بلوچستان میں تین اضلاع کی لیویز فورس پولیس میں ضم
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کوئٹہ: بلوچستان میں کوئٹہ سمیت تین اضلاع کی لیویز فورس پولیس میں ضم کردی گئی ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان کو مراسلہ ارسال کردیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا گی بلوچستان کے تین اضلاع کوئٹہ،گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ کوئٹہ لیویز کو کوئٹہ پولیس، گوادر لیویز کو گوادر پولیس، لسبیلہ لیویز کو لسبیلہ اور حب پولیس میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس میں
پڑھیں:
کوئٹہ، موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس لازمی قرار، کارروائی ہوگی
ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر دونوں نمبر پلیٹ کا لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانے کے لئے سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر دونوں نمبر پلیٹ کا لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور مکمل کاغذات کا ساتھ رکھنا ضروری ہے۔ ٹریفک پولیس اس حوالے سے خصوصی مہم بھی شروع کر رہی ہے، تاکہ شہر میں ٹریفک نظام کو مؤثر اور محفوظ بنایا جاسکے۔ ایس ایس پی ٹریفک نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے نوعمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے نہ دیں، تاکہ سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔