امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ لائبریری میں عملے سے گفتگو کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ لائبریری میں عملے سے گفتگو کررہے ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایف بی آر سسٹم بند، ٹیکس دہندگان کے لیے اہم ہدایت جاری
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایف بی آر سسٹم بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کو پیشگی ضروری امور مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق سسٹم کی مین ٹیننس کے باعث 8 اگست 2026 کو رات 12 بج کر 30 منٹ سے 10 اگست 2026 کی صبح 5 بجے تک مختلف آن لائن سروسز عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گی۔
اعلامیے کے مطابق اس دوران آئی آر آئی ایس (IRIS)، ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم، آن لائن ٹیکس ادائیگی کی سہولت اور دیگر متعلقہ سروسز معطل رہیں گی۔ اس کے علاوہ سویپس (SWAPS) اور پی او ایس رجسٹریشن سروس بھی مین ٹیننس کے دوران دستیاب نہیں ہوگی۔
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ اس عرصے کے دوران ٹیکس دہندگان ٹیکس ریٹرن جمع کرانے، ادائیگی، رجسٹریشن یا دیگر آن لائن سہولیات سے استفادہ نہیں کر سکیں گے۔
ادارے نے تمام ٹیکس دہندگان، کاروباری افراد اور کمپنیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹیکس ریٹرنز، ادائیگیاں، رجسٹریشن اور دیگر ضروری امور مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لیں تاکہ مین ٹیننس کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ مین ٹیننس کا عمل مکمل ہوتے ہی تمام متاثرہ آن لائن سروسز فوری طور پر بحال کر دی جائیں گی اور صارفین دوبارہ معمول کے مطابق ان سے استفادہ کر سکیں گے۔