Jasarat News:
2025-09-18@21:31:25 GMT

حیدرآباد ،قاسم آباد کے پبلک پارک تباہی کے دہانے

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کے پبلک پارک گزشتہ 15سال سے مکمل طور پر تباہی کا منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں۔قاسم آباد کے دل فیز ون میں واقع ہلال احمر پارک کو علا قے کے بچوں نے کرکٹ گرائونڈمیں تبدیل کردیا ہے بچوں کے کھیلنے کے جھولے تباہ ہوچکے ہیں درخت بھی کچھ باقی ہیں گرل بھی کافی جگہ سے چوری ہوچکی ہیں۔ پارک اب پلاٹ میں تبدیل ہو گیا ہے۔نسیم اپارٹمنٹ،نیو وحدت کالونی،فیز ٹو قاسم آباد کے پارک میں بھی بنجرو ویرانگی چھائی ہوئی ہے۔قاسم آباد کے عوام مکمل طور پر تفریح سے محرووم ہیں۔ قاسم آباد کے تمام تفریح پارکس کا بجٹ ریلیز کیا جائے۔ لطیف آباد کے پارکس کی طرز پر قاسم آبادکے اہم پارکس کو ڈیزائنگ کرتے ہوئے تعمیراتی کام شروع کیا جائے۔ ایچ ڈی اے نے پارکس کے پلاٹ تو اسکیم میں مختص کئے ان کی تعمیراتی فنڈز نہ ہونے کا جواز بتاکر آباد نہیں کیا گیا۔ ضلعی میئر حیدرآباد قاسم آباد کے تباہ پارکس کی تعمیر کیلئے اقدامات کریں۔یہ بات معروف سماجی شخصیت شاہد سومرو نے ہلال احمر مرکزی پارک اوردیگر قاسم آباد کے پارکس دورہ کرتے ہوئے علاقہ مکینوں سے کہی۔انہوں نے کہا کہ قاسم آباد کے غیر آباد پارکس پر مکین عید کی نماز بھی ادا کرتے ہیں لیکن ان پارکس کے اندر گھاس، پودے نہیں ہیں۔ ہم بلدیاتی وزیر سعید غنی سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ قاسم آباد کے پارکس کو آباد کرنے کیلئے فنڈز جاری کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قاسم ا باد کے ا باد کے پارک

پڑھیں:

حیدر آباد: جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کی ناظمہ غزالہ زاہد لیبر کالونی سائٹ زون میں سیرت النبی ﷺکانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-8-3

متعلقہ مضامین

  • موقع پرست اور سیلاب کی تباہی
  • یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسزمتاثرہیں. سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی
  • غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ
  • حیدرآباد: نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث باچا خان چوک سے متصل سڑک زیر آب ہے
  • شوہر کے بیہمانہ تشدد کیخلاف بیوی انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی
  • اسرائیل ختم ہو جائیگا، شیخ نعیم قاسم
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • سیلاب
  • پارک ویو سٹی کے حفاظتی بند کی تعمیر کا افتتاح کر دیا
  • حیدر آباد: جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کی ناظمہ غزالہ زاہد لیبر کالونی سائٹ زون میں سیرت النبی ﷺکانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں