نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ‘ زخمیوں سمیت 3ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ زخمیوں سمیت 3ملزمان کو اسلحے اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود تارتھ کراچی سیکٹر نمبر فور جے اسٹاپ گڈلک لان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 03 ڈاکو گرفتار ہوئے ،گرفتار ڈاکوئوں کی شناخت27سالہ ریحان عرف آکاش ولد محمد جمیل ۔24سالہ زکی الرحمان ولد بخت علی اورعلی احمد عرف منا ولد پپوں کے ناموں سے ہوئی ۔ ملزمان کا ایک اور ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے 02 پستول معہ گولیاں ، 03 موبائل فونز اور 02 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ ،ملزمان سے برآمد دونوں 125 موٹرسائیکل کے مقدمات تھانہ گبول ٹاؤن اور سائٹ سپر ہائیوے اور موبائل آئی فون 13 پرو میکس کا مقدمہ تھانہ اجمیر میں درج ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایف سی وردیاں پہن کر واردات کرنے والے گینگ کے 4 ڈاکو ہلاک
پشاور میں چمکنی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ میرہ کچوڑی کے علاقے میں ایف سی وردیوں میں ڈاکو موجود تھے، ایف سی وردیوں میں گینگ نے چند روز قبل ترناب کے علاقے سے ایک کروڑ کی ڈکیتی کی، خطرناک گینگ جھگڑا کے علاقے میں بھی واردات کرچکا تھا۔
پولیس نے کہا کہ آج صبح گینگ علاقے میں واردات کے لئے موجود تھا، گینگ نے راولپنڈی، نوشہرہ، پشاور میں درجنوں وارداتیں کیں۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے کہا کہ ایف سی وردیوں میں گینگ پر کام عرصے سے کام جاری تھا، گینگ میں ایک افغانی ڈکیت بھی شامل ہے۔