیت پر خوش ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز شریف مریم نواز شریف نے رجب طیب اردگان وزیر تعلیم وزیر اعلی کیا ہے کے لئے

پڑھیں:

لاہور: پنجاب حکومت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، معیار تعلیم بلند کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے میں اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کرنے اور معیار تعلیم بہتر بنانے سمیت مختلف اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے مری کے شہریوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو)، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) اور لاہور کالج برائے خواتین کو ماڈل تعلیمی ادارے بنایا جائے گا۔

اس موقعے پر بتایا گیا کہ برطانیہ، کوریا، قازقستان سمیت متعدد غیر ملکی یونیورسٹیوں نے پنجاب میں اپنے کیمپس قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یونیورسٹی آف لندن، برونل یونیورسٹی، گلوسترشائر یونیورسٹی، لیسٹر یونیورسٹی اور دیگر ادارے پنجاب میں برانچ کیمپس کھولنے کے خواہاں ہیں۔

پنجاب کی یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم کو بلند کرنے کے لیے ’کے پی آئی سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت وائس چانسلرز کی کارکردگی کو بھی جانچا جائے گا۔ کالجز میں کالج مینجمنٹ کونسلز قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔

وزیراعلیٰ نے انڈر پرفارمنگ کالجز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی جبکہ ایجوکیشن ویجی لینس سکواڈ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ یہ اسکواڈ تعلیمی اداروں میں اچانک دورے کر کے حاضری، صفائی، معیار تعلیم اور دیگر اہم امور کی جانچ پڑتال کرے گا اور رپورٹ کی بنیاد پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں پنجاب کی یونیورسٹیوں کو معیار کے لحاظ سے گرین، بلیو، ییلو اور گرے رینکنگ دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پہلی بار پنجاب میں ہائر ایجوکیشن کانفرنس کے انعقاد کی بھی اصولی منظوری دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: پنجاب حکومت نے آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا

سی ایم پنجاب ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر سے 19 ہزار سے زائد طلبہ نے اس سکیم کے لیے درخواستیں دی ہیں۔

اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کا اسٹریٹجک پلان 2025-29 کا جائزہ لیا گیا اور معیار تعلیم، ادارہ جاتی بہتری، گورننس ریفارمز، تدریسی معیار، اختراعی تحقیق، انسانی وسائل کی ترقی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور عالمی روابط کو ترجیحات میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب کے غیر فعال کامرس کالجز سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب حکومت تعلیمی ادارے تعلیمی معیار وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • لاہور: پنجاب حکومت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، معیار تعلیم بلند کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   
  • متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرینگے، کسی جگہ پر قبضہ ہونا کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی ناکامی: مریم نواز
  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
  • پہلے لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا اور اب مریم کی گاڑی چلانے کیلئے بہت سارے لوگ ہیں: کپٹن صفدر کا  وی لاگ میں سوال کا جواب
  • کائونٹر نارکٹکس فورس قائم ‘ پاکستان اور پنجاب کا مستقابل محفوظ نظتر آرہا ہے مریم نواز