اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) قومی ائرلائن کی ساڑھے 4 سال کے بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز مسافروں کو لے کر پیرس روانہ ہوئی۔ پہلی ہی پرواز پر مسافروں کا رش دیکھنے میں آیا اور طیارے کی تمام نشستیں بْک ہو چکی تھیں۔ پی آئی اے کے بوئنگ 777 کو اسلام آباد ائرپورٹ پہنچایا گیا، جہاں پی کے 749 پروازدن  12بجے پیرس کے لیے روانہ ہو گئی۔ وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے پرواز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی جی سول ایوی ایشن، سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات اور فرانسیسی سفارت خانے کے حکام بھی شریک تھے۔ وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس، اٹلی، ناروے اور سپین میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔ اب سبز ہلالی پرچم یورپ کی فضاؤں میں لہرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ کوشش کریں گے جلد نجکاری ہو جائے اور دیگر کمرشل ائرلائنز کی طرح مقابلہ ہو۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سول ایوی ایشن نے محنت کی اور یورپ کی فلائٹ کو ممکن بنایا۔ میں یورپی یونین کے ایوی ایشن کے تمام عہدے داروں کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے ہمارے معیار کو جانچا۔ ہم نے ساڑھے 4سال میں کئی سو ارب کا نقصان اٹھایا۔ پی آئی اے پر 800ارب کا قرض ہے جبکہ منافع بخش روٹس بھی بند ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق وزیر ہوابازی کے بیان نے تباہی مچا کر رکھ دی تھی۔ ساڑھے 4 سال تک پاکستانی باہر سے مہنگا سفر کرنے پر مجبور تھے۔ ہمیں عالمی معیار پر پورا اترنے پر فخر ہے۔ جلد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز بھی کریں گے۔علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز کی روانگی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ہوگی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی براہ راست پروازوں سے مستفید ہو سکیں گے۔ پروازوں کی بندش سے قومی ایئر لائن کو اربوں ڈالر کا نقصان اور اس کی ساکھ متاثر ہوئی۔ اللہ کے فضل و کرم سے حکومت نے قومی ایئر لائن کا تشخص بحال کیا۔ یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر ہوابازی و وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، متعلقہ تمام ادارے، ان کے افسران و اہلکار تحسین کے لائق ہیں۔پیرس ائیر پو رٹ پر پا کستان میں فرانسیسی سفارتخانے کے ناظم الامور اور دیگر سٹا ف نے پی آئی اے پرواز سے آنے والے مسافروں اور عملہ کو خو ش آمدید کہا ۔اس مو قع پر ناظم الامور نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ یہ پاکستان حکو مت کی طرف سے اوور سیز پا کستانیوں کیلئے شا ندار تحفہ ہے ۔پروازوں کی بحالی سے پا کستان ،فرانس اور یو رپی یو نین کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہو نگے ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پروازوں کی بحالی خواجہ ا صف پی ا ئی اے یورپ کی کے لیے

پڑھیں:

بحری مفادات کے تحفظ میں نیوی کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے وزیر دفاع کو موجودہ بحری چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی جامع تیاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد پاکستان نیوی کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

وزیر دفاع خواجہ آصف نے جدید پلیٹ فارمز اور آلات کی حالیہ شمولیت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان جدید آلات سے ملک کا سمندری دفاع نمایاں طور پر مضبوط ہوگا۔

انہوں نے پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وزارت دفاع پاک بحریہ کی آپریشنل اور ترقیاتی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک بحریہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ آصف

متعلقہ مضامین

  • آپریشنل وجوہات کے باعث قومی ایئرلائن کی 10 پروازیں منسوخ
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان 
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کر دی
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کردی
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
  • قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بحری مفادات کے تحفظ میں نیوی کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ