امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل نیکولس مدورو کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے اعلان کی گئی رقم 15 ملین ڈالر تھی، جبکہ حالیہ اعلان میں مزید 10 ملین ڈالر اضافے کا اعلان ان کی تیسری بار عہدۂ صدارت سنبھالنے پر سامنے آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے وینز ویلا کے تیسری بار صدر منتخب ہونے والے نیکولس مدورو کو گرفتار کرانے میں معاونت فراہم کرنے والے کے لیے 25 ملین امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل نیکولس مدورو کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے اعلان کی گئی رقم 15 ملین ڈالر تھی، جبکہ حالیہ اعلان میں مزید 10 ملین ڈالر اضافے کا اعلان ان کی تیسری بار عہدۂ صدارت سنبھالنے پر سامنے آیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر 2013ء سے کامیاب قرار پارہے ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے اپوزیشن رہنما ایڈمنڈو گونز الیز بھاری اکثریت حاصل کرنے میں  کامیاب ہو گئے تھے، جن کو امریکا سمیت کئی ممالک نے صدر تسلیم کر لیا تھا۔  امریکی میڈیا کے مطابق موجودہ  امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے وینزویلا کے دوبارہ منتخب ہونے والے صدر مدورو پر منشیات اسمگلنگ کا الزام عائد کیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی کابینہ میں شامل وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے بھی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ وینزویلا کی قومی پیٹرولیم کمپنی "پی ڈی وی ایس اے"  کے سربراہ اور دیگر 8 آفیشلز پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وینزویلا کے ملین ڈالر کا اعلان

پڑھیں:

پاکستان آمد پر گرفتاری کا خدشہ، عمران خان کے بیٹوں نے واضح اعلان کردیا

عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دونوں بیٹے پاکستان آمد پر گرفتاری سے نہیں ڈرتے لیکن چوری شدہ مینڈیٹ پر کھڑی حکومت اپنے کسی عالمی تماشے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ علیمہ خان نے واضح کردیا

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی بہن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دی جانے والی دھمکیوں سے انہیں گمان تھا کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان ڈر جائیں گے۔

 https://Twitter.com/WENewsPk/status/1948326267972903359

’ہمارے بچے تو نہیں ڈرتے، وہ کہتے ہیں اگر انہیں گرفتار بھی کرتے ہیں تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن انہیں گرفتار کیوں کریں گے، یہاں بیٹھی حکومت کی شکلیں ہیں کہ عالمی سطح پر اپنا تماشا بنائیں۔‘

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں بیٹھے چوری شدہ مینڈیٹ والے اپنے کسی بین الاقوامی تماشے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چوری شدہ سلیمان خان عالمی تماشے علیمہ خان عمران خان قاسم خان مینڈیٹ

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
  • امریکا سے جبری ملک بدری کی پروازوں کا پھر آغاز
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • ٹرمپ کا ‘اے آئی ایکشن پلان’ کا اعلان، کیا امریکا چین کی مصنوعی ذہانت میں ترقی سے خوفزدہ ہے؟
  • امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد
  • پاکستان آمد پر گرفتاری کا خدشہ، عمران خان کے بیٹوں نے واضح اعلان کردیا
  • کولمبیا یونیورسٹی نے غزہ مظالم پر غیرت بیچ دی، ٹرمپ انتظامیہ سے 200 ملین ڈالر کا مک مُکا
  • امریکی صدر کا مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • کولمبیا یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ سے 221 ملین ڈالر کے تصفیے پر اتفاق
  • سعودی عرب کا شام میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان