پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 711 پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے آج کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
حصص بازار کا 100 انڈیکس 711 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 958 پر آ گیا۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 68 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب: متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ
---فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں سے متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے، کچے گھروں کے مکینوں کی بھی مالی معاونت کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب شہر اور دیہات کا دورہ کیا اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے دو فلڈ ڈرین بنانے کا اعلان کیا اور سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کی جَلد تکمیل کی بھی ہدایت کی۔
مریم نواز نے ننکانہ صاحب میں الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے، روٹی کے نرخ کنٹرول کرنے اور کلینک آن وہیلز کی تعداد بڑھانے کا بھی حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سلانی موڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور میراں پور گاؤں میں امدادی سامان کی تقسیم کا آغاز کیا۔
انہوں نے گردوارہ جنم استھان اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اور بچوں کو مٹھائیاں دیں۔