حامد خان گروپ کے مبشر رحمن لاہور بار کے صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور( نمائندہ جسارت) لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار نے میدان مار لیا، حامد خان گروپ کے مبشر رحمان لاہور بار کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔لاہور بار کے سالانہ انتخابات میں مبشر رحمن نے 2 ہزار 400 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ آزاد امیدوار عرفان حیات باجوہ 2 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار میان فیض ایک ہزار 807 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔سینئر نائب صدر کی نشست پر میاں شرجیل 4 ہزار 476 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، نائب صدر کی نشست پر ملک سیف کھوکھر 3 ہزار 23 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔اس کے علاوہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر نصیر بھلہ 3 ہزار 736 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جوائنٹ سیکریٹری کی سیٹ پر شجاعت علی خان 3 ہزار 147 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔لائبریری کی سیٹ پر ثمینہ کھوکھر 2 ہزار 884 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، جیتنے والے امیدواروں کے حامی وکلا نے ایوان عدل کے باہر جیت کا جشن منایا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاہور بار
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست
میرپور، آزاد کشمیر:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔
طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔
اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔