موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور:صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے اعلان کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر کے نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
صدر ایپسما شمالی پنجاب کے مطابق 13 جنوری بروز پیر سے تمام پرائیویٹ اسکولز ریگولر شیڈول پر عمل کرتے ہوئے کھلیں گے۔
ابرار احمد خان نے واضح کیا کہ تعطیلات میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے والدین اور طلبہ کو یقین دلایا کہ تعلیمی سرگرمیاں مقررہ وقت پر دوبارہ شروع ہوں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہمدرد کی نونہال سیرت کانفرنس‘سیرت طیبہؐ پر عمل کرنیکا عزم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر ہمدرد فائونڈیشن پاکستان محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت حمد باری تعالیٰ، ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، محفل میلاد اور رسم بسم اللہ سے سجی پروقار نونہال سیرت کانفرنس گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی معروف دانشور مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ بچوں کو سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سبق لینا چاہیے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو صادق و امین اس لیے کہا جاتا تھا کہ آپ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور کبھی خیانت نہیں کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے بہترین ترین رہنمائی ہے۔ ہادی برحق صلی اللہ علیہ وسلم نے وقت کی قدر، سچائی، ایمان داری، اچھے اخلاق اور رواداری، تحمل کی تعلیم دی۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جھوٹ سب برائیوں کی جڑ ہے، اس لیے ہمیشہ سچ بولنا اور دیانت داری اختیار کرنی چاہیے۔ اس موقع پر شرکا نے سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے کاعزم بھی کیا۔ کانفرنس میں زور دیا گیا کہ قرآن کو سمجھ کرپڑھنا اوراس پر عمل کرنے میں دنیا وآخرت کی کامیابی ہے لہٰذا قرآن کو ترجمہ سے پڑھنا اور اس پر عمل کرنا ہماری زندگی کو سنوارنے کا درست ذریعہ ہے۔ مہمان خصوصی کے خطاب سے قبل پرنور کانفرنس میں محفل نعت کا انعقاد کیا جس میں ہمدرد پبلک اسکول، ہمدرد ولیج اسکول، دی ایجوکیٹر کورنگی، اوسس گرامر اسکول، روز ہاؤس گرامر اسکول، آئیڈا ریو، قائد اعظم رینجرز اسکول، جی سی ٹی ہلال اسکول، سینٹ جوزفس اسکول اور ماما پارسی گرلز سیکنڈری اسکول سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے حمد باری تعالیٰ اورمحفل میلاد میں نعتیہ کلام پیش کیے۔ نونہال سیرت کانفرنس کا اختتام پر نونہالوں لینہ صہیب راشدی، سیدہ آئمہ ارسلان اور مائدہ بنت ِانس کی رسم بسم اللہ بھی ادا کی گئی۔