وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ کر دیا۔

لاہور کے میرج ہال میں 51 شادیوں کے اجتماعی تقریب سے پروگرام کا آغاز ہوا اور نوبیاہتا جوڑوں میں 5 کرسچن جوڑے بھی شامل تھے۔

وزیراعلیٰ نے تمام نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد اور دعائیں دیں، ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ ندیم کامران نے دعا کرائی۔

نو بیاہتا دلہا دلہن کو میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ سمیت دیگر سامان کے تحائف دیے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دھی رانی پروگرام سلام کارڈ کی لانچنگ بھی کی اور  ہر دلہن کو سلامی کارڈ بھی دیا۔

دلہنیں دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکیں گی۔

تقریب کے شرکا کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا اور اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ شادی بچوں اور والدین کیلئے ایک جذباتی لمحہ ہوتاہے، میں بھی آپ کی ماں ہوں، میں بھی خوش ہوں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ”دھی رانی پروگرام“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بیٹیوں اور بیٹوں،والدین اور اہلخانہ کو دل کی گہرائیوں سے شادی کی مبارکباددیتی ہوں، اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔

مریم نواز شریف  نے کہا کہ  دعا کے ساتھ میں بیٹیوں اور بیٹوں کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لئے آئی ہوں، اللہ تعالی میرے بیٹیوں اور بیٹوں کو آباد و شاد رکھے، نئی زندگی کی شروعات میں برکت ڈالے،دکھ سکھ کا ساتھی بنائے-

ان کا کہنا تھا کہ بیٹیوں اور بیٹوں کی شادی میں شمولیت ایک جذباتی لمحہ ہے، بے حد خوش ہوں، شادی بچوں اور والدین کے لئے ایک جذباتی لمحہ ہوتاہے،دعا گو ہوں،  جتنے آپ کے والدین خوش ہیں، آپ خوش ہوں، میں بھی آپ کی ماں ہوں، میں بھی خوش ہوں اللہ تعالی میرے بیٹیوں اور بیٹو ں کو سکھ اورچین والی زندگی دے-

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دھی رانی پروگرام مریم نواز نے میں بھی خوش ہوں

پڑھیں:

پنجاب میں ملک کا سب سے بڑا صفائی آپریشن جاری، ایک لاکھ 23 ہزار ورکرز ماموں میں مصروف ہیں، مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں سب سے بڑا صفائی آپریشن زور و شور سے جاری ہے، ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ 23 ہزار ورکرز صفائی آپریشن میں مصروف ہیں۔

انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں سب سے بڑا صفائی آپریشن زور و شور سے جاری ہے، 
ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ تیس ہزار ورکرز صفائی آپریشن میں مصروف ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  23 ارب روپے مالیت کی مشینری صفائی مہم میں استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کی نگرانی کنٹرول رومز اور سیف سٹی کیمروں سے کی جا رہی ہے، صفائی آپریشن کی قیادت وزیر بلدیات ذیشان رفیق کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم صفدر غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدرت کر رہی ہیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کردیں
  • پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ
  • مریم نواز کی تاریخی صفائی پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کو شاباش
  • برین ٹیومر کیخلاف عوامی شعور و آگاہی ہی اصل طاقت ہے: مریم نواز
  • مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہے، مریم نواز
  • آلائشیں اٹھانے کیساتھ سڑکوں کو دھویا اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جائے: مریم نواز
  • پنجاب میں ملک کا سب سے بڑا صفائی آپریشن جاری، ایک لاکھ 23 ہزار ورکرز ماموں میں مصروف ہیں، مریم نواز
  • عید الاضحیٰ پر غصے، انا اور تکبر کی قربانی بھی دینی چاہیے: مریم نواز