اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے۔

جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری بروز پیر شام 5  بجے اور سینیٹ کا اجلاس 14 جنوری بروز منگل کو شام 4 بجے طلب کیا ہے۔

صدرمملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا۔

قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا12واں اجلاس ہوگا۔

لڑکیوں کو نشہ آور چیز کھلا کر اعضاء کی فروخت کیے جانے کا دعویٰ ، ویڈیو شیئرکرنیوالی خاتون خود مشکل میں پھنس گئی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کی سینیٹ کی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ گیارہ نشستوں پر پولنگ اکیس جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں منعقد ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست پر الگ سے پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔

اس کے ساتھ ساتھ پنجاب سے سینیٹر ساجد میر کی نشست پر بھی 21 جولائی کو ہی پولنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی دو مخصوص نشستوں پر بھی الیکشن پروگرام جاری کر دیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 جولائی تک نئی ترجیحی فہرست جمع کروائیں۔

الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ اسمبلی اسپیکرز کو نوٹیفائیڈ ممبران کی حلف برداری کے لیے خطوط بھی ارسال کر دیے ہیں تاکہ انتخابی عمل بروقت اور شفاف انداز میں مکمل ہو سکے۔
5 مزیدپڑھیں:سال، 55 جنازے… لیاری کی عمارتیں موت کا سبب کیوں بن رہی ہیں؟

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کے پنجاب میں ڈیرے؛ اہم ملاقاتوں کی تیاریاں مکمل
  • سپیکر ، چیئر مین سینیٹ کی گزشتہ 6 ماہ کی اکھٹی 85,85لاکھ روپے تنخواہ اکاؤنٹس میں منتقل
  • واقعہ کربلا باطل کے خلاف ایک ابدی جدوجہد کی علامت ہے: صدر مملکت
  • ملک کو چیلنجز درپیش، بطور قوم حسینی کردار کی ضرورت ہے: صدر مملکت
  • ملک کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں ہمیں حسینی کردار کی ضرورت ہے، صدر مملکت
  • کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پرانتخابات میں پی ٹی آئی کو 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا جواب
  • شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی ، خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہیں ، صدر زرداری
  • خیبر پختونخوا اسمبلی: سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں کیلئے 16 امیدوار میدان میں
  • خیبرپختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری