جماعت اسلامی بلوچستان صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے صوبائی مجلس شوریٰ کا ایک روزہ اہم اجلاس 19جنوری بروزاتوار صبح نوبجے جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹریٹ قباء آڈیٹوریم جامع مسجد قباء کراچی میں طلب کیا ہے اجلاس میں نومنتخب اراکین شوریٰ رکنیت کا حلف ،منصوبہ عمل 2024پرعمل درآمد کا جائزہ ،صوبائی مالیاتی
آڈٹ رپورٹ پیش کیا جائیگا اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال کاتجزیہ ولائحہ عمل اوربلوچستان کے سلگتے مسائل کے حوالے سے قراردادیں بھی پیش کی جائیگی اجلاس سے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ خصوصی خطاب کریں گے نومنتخب اراکین شوریٰ، صوبائی ذمہ داران سے بروقت تیاری کیساتھ شرکت کی استدعاکی گئی ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
— فائل فوٹووفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس دوسری مرتبہ بھی کورم نہ پورا ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگیا۔
اب یہ اجلاس 29 ستمبر کو کیا جائے گا بدھ کو ہونے والے اجلاس میں صرف 6 اراکین نے شرکت کی جن میں ڈپٹی چیئر مین جمیل احمد خان، ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر کمال، وائس چانسلر ضابطہ خان شنواری، سعیداللّٰہ والا اور شکیل الرحمان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وفاق وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اردو یونیورسٹی کے چانسلر/ صدر مملکت کو خط لکھا تھا کہ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس ملتوی کیا جائے۔
خط میں کہا گیا تھا وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بے ضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر رکھا جائے۔
ادھر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ اردو کے جنرل سیکریٹری جمال اکرم نے سینٹ کا اجلاس نہ ہونے پر ان تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا جن کے نہ آنے کی وجہ سے کورم پورا نہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ اراکین نے سینیٹ اجلاس میں شرکت نہ کرکے اساتذہ دوستی، اصول پسندی اور حق و سچ کی حمایت کا ثبوت دیا ہے۔