مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی اوراسکے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں،عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی اور اسکے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں۔
اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےعظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کو آپکے مہاتما کی خواہش پر 2018 کے الیکشن سے قبل نااہل کروایا پھر باپ کے سامنے گرفتار کروایا،مریم نواز آج تاریخ کے بھاری مینڈیٹ سے وزیراعلی بن کر پنجاب کی خدمت کررہی ہیں ۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی آصفہ بھٹو سے ملاقات،صوبہ کے مسائل پر تبادلہ خیال
لیڈر جیل میں بیٹھا انتشار پھیلانے کی پلاننگ کرتا چیلے باہر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں ،فتنے اور فتنہ پارٹی کی مکاریاں اور عیاریاں قوم بخوبی سمجھ چکے۔
کل تک جو سب کو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاؤں پکڑ رہا،جس کی فطرت میں ڈنگ مارنا ہو اس سانپ کو دودھ پلانے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس نے اپنے ہر محسن سے غداری کی اس سے مزید ہمدردی کی توقع مت رکھیں،جب سے اسکا منہ بند ہے ملک کا ہر شعبہ ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے،اسکی بہن اور بیوی اسکے جیل میں رہنے کے سب سے بڑے بینفشری ہیں ،اسکی پارٹی کے لوگ خود نہیں چاہتے یہ جیل سے باہر آئے۔
کوئٹہ: سِنجدی کوئلہ کان سے مزید 8 کان کنو ں کی لاشیں نکال لی گئیں
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔