سرکاری افسران سب سے زیادہ کرپشن میں ملوث ہیں،بلال قادری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کراچی(پ ر)سرکاری محکموں کے کرپٹ افسران سب سے زیادہ کرپشن میں ملوث ہیں۔بغیر تحفے تحائف یا چائے پانی کے سرکاری محکموں میں کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔رشوت ستانی کے خلاف حکومتی اقدامات غیرمؤثر ہیں۔حکمرانوں کی جانب سے کرپٹ افسران کے خلاف کوئی ایکشن نہ ہونے کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ملک میں کرپشن پھیلانے میں سب سے اہم کردار محکموں کے سربراہان کا ہے۔پرائیویٹ سیکٹر سرکاری پالیسیوں، قوانین اور قواعد پر اثر انداز ہونے کے لئے رشوت کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے حکمرانوں کو سخت فیصلے لینا ہوں گے۔بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے حالات کو بہتر کرنے کے لیے سرکاری ادارے اور دیگر محکموں کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا۔ملک میں رشوت ستانی کی وجہ سے سب سے زیادہ غریب اور عام آدمی متاثر ہوتا ہے۔متعلقہ محکموں میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں بھی کرپشن کی ایک بہت بڑی سیڑھی ہے۔سرکاری اور پبلک سیکٹر کے اداروں میں نچلی سطح پر اپنی اپنی حیثیت سے رشوت لینے کا ایک منظم طریقہ کار ہے جہاں اہلیت کی بجائے رشوت اور سفارش کو ترجیح دی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انسانی اسمگلنگ، غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیرملکی گرفتار
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار کرلیے، جن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نےکارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور گرفتار ملزمان وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔
ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈرکراسنگ کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی فرنٹیئرکور حکام کے تعاون سےعمل میں لائی گئی ہے، گرفتار ملزمان سے جب قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کرسکے۔
ایف آئی اے نےملزمان کو ماشکیل بارڈر کے قریب حراست میں لیا اور گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔