پاکستان کو معاشی استحکام کی ضرورت، گورنرز کردار ادا کرینگے: گورنر سندھ کی میزبانی میں کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
پاکستان کو معاشی استحکام کی ضرورت، گورنرز کردار ادا کرینگے: گورنر سندھ کی میزبانی میں کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سیاست نہیں ریاست ہماری ترجیح ہے، پاکستان کو معاشی استحکام کی ضرورت ہے، معاشی استحکام میں گورنرز اپنا کردار ادا کریں گے۔گورنرز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، گورنرز صوبے میں وفاق کے نمائندے ہوتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ آئین عوام کیلئے ہوتا ہے۔
، آئین پاکستان عوام کے حقوق کا محافظ ہے، ہمیں عوام کی خدمت کیلئے آگے آنا چاہئے، ہم زیادہ سے زیادہ عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کچھ نکات پر اتفاق ہوا ہے جو صدر اور وزیراعظم کو پیش کریں گے، سٹاک ایکسچینچ اچھی چل رہی ہے، شرح سود کم ہو رہی ہے، اڑان پاکستان کے تحت پاکستان آگے بڑھے گا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گورنر ہمیشہ وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، ملک کی بہتری کیلئے گورنرز اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، مشکل حالات میں ایک اتحادی حکومت بنائی گئی، یہ اتحاد مجبوری میں کیا گیا،ان 8 سے 9 ماہ میں ملک بہتری کی طرف گیا۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، کوشش ہوگی ملک کو آگے لے جانے کیلئے گورنرز کا کردار ہو۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا شکرگزار ہوں، آج بہت سی چیزوں پر بات چیت کی، آئین و قانون کے تحت جہاں ہماری ضرورت ہوگی جائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نیم زید کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے کہا کہ گورنرز آگے بڑھیں ہم ان کے ساتھ ہیں، گلگت بلتستان میں بھی بہت مسائل ہیں، اس کانفرنس کے ذریعے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: معاشی استحکام گورنر سندھ
پڑھیں:
اسپیکر قومی اور گورنر سندھ کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا سے ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز کے دوران شاندار کھیل اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی کرکٹ ٹیم کی صلاحیتوں، عزم اور کارکردگی پر مکمل اعتماد ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہر حریف ٹیم کے خلاف جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایاز صادق کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب گورنر سندھ نے بھی سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ون ڈے سیریز میں 0-3 سے فاتحانہ کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا، سیریز میں کلین سوئپ کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے، امید ہے ٹیم اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ آگے بھی کامیابیاں سمیٹے گی۔