پنجاب میں شدید دھند ،موٹرویز بند،فلائٹ آپریشن متاثر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور(صباح نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید دھند چھائی رہی ،موٹرویز مختلف مقامات پر بندکردی گئیں ، لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے 6پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بھی دھند کے ڈیرے رہے، پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی، موٹر وے ایم2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم3 فیض پور سے درخانہ تک بند کر دی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر دھند کے باعث دہ ممنوع
قراردے دیا گیا۔قومی شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدیدمتاثر ہوئی، ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی، ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کا مشورہ دیدیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایل ڈی اے کا غیرقانونی 11 ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بڑا آپریشن
سٹی42: لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے شہر میں غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 11 ہاؤسنگ سکیموں اور لینڈ سب ڈویژنز پر آپریشن کیا۔
ایل ڈی اے کی ٹیموں نے بی آر بی کینال روڈ اور برکی روڈ کے اطراف واقع متعدد غیرقانونی سکیموں کے خلاف کارروائیاں کیں جن میں ایگزیکٹو لاجز، کنکز ووڈ گارڈن، آرچرڈ حسن آباد، ڈیفنس ویو فارمز، کینال گرین فارمز، مائیفا ریذیڈینشیا، کینال ویو، چوہدری فارمز، ایور لینڈ فارمز، نذیر فارمز، برکی ہومز اینڈ ماڈرن ویلیج، لاہور آرگینک فارمز اور فلورا فارمز شامل ہیں۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
آپریشن کے دوران ایل ڈی اے کی انفورسمنٹ اسکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران غیرقانونی انفراسٹرکچر جیسے کہ سٹرکچرز، باؤنڈری والز، سیوریج سسٹم کو مسمار کر دیا گیا جبکہ متعلقہ دفاتر کو بھی سیل کر دیا گیا۔