کپیل دیو کو قتل کرنا چاہتا تھا، یوگراج سنگھ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں سابق کپتان کپیل دیو کو قتل کرنا بھی چاہتے تھے۔
انھوں نے سابق آل راؤنڈر کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے سر پر گولی مارنا چاہتے ہیں۔
یوگراج نے ایک ٹیسٹ اور 6 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کی ہے، 81-1980 کے دوران یوگراج کو ایک بار کپیل دیو نے بھارتی ٹیم سے ڈراپ کردیا تھا۔
کپیل کو جب نارتھ زون اور ہریانہ سے بھارتی کپتان بنایا گیا تھا تو انھوں نے مجھے بغیر کسی وجہ ڈراپ کردیا تھا، میں اس وقت طیش میں اپنا پستول لیکر ان کے گھر واقع سیکٹر 9 میں گیا تھا، جہاں وہ اپنی والدہ کے ساتھ باہر آئے۔
میں نے کئی بار برا بھلا کہا، میں نے انھیں کہا تھا کہ میں تمہارے سر میں گولی مارنا چاہتا ہوں، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ ان کی والدہ بہت اچھی خاتون تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔