کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد نکالی گئی چار لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔کوئٹہ میں سنجدی کی متاثرہ کوئلے کی کان میں گذشتہ روز گیس بھرنے اور دھماکے سے کان منہدم ہوگئی تھی، جس کے باعث 12 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔ریسکیو آپریشن کے دوران کان سے چار لاشیں نکالی گئیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق چاروں کان کنوں کا تعلق سوات سے تھا۔ جاں بحق کان کنوں کی شناخت عمر ولی، اظہر دین، نعمان سعید ولد نور البہار اور نظام اللہ ولد محمد یوسف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق لاشیں دو ہزار فٹ گہرائی سے نکالی گئیں، جبکہ دیگر آٹھ مزدور چار ہزار دو سو فٹ گہرائی میں پھنسے ہیں، جن کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

چیف مائنز آفیسر عبد الغنی بلوچ کے مطابق سنجدی میں گیس بھر جانے سے دھماکے سے منہدم ہونے والے کان میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جس میں بلوچستان مائنز، پی ڈی ایم اے ، رضا کار تنظیمیں آپریشن میں مصروف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 8 کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن گزشتہ 20 گھنٹے سے جاری ہے، متاثرہ کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، کان کنوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات کم ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو کے مطابق کان کن 4 ہزار 200 فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں، کان کے داخلی دروازے سے ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کان میں بجلی کی ایک ہی لائن تھی جو حادثے میں تباہ ہوگئی، زندہ بچنے والے کان کنوں کا دعوی تھا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ کان کا بڑا حصہ بیٹھ گیا۔واضح رہے کہ بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں اکثر حادثات ہوتے ہیں، کان مالکان حفاظتی طریقہ کار کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جبکہ مزدور خطرناک حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں، گزشتہ سال 46 حادثات میں 82 کان کن جاں بحق ہوئے۔گزشتہ برس جون میں کوئٹہ سے 50 کلومیٹر دور سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی کان کے اندر گیس بھرنے سے کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کوئلے کی کان کے مطابق کان کنوں کان میں

پڑھیں:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عثمان طارق کا ایکشن آئی سی سی سے منظور شدہ لیب سے کرایا جائیگا، عثمان طارق کا بولنگ ایکشن آئندہ چند روز میں لمز بائیو مکینک لیب سے کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے تک عثمان طارق کو اسکواڈ میں برقرار رکھنا چاہتی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ اسپنر کے کرکٹ کیرئیر کو رسک میں نہیں ڈالنا چاہتی۔

ذرائع کے مطابق عثمان طارق فی الوقت نیٹس میں کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اپنے بولنگ ایکشن پر کام کررہے ہیں، آف اسپنر کا بولنگ ایکشن 14 اپریل کو لاہور قلندرز کیخلاف میچ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براؤن نے عثمان طارق کا ایکشن رپورٹ کیا، قوانین کے مطابق عثمان طارق کو ٹورنامنٹ میں مزید بولنگ کی اجازت ہے۔

دوبارہ بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تو اسپنر کو بولنگ سے روک دیا جائیگا، عثمان طارق کا پی ایس ایل 9 میں بھی بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:جہیز اور دلہن کو ملنے والے تحائف سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ جاری

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
  • کوئٹہ: بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
  • کوئٹہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید
  • کوئٹہ: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی
  • قلات: سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکا، 4 افراد جاں بحق
  • کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
  • طورخم بارڈر سے مزید 2258 افراد واپس افغانستان چلے گئے
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت کی سازش کھل کر سامنے آگئی
  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
  • بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ، لیویز اہلکار اور اثاثے پولیس میں ضم