آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی سکواڈ جمع کرانےکی آج آخری تاریخ ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق سپورٹ پریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سپورٹ پریڈ 12 فروری سے شروع ہو گا۔پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان طریقہ کار پورا کرنے کے لیے آئی سی سی کو نام بھجوا دے گا تاہم پاکستان کا ابتدائی سکواڈ کا اعلان کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے، چیمپئنز ٹرافی کے حتمی سکواڈ کے اعلان کے لیے صائم ایوب کی فٹنس کا انتظار کیا جائے گا، صائم ایوب کے حوالے سے فیصلہ ہونے پر ہی چیمپئنز ٹرافی سکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکواڈز کو حتمی شکل 11 فروری تک دی جا سکتی ہے، اس کے بعد آئی سی سی کی منظوری درکار ہوگی۔پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان نے سہ فریقی سیریز کھیلنی ہے، سہ فریقی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے والے سکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہیں، سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دیے جانےکا امکان ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے جبکہ سہ فریقی سیریز والی ٹیم کو ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے میدان میں اتارا جائے گا۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نادرونایاب تاریخ اردو نثر’’سیر المصنفین‘‘ اربابِ ذوق ِحصول کیلئے منظرعام پر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایک اہم اور نایاب تاریخ اردو نثر’’ سیر المصنفین‘‘ مصنفہ مولوی محمد یحیی تنہا، جو ستر اسی سال سے نایاب تھی ادب و تحقیق کے ممتاز ناشر مجلس ترقی ادب لاہور نے ابھی حال میں شائع کردی ہے ۔

ممتاز محقق و مصنف ڈاکٹر معین الدین عقیل نے اس نادرونایاب تاریخ کو اپنے مفصل مقدمے اور اسناد و حواشی کے ساتھ تحقیقی و تاریخی اصولوں کے تحت مرتب کیا ہے۔

یہ ناردوکمیاب تاریخ نثراردوادب اب اس کے شائقین اور ادب و زبان کے طلبہ و اساتذہ کے لیے دستیاب رہے گی اور وہ اس اہم تاریخ نثراردو ادب سے پوری طرح استفادہ کریں گے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ اجلاس کل منگل، قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب کرنے کا فیصلہ
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی
  • سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی شروع
  • بھارتی تاریخ کا سب سے وزنی ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلا کیلئے روانہ
  • نادرونایاب تاریخ اردو نثر’’سیر المصنفین‘‘ اربابِ ذوق ِحصول کیلئے منظرعام پر
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قسط پر غور کرے گا
  • اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پتے میں پتھری ہے، سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہوں، شاہ محمود قریشی
  • جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔
  • 31 اکتوبر تک 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر