Jasarat News:
2025-04-26@02:25:24 GMT

بھائی خان ویلفیئر کے بانی کی جانب سے عیادت

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں نے جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ کے ہمراہ ویلفیئر کے ممبر حاجی محمد یوسف میمن کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی عیادت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ یاد رہے کہ حاجی محمد یوسف میمن کافی دن سے علیل ہیں۔ حاجی محمد یاسین آرائیں نے کہا کہ ویلفیئر کے تمام عہدے داران و ممبران آپ کی صحت کے لیے دُعا گو ہیں کہ اللہ آپ کو صحت و تندرستی عطاء فرمائے آمین۔ حاجی محمد یوسف میمن نے ویلفیئر کے بانی حاجی محمد یاسین آرائیں اور ویلفیئر کے تمام عہدے داران کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ طاس معاہدے کی معطلی؛ بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی:

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو کھلی جارحیت اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ عمل نہ صرف امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش ہے، بلکہ بھارت کی خطرناک سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ عالمی توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیا ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ صدر کلنٹن کے دورہ بھارت کے دوران بھی ایک فالس فلیگ آپریشن میں بے گناہ سکھوں کا خون بہایا گیا تھا۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج پہلگام میں ایک بار پھر وہی پرانی چال دہرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی مہم کا ایک مؤثر اور متحرک حصہ رہا ہے۔ہم نے ہزاروں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کا نذرانہ دے کر دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے سانحے سے لے کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قربانی تک، ہماری جدوجہد کی فہرست طویل اور عظیم ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی محض آبی تنازع نہیں، بلکہ یہ بھارت کی جنگی ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے۔ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیں۔

متعلقہ مضامین

  • چار صوبے، چار بھائی مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے ؛ بلاول بھٹو
  • سی ڈی اے، 65لوئرکیڈرملازمین کو بطور جونیئراسسٹنٹ ترقی دے دی گئی
  • پاکستان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے: سیکرٹری خارجہ
  • بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا، شرجیل میمن
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی؛ بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، شرجیل میمن
  • ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹ سے ہرا دیا
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
  • آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نجی شعبے کے تعاون کی ضرورت ہے،محمد اورنگزیب
  • عالیہ، پوجا کے مقابلے میں آدھی بھی نہیں، پوجا بھٹ کے بھائی کا تہلکہ خیز انٹرویو وائرل