مشرق وسطیٰ اور یورپ کے اعلیٰ سفارت کاروں کا ریاض میں اجلاس‘سعودی عرب کا شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )سعودی عرب نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے مشرق وسطیٰ اور یورپ کے اعلیٰ سفارت کاروں کے ساتھ دارالحکومت ریاض میں ہونے والی بات چیت کے بعد یہ مطالبہ سامنے آیا ہے جس کا مقصد جنگ سے تباہ حال ملک کے مستقبل پر بات کرنا ہے.
(جاری ہے)
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک سعودی عہدے دار نے بتایا کہ بات چیت کی دو نشستیں ہوئیں پہلی نشست میں پہلی بار عرب ممالک کے حکام شریک ہوئے جب کہ ترکی، فرانس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے نمائندے دوسری نشست کا حصہ تھے عالمی طاقتیں بشار الاسد کے زوال کے بعد خطے میں استحکام لانے کی کوشش کر رہی ہیں. شام کے راہنما احمد الشرع جو اس اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں جس نے اسد کو اقتدار سے ہٹایا شام پر عائد پابندیاں ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں مغربی طاقتوں، جن میں امریکہ اور یورپی یونین شامل ہیں نے 2011 میں اسد کی حکومت پر پابندیاں عائد کیں تھیں جب انہوں نے حکومت مخالف مظاہروں کو سختی سے کچل دیا جس کے نتیجے میں خانہ جنگی شروع ہو گئی. 13 سال سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والے اس تنازعے میں پانچ لاکھ سے زیادہ شامی شہری جان سے گئے بنیادی ڈھانچہ تباہ کر ہو گیا اور عوام کو غربت کا شکار ہو گئے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے گئے جن میں سے بہت سے لوگوں یورپی ملکوں میں پناہ لی . یورپی یونین کی اعلیٰ سفارت کار کاجا کلاس نے کہا کہ 27 ممالک پر مشتمل اتحاد شام کے نئے حکمرانوں کی جانب سے اقلیتوں کے تحفظ اور جامع حکومت کی تشکیل کے اقدامات پر پابندیاں اٹھانے پر غور کر سکتا ہے سعودی عرب نے 2012 میں بشار الاسد کی حکومت سے تعلقات منقطع کر لیے اور طویل عرصے تک ان کی برطرفی کے حق میں آواز بلند کرتا رہا لیکن 2023 میں اس نے عرب لیگ کے اجلاس کی میزبانی کی جہاں بشارالاسد کو دوبارہ خطے کے سیاسی دھارے میں خوش آمدید کہا گیا اس ماہ خلیجی ریاست نے زمینی اور فضائی راستوں سے شام کو خوراک، خیمے اور طبی سامان فراہم کیا ریاض اب جنگ زدہ ملک کی نئے دور میں داخلے کے لیے تعاون کے طریقے طے کرنے پر بات چیت کر رہا ہے. عرب گلف سٹیٹس انسٹی ٹیوٹ واشنگٹن کی محقق اینا جیکبز نے کہا کہ یہ اجلاس یہ پیغام ہے کہ سعودی عرب شام کی بحالی میں معاونت کے لیے خطے کی کوششوں کو مربوط کرنے میں قیادت کرنا چاہتا ہے ان کا کہنا تھا کہ لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ سعودی عرب اس کوشش میں کتنا وقت اور وسائل لگائے گا؟ اور پابندیوں کے برقرار رہنے کی صورت میں کیا ممکن ہو سکے گا؟. سعودی عہدیدار نے کہا کہ بات چیت شام میں اسد کے بعد کے دور پر اردن میں گذشتہ ماہ ہونے والی بات چیت کا تسلسل ہے عقبہ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سفارت کاروں نے ایک مشترکہ بیان میں شام کی قیادت میں ایسی سیاسی تبدیلی کا مطالبہ کیا جس میں جامع، غیر فرقہ وارانہ اور نمائندہ حکومت تشکیل دے جو شفاف عمل کے ذریعے وجود میں آئے. بیان میں انسانی حقوق کے احترام اور ’دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے‘ کی اہمیت پر زور دیا گیا اور فریقین سے شام میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ترکی کے وزیر خارجہ اور عراق کے اعلیٰ سفارت کار بھی ریاض میں موجود تھے جرمنی کے وزیر خارجہ ‘امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جان باس نے بھی بات چیت میں شرکت کی وہ ترکی میں ہونے والی بات چیت کے بعد ریاض پہنچے تھے امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ ان مذاکرات میں علاقائی استحکام کی اہمیت شام کو دہشت گردی کے اڈے کے طور پر استعمال ہونے سے روکنااور داعش کی مستقل شکست کو یقینی بنانا جیسے موضوعات شامل تھے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پابندیاں ختم کا مطالبہ کے اعلی بات چیت کے بعد کہا کہ
پڑھیں:
امریکی صدر کا مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
امریکی صدر کا مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر نے مختلف ممالک پر15سے50فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کیساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں، چین کے ساتھ ڈیل کرنے والے ہیں، جاپان نے مذاکرات کرکے ٹیرف 15فیصد پر لانے پر اتفاق کیا، امریکا میں کاروبار کرنے والے ممالک پر ٹیرف کم کر دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزیدکہنا تھاکہ تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں، توانائی پرمختلف ایشیائی ممالک کیساتھ معاہدے کررہے ہیں۔
امریکی صدر نے امریکا اور نیٹو کے درمیان ڈیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیل کے تحت یورپی اتحادی ہتھیار خرید کر یوکرین کو بھیجیں گے، یورپی اتحادی امریکا کو فوجی سازوسامان کی 100 فیصد ادائیگی کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کی دوڑ کا ہم نے آغاز کیا اور ہم ہی جیتیں گے، امریکا اے آئی میں چین کو شکست دے رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے سمٹ میں 3ایگزیکٹو آرڈرزپر دستخط بھی کئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ ترکیہ، بین الاقوامی دفاعی صنعتی نمائش میں شرکت پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ ناکام ’’پریشن سندور‘‘کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا سلامتی کونسل مباحثہ: بھارت دہشت گردی کی منظم سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد لینے والے 1000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا، اقوامِ متحدہ کا انکشاف بارشوں سے اموات 242 تک جاپہنچیں، مون سون کا حالیہ اسپیل 25 جولائی تک جاری رہے گاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم