سی ایم جی کے ” اسپرنگ فیسٹیول گالا2025″ کی دوسری ریہرسل کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے ” اسپرنگ فیسٹیول گالا2025″ کی دوسری ریہرسل کا انعقاد ہوا۔
چینی میڈیا کے مطابق
پہلی ریہرسل کی بنیاد پر ، مختلف قسم کے پروگراموں کا معیار بہتر ہوتا دیکھا گیا۔
اس سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں نابینا اور سماعت سے محروم افراد کےلیے خصوصی نشریات کے انتظامات کیے جائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صدر زرداری کی 70ویں سالگرہ؛ لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد، 70 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا جائیگا
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، اس موقع پر 70 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا جائے گا۔ تقریب میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک بھر سے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے صدر زرداری کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہوئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آصف علی زرداری کی جمہوریت کیلئے دی گئی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے آئین کی بالادستی، جمہوری اقدار اور مفاہمتی سیاست کا علم بلند رکھا، اور ان کی سیاسی بصیرت پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔
مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے آصف زرداری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مثبت سیاست کے علمبردار رہے اور انہیں سیاست میں ”مردِ حر“ کا لقب ملا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے نہ صرف 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبائی خودمختاری دی بلکہ خیبرپختونخوا کو شناخت، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار، اور سی پیک جیسے بڑے منصوبوں کی بنیاد بھی رکھی۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہ تھا، انہوں نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا، حتیٰ کہ بی بی شہید کی المناک شہادت کے بعد ”پاکستان کھپے“ کا نعرہ لگا کر ملک کو انتشار سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے 11 سال قید کاٹی مگر کبھی انتقامی سیاست کا راستہ نہ اپنایا۔ شناختی کارڈ کی کمپیوٹرائزیشن جیسی ڈیجیٹل اصلاحات ان کے ویژن کی علامت ہیں۔
محکمہ سوشل ویلفیئر میں 15 ڈاکٹروں کی بھرتیوں کی منظوری
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو ایک بار پھر ایسی ہی بردبار اور بصیرت رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے جو اقتدار سے زیادہ جمہوریت، اور انتقام کی بجائے مفاہمت کو ترجیح دیتی ہو۔