کراچی کی ترقی کے لیے پیپلز پارٹی کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تین نسلوں نے اس شہر کی ترقی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
بھٹو ایکسپریس وے (قیوم آباد تا شاہ فیصل کالونی) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے کراچی کو جتنے وسائل فراہم کیے، ماضی میں کسی حکومت نے نہیں دیے۔
انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے کراچی کو بڑے منصوبے دیے، جن میں اسٹیل مل اور شاہراہ فیصل جیسے میگا پراجیکٹس شامل ہیں۔ شہید بینظیر بھٹو نے بھی کراچی میں امن و امان قائم کرنے، نوجوانوں کو روزگار دینے اور ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کراچی کے مسائل کے حل کی طرف قدم بڑھایا گیا، جسے صدر زرداری نے مزید مستحکم کیا۔ ان کے دور میں دیے گئے منصوبے نہ صرف کامیاب رہے بلکہ آج بھی عوام کے لیے سہولت کا ذریعہ ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک کر رہی ہے۔ صوبے کے وسائل فراہم کرنے میں تاخیر اور عدم تعاون کراچی کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور دوسرے ممالک سے بھی لوگ یہاں آباد ہو رہے ہیں، جس کے لیے وسائل کا منصفانہ استعمال ضروری ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر حکام سے درخواست کی کہ وہ پہلے مقامی کاروباری طبقے کو مطمئن کریں تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کار خود بخود راغب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے شہر کے مسائل کا حل نکالا جائے گا۔
بلاول بھٹو نے کراچی کے پانی کے مسئلے کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ قائم علی شاہ کے دور سے چلا آ رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ ڈی سیلینیشن منصوبے کو عملی شکل دیں اور گرین انرجی و سولر منصوبوں کے لیے آئندہ بجٹ میں اسپیس مختص کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کراچی بھٹو نے کے لیے
پڑھیں:
شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زہیمِن سے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبا سے بھی ملاقات کی اور پاک چین دوستی کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔ ان کے خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات پیش کیے۔
خطاب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیے اور عالمی تعلقات عامہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
دوسری طرف چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ہاؤ نے صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے شنگھائی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مس ہاؤ نے پاکستان کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
صدر اور خاتونِ اول نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو چین یونیورسٹی